نتائج کی نمائش 1 تا: 4 از: 4

موضوع: یادوں کی پگڈنڈی

  1. #1
    ناظم اوشو کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2010
    پيغامات
    357
    شکریہ
    58
    46 پیغامات میں 79 اظہار تشکر

    یادوں کی پگڈنڈی

    [align=center][size=x-large]یادوں کی پگڈنڈی[/size][/align]

    [align=justify][size=large] یادوں کی پگڈنڈی ہے ، کہ پیہم میرے ساتھ ساتھ چلتی چلی جا رہی ہے !!!! سفر ہے کہ ختم ہونے میں نہیں آ رہا. کہر اور افق کے نقطہ امتزاج میں سے ، یا شاید ، اس سے بھی کہیں پرے سے شروع ہونے والی ایک دھندلی لکیر، میرے قدموں تک پہنچتے پہنچتے ایک راستے کا روپ دھار لیتی ہے. اور میرے پیچھے آنے والے سناٹے سے جا ملتی ہے. میرے نقشِ پا اپنے سینے پر لیے .....!!! میرے قدموں کے نشان ایک ایک کر کے اس راستے پر ایسے ثبت ہوتے جا رہے ہیں جیسے کوئی کتابِ زیست کے صفحے پلٹا جا رہا ہو اور مہریں لگاتا جا رہا ہو..... ٹھک ، ٹھک ، ٹھک .......
    یادوں کے اس سفر میں کبھی میرے شوقِ آبلہ پائی کو مہمیز کرنے کے لیے تپتے صحرا آ جاتے ہیں تو کبھی ٹھنڈے اور خوشگوار نخلستان میرے پیروں کے چھالوں کا مرہم بن کر میرے سامنے ہوتے ہیں.
    میں یہ سوچتا ہوا چلتا چلا جا رہا ہوں ، کہ یہ سفر کبھی ختم ہوگا ؟ کبھی منزل آئے گی؟ یا کسی دن میں خود بھی اسی راستے کی خاک میں مل کر خاک ہو جاوں گا. کسی اور کے راستے کا ایک حصہ بن جاوں گا.
    اگر کبھی ایسا ہوا تو میں چاہوں گا کہ مین کسی کی منزل بنوں یا نہ بنوں، لیکن کم سے کم اس کی یادوں کے سفر میں آنے والا تپتا صحرا بننے کی بجاے ایک بوڑھے برگد کا گھنا سایہ دار درخت بن جاوں، جس کی ٹھنڈی چھاوں میں وہ مسافر تھوڑی دیر سستا لے اور پھر اپنے سفر پر روانہ ہو جائے......[/align]
    [size=large] یادوں کی پگڈنڈی پر.......!!!![/size][/size]

    [align=center]----------------------[/align]
    [align=center]ملک بلال[/align]
    [align=center]----------------------[/align]

  2. #2
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,868
    شکریہ
    949
    880 پیغامات میں 1,107 اظہار تشکر

    RE: یادوں کی پگڈنڈی

    واہ
    بہت خوب
    بہت زبردست شیئرنگ ہے اوشو جی
    بہت نائس اور دل کو چھو لینے والی تحریر ہے خاص طور پہ مجھے یہ زیادہ اچھا لگا
    گر کبھی ایسا ہوا تو میں چاہوں گا کہ مین کسی کی منزل بنوں یا نہ بنوں، لیکن کم سے کم اس کی یادوں کے سفر میں آنے والا تپتا صحرا بننے کی بجاے ایک بوڑھے برگد کا گھنا سایہ دار درخت بن جاوں، جس کی ٹھنڈی چھاوں میں وہ مسافر تھوڑی دیر سستا لے اور پھر اپنے سفر پر روانہ ہو جائے......
    یادوں کی پگڈنڈی پر.......!!!!
    تھینکس فار شیئرنگ[align=center]
    [/align]

  3. #3
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Apr 2011
    پيغامات
    291
    شکریہ
    18
    35 پیغامات میں 52 اظہار تشکر

    RE: یادوں کی پگڈنڈی

    خوب لکھا ہے سچے انسان کے جذبات کی عکاسی کرتی ہوئی تحریرہے۔

  4. #4
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    RE: یادوں کی پگڈنڈی

    شئیرنگ کاشکریہ۔

متشابہہ موضوعات

  1. جوابات: 1
    آخری پيغام: 03-03-2013, 12:22 PM
  2. جوابات: 1
    آخری پيغام: 01-19-2013, 02:45 PM
  3. سی ڈی یا ڈی وی ڈی کوبوٹ ایبل کیسے بنایا جاتا ہے
    By لاجواب in forum سیکھیں اور سکھائیں
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-12-2012, 06:07 AM
  4. جوابات: 0
    آخری پيغام: 02-13-2012, 10:34 PM
  5. سانوں وی لے چل نال
    By تانیہ in forum مزاحیہ تصاویر
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 12-14-2010, 12:06 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University