نتائج کی نمائش 1 تا: 7 از: 7

موضوع: آنکھوں کا رنگ، بات کا لہجہ بدل گیا

  1. #1
    ناظم سیما کا اوتار
    تاريخ شموليت
    May 2011
    پيغامات
    2,514
    شکریہ
    409
    125 پیغامات میں 159 اظہار تشکر

    آنکھوں کا رنگ، بات کا لہجہ بدل گیا

    [align=center][size=x-large]
    آنکھوں کا رنگ، بات کا لہجہ بدل گیا
    وہ شخص ایک شام میں کتنا بدل گیا

    کُچھ دن تو میرا عکس رہا آئینے پہ نقش
    پھریوں ہُوا کہ خُود مِرا چہرا بدل گیا

    جب اپنے اپنے حال پہ ہم تم نہ رہ سکے
    تو کیا ہوا جو ہم سے زمانہ بدل گیا

    قدموں تلے جو ریت بچھی تھی وہ چل پڑی
    اُس نے چھڑایا ہاتھ تو صحرا بدل گیا
    کوئی بھی چیز اپنی جگہ پر نہیں رہی
    جاتے ہی ایک شخص کے کیا کیا بدل گیا!

    اِک سر خوشی کی موج نے کیسا کیا کمال!
    وہ بے نیاز، سارے کا سارا بدل گیا
    اٹھ کر چلا گیا کوئی وقفے کے درمیاں
    پردہ اُٹھا تو سارا تماشا بدل گیا

    حیرت سے سارے لفظ اُسے دیکھتے رہے
    باتوں میں اپنی بات کو کیسا بدل گیا

    کہنے کو ایک صحن میں دیوار ہی بنی
    گھر کی فضا، مکان کو نقشہ بدل گیا

    شاید وفا کے کھیل سے اُکتا گیا تھا وہ
    منزل کے پاس آکے جو رستہ بدل گیا

    قائم کسی بھی حال پہ دُنیا نہیں رہی
    تعبیرکھو گئی، کبھی سَپنا بدل گیا

    منظر کا رنگ اصل میں سایا تھا رنگ کا
    جس نے اُسے جدحر سے بھی دیکھا بدل گیا

    اندر کے موسموں کی خبر اُس کی ہوگئی!
    اُس نو بہارِ ناز کا چہرا بدل گیا

    آنکھوں میں جتنے اشک تھے جگنو سے بن گئے
    وہ مُسکرایا اور مری دُنیا بدل گیا

    اپنی گلی میں اپنا ہی گھر ڈھو نڈتے ہیں لوگ
    امجد یہ کو ن شہر کا نقشہ بدل گیا

    (امجد اسلام امجد)
    [/size][/align]


  2. #2
    ناظم اذان کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Jan 2011
    پيغامات
    1,898
    شکریہ
    138
    108 پیغامات میں 161 اظہار تشکر

    RE: آنکھوں کا رنگ، بات کا لہجہ بدل گیا

    [align=center][size=xx-large]ویری نائس شیئرنگ زبردست[/size][/align]

  3. #3
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    RE: آنکھوں کا رنگ، بات کا لہجہ بدل گیا

    [size=x-large]بہت خوب.[/size]

  4. #4
    معاون
    تاريخ شموليت
    Mar 2011
    پيغامات
    35
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    RE: آنکھوں کا رنگ، بات کا لہجہ بدل گیا

    تھینکسسسسسسس

  5. #5
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,171
    شکریہ
    2,134
    1,241 پیغامات میں 1,615 اظہار تشکر

    RE: آنکھوں کا رنگ، بات کا لہجہ بدل گیا

    واہ واہ
    بہت خوب .....شکریہ جناب

  6. #6
    ناظم سیما کا اوتار
    تاريخ شموليت
    May 2011
    پيغامات
    2,514
    شکریہ
    409
    125 پیغامات میں 159 اظہار تشکر

    RE: آنکھوں کا رنگ، بات کا لہجہ بدل گیا

    شکریہ شکریہ آج پھر سے پڑھا تو بہت اچھا لگا:angel:

  7. #7
    رکنِ خاص نگار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2011
    پيغامات
    5,360
    شکریہ
    663
    357 پیغامات میں 424 اظہار تشکر

    RE: آنکھوں کا رنگ، بات کا لہجہ بدل گیا

    [size=xx-large][align=center]شاید وفا کے کھیل سے اُکتا گیا تھا وہ
    منزل کے پاس آکے جو رستہ بدل گیا[/align]
    [/size]

    بہت خوب ۔۔۔آپکا بہت بہت شکریہ

متشابہہ موضوعات

  1. آنکھوں آنکھوں میں یہ ان سے رابطہ اچھا لگا
    By گلاب خان in forum متفرق شاعری
    جوابات: 6
    آخری پيغام: 07-18-2012, 03:19 PM
  2. اے دل ان آنکھوں پر نہ جا
    By ایم-ایم in forum احمد فراز
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-16-2012, 10:26 AM
  3. آنکھوں کا رنگ ، بات کا لہجہ بدل گیا
    By ایم-ایم in forum امجد اسلام امجد
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-16-2012, 10:03 AM
  4. عشق کو آگ کا دریا میں لکھوں کیسے لکھوں
    By فاروق درویش in forum میری شاعری
    جوابات: 6
    آخری پيغام: 01-30-2012, 11:26 PM
  5. پاگل آنکھوں والی لڑکی
    By این اے ناصر in forum میری پسندیدہ شاعری
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 03-18-2011, 08:39 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University