نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: بڈھے بلوچ کی نصيحت بيٹے کو - علامہ اقبال

  1. #1
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Mar 2011
    پيغامات
    217
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    بڈھے بلوچ کی نصيحت بيٹے کو - علامہ اقبال

    [align=center][size=large]بڈھے بلوچ کی نصيحت بيٹے کو


    ہو تيرے بياباں کی ہوا تجھکو گوارا

    اس دشت سے بہتر ہے نہ دِلّی نہ بُخارا


    جس سمت ميں چاہے صفتِ سيلِ رواں چل

    وادی يہ ہماری ہے وہ صحراء بھی ہمارا


    غيرت ہے بڑی چيز جہاں تگ ودو ميں

    پہناتی ہے درويش کو تاجِ سردارا


    حاصل کسی کامل سے يہ پوشيدہ ہُنر کر

    کہتے کہ شيشہ کو بنا سکتے ہيں خارا


    افراد کے ہاتھوں ميں ہے اقوام کی تقدير

    ہر فرد ہے ملِّت کے مقدر کا ستارا


    محروم رہا دولتِ دريا سے وہ غّواص

    کرتا نہيں جو صُحبتِ ساحل سے کنارا


    ديں ہاتھہ سے دے کر اگر آزاد ہو مِلّت

    ہے ايسی تجارت ميں مسلماں کا خسارا


    دُنيا کو ہے پھر معرکہءِ روح وبدن پيش

    تہذيب نے پھر اپنے درندوں کو اُبھارا


    اللہ کو پا مردیءِ مومن پہ بھروسہ

    ابليس کو يورپ کی مشينوں کا سہارا


    تقدير اُمم کيا ہے کوئی کہہ نہيں سکتا

    مومن کی فراست ہو تو کافی ہے اشارا


    اخلاصِ عمل مانگ نياگانِ کہن سے

    شاہاں چہ عجب گر بنوا زند گدارا

    شاعرِ مشرق۔ علامہ محمد اقبال
    [/size]
    [/align]

    بشکریہ : اضواء

  2. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,204
    شکریہ
    2,188
    1,260 پیغامات میں 1,635 اظہار تشکر

    RE: بڈھے بلوچ کی نصيحت بيٹے کو - علامہ اقبال

    ماشاءاللہ ،بہت اچھا پیش کیا ،
    آپ شکریہ کے مستحق ہیں ،
    .........................
    کہ آپ نے ایک شاندار نظم ادھر زینت بنائی ، مرحوم علامہ اقبال کے دل میں کتنا درد تھا ، کاش ہم بھی ایسا درد امت مسلمہ کے لیے رکھیں ،

  3. #3
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,879
    شکریہ
    952
    881 پیغامات میں 1,108 اظہار تشکر

    RE: بڈھے بلوچ کی نصيحت بيٹے کو - علامہ اقبال

    واہ ..بہت خوب ...تھینکس فار نائس شیئرنگ

متشابہہ موضوعات

  1. بجٹ ۔1105 ارب روپے خسارے کا بجٹ‘
    By بےباک in forum آج کی خبر
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 06-03-2012, 09:42 PM
  2. خود بخود الفاظ میں ڈھلتی گئی دل کی صدا
    By گلاب خان in forum ناول وکہانیاں
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 05-05-2012, 12:45 PM
  3. شام ڈھلنے سے اک ذرہ پہلے
    By عبادت in forum میری پسندیدہ شاعری
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 03-31-2012, 01:10 PM
  4. ایک ساتھ 6 یاہو آئی ڈی اوپن کرنا
    By وی جے in forum سیکھیں اور سکھائیں
    جوابات: 3
    آخری پيغام: 03-10-2011, 10:13 AM
  5. ڈپلیکیٹ فائیلز ڈھونڈنا اب آسان
    By سقراط in forum کمپیوٹر سافٹ وئیرز
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 12-14-2010, 11:48 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University