[size=large]گھنٹیا‘ عرق النسائ‘ جوڑوں کے درد کیلئے[/size]

[size=large]خولنجان5 تولہ‘ سنائے مکی5 تولہ‘زنجبیل 5 تولہ‘ سورنجاں شیریں 3 تولہ‘ کھانڈ سفید6تولہ۔
ترکیب تیاری: تمام اشیاءکو صاف کرکے باریک پیس لیں اور کپڑچھان کرکے باہم ملا کر رکھ لیں۔
خوراک: چھ ماشہ روزانہ ہمراہ دودھ بکری اس کے علاوہ کسی اور دودھ سے نہیں لینی۔
واقعہ: ( منتخب اقتباس سے ) میری بیوی کے سکول میں ان کی ایک ساتھی ٹیچر کے جوڑوں میں اس قدر شدید درد تھا کہ وہ سیڑھیوں پر نہیں چڑھ سکتی تھیں وہ درد سے بہت عاجز آچکی تھیں۔ انہوں نے میری بیوی کے ذریعے سے دوائی منگوا کر کھائی اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بالکل ٹھیک ہوگئیں اور دعائیں دیتی ہیں۔
[/size]