نتائج کی نمائش 1 تا: 4 از: 4

موضوع: میں ایک لڑکی ہوں

  1. #1
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,873
    شکریہ
    949
    881 پیغامات میں 1,108 اظہار تشکر

    میں ایک لڑکی ہوں

    یہ تحریر میں نے کچھ سال پہلے ہمارے گجرات کے زمیندار کالج سے چھپنے والے ایک رسالے میں پڑھی تھی ، تبھی اچھی لگی سوچا یہاں شیئر کروں


    میں ایک لڑکی ہوں کسی کی بہن ، کسی کی بیٹی اور شائد مستقبل میں کسی کی ماں بھی
    مگر پھر بھی حیرت ہے کہ معاشرہ مجھے عجیب نظروں سے کیوں دیکھتا ہے ۔
    میں اپنے گھر سے باہر نکلوں تو راہ چلتے بھائی گردن گھما گھما کے میری طرف کیوں دیکھنے لگتے ہیں ؟
    میں ایک عا م سے گھرانے کی ایک عام سی لڑکی ہوں سو بس میں بیٹھ کر کالج جاتی ہوں ۔
    صبح لڑکوں کے غول راستے میں ملتے ہیں ۔ انکے پاس سے گزرتے ہوئے یوں محسوس ہوتا ہےـ
    جیسے میں کوئی تماشا ہوں اور یہ تماش بین ۔
    نجانے کیوں بس میں سوار ہونے والی ہر لڑکی کو دیکھ کر انکے چہرے پر مسکراہٹ پھیل جاتی ہے ـ
    اور یہ زیرِ لب گنگنانے لگتے ہیں ۔
    شائد بہنوں کو دیکھ کر ان میں برادرانہ محبت جاگ اٹھتی ہے ۔
    جب میں بس میں سوار ہوتی ہوں تو بھائی پہل کر کے اندر پہنچتے ہیں ـ
    اور مجھے خوش آمدید کہنے کا فریضہ انجام دیتے ہیں ۔
    یہ غیرت مند بھائی بریک لگنے پر خواتین کے پاؤں کچل کر روحانی سکون محسوس کرتے ہیں ـ
    اور بس کی نشستوں پر بیٹھی لڑکیوں کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر نفلی عبادت کا ثواب حاصل کرتے ہیں ۔
    جب کالج آنے پر میں بس سے اترتی ہوں تو میرے اچھے بھائی شائد میری جدائی برداشت نہیں کر پاتےـ
    اسی لئے راستہ روک کر کھڑے ہو جاتے ہیںـ
    ہر ایک کو سرگوشی کے انداز میں کچھ نہ کچھ کہتے سنتی ہوں شائد جاتی ہوئی بہن کو خدا حافظ کہتے ہیں ۔
    امید ہے اللہ انکو اتنی محبت کااجر ضرور دے گا اور یقینا جس قوم کے نوجوان اتنے باشعور اور غیرت مند ہوں اسکے مستقبل کی تابناکی کی قسم کھائی جا سکتی ہے ۔
    خدا ان اچھے بھائیوں کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھے ۔۔۔۔آمین

  2. #2
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    RE: میں ایک لڑکی ہوں

    بیت اچھی تحریرہے بہن جی اپنی اس کاوش کوجاری رکھیں۔ ہم خودبدلیں گے تومعاشرہ بھی بدلے گا۔

  3. #3
    رکنِ خاص بلال جٹ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Mar 2011
    پيغامات
    370
    شکریہ
    0
    1 پیغام میں 1 اظہار تشکر

    RE: میں ایک لڑکی ہوں

    واہ جی واہ
    تانیہ اچھا کیا جو آپ نے لکھ دیا نا ہم کو وہ رسالا ملتا اور نا ہم پڑھتے
    [align=center][size=x-large]جس کو جتنی جتنی ضرورت پڑی مجھ سے
    اس کو اتنی اتنی محبت رہی مجھ سے
    [/size][/align]

  4. #4
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Dec 2010
    مقام
    کراچی
    پيغامات
    393
    شکریہ
    65
    55 پیغامات میں 107 اظہار تشکر

    RE: میں ایک لڑکی ہوں

    [size=large]بہت خوب لکھا۔ یہ دعا ہے یا بد دعا ویسے میرے خیال میں اللہ تعالیٰ ایسے بھائیوں کو ہدایت دے جو اس قسم کی حرکت کرتے ہیں ان کا سایہ ہمیشہ سروں پر قائم رہنے کی دعا بہتر نہیں ہے۔ [/size]

متشابہہ موضوعات

  1. جو سادہ دل ہوں بڑی مشکلوں میں ہوتے ہیں
    By ایم-ایم in forum احمد فراز
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-16-2012, 10:38 AM
  2. تیرے قریب آکے بڑی الجھنوں میں ہوں
    By ایم-ایم in forum احمد فراز
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 04-16-2012, 10:17 AM
  3. آئینوں میں عکس نہ ہوں تو حیرت رہتی ہے
    By تانیہ in forum متفرق شاعری
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-03-2012, 09:49 AM
  4. غریب ملکوں میں کھانا پکانا اب شمسی چولہوں پر
    By این اے ناصر in forum انفارمیشن ٹیکنالوجی
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 07-20-2011, 02:19 AM
  5. گلوں سے دوستی ہے ، شبنم ستانوں میں رہتا ہوں
    By سیما in forum میری پسندیدہ شاعری
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 07-08-2011, 01:25 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University