صفحہ 1 از 2 12 آخریآخری
نتائج کی نمائش 1 تا: 10 از: 13

موضوع: امیر المومنین سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہُ

  1. #1
    رکنِ خاص محمدانوش کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    265
    شکریہ
    76
    75 پیغامات میں 100 اظہار تشکر

    امیر المومنین سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہُ

    [size=x-large]اندھی بُڑھیا -قصہِ عبرت



    سیدنا عمر اور ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے درمیان پیش آنے والے اس واقعہ میں، جو لوگ غور و فکر اور تدبر کرنا چاہتے ہوں، اُن کی عبرت کے لئے بہت سی باتیں پوشیدہ ہیں۔

    ابن القیم رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب (روضۃ المُحبین و نزھۃ المشتاقین) میں لکھتے ہیں کہ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روزانہ صبح کی نماز کے بعد سیدنا ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو غائب پاتے۔ وہ دیکھ رہے تھے کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نماز کی ادائیگی کیلئے تو باقاعدگی سے مسجد میں آتے ہیں مگر جونہی نماز ختم ہوئی وہ چپکے سے مدینہ کے مضافاتی علاقوں میں ایک دیہات کی طرف نکل جاتے ہیں۔ کئی بار ارادہ بھی کیا کہ سبب پوچھ لیں مگر ایسا نہ کر سکے ۔

    ایک بار وہ چپکے سے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے چل دیئے۔ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ دیہات میں جا کر ایک خیمے کے اندر چلے گئے۔ کافی دیر کے بعد جب وہ باہر نکل کر واپس مدینے کی طرف لوٹ چکے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ اُس خیمے میں داخل ہوئے، کیا دیکھتے ہیں کہ خیمے میں ایک اندھی بُڑھیا دو چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بڑھیا سے پوچھا؛ اے اللہ کی بندی، تم کون ہو؟
    بڑھیا نے جواب دیا؛ میں ایک نابینا اور مفلس و نادار عورت ہوں، ہمارے والدین ہمیں اس حال میں چھوڑ کر فوت ہو گئے ہیں کہ میرا اور ان دو لڑکیوں کا اللہ کے سوا کوئی اور آسرا نہیں ہے۔

    حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پھر سوال کیا؛ یہ شیخ کون ہے جو تمہارا گھر میں آتا ہے؟

    بوڑھی عورت (جو کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اصلیت نہیں جانتی تھی) نے جواب دیا کہ میں اس شیخ کو جانتی تو نہیں مگر یہ روزانہ ہمارے گھر میں آکر جھاڑو دیتا ہے، ہمارے لئیے کھانا بناتا ہے اور ہماری بکریوں کا دودھ دوہ کر ہمارے لئیے رکھتا اور چلا جاتا ہے۔

    حضرت عمر یہ سُن کر رو پڑے اور کہا؛ اے ابو بکر، تو نے اپنے بعد کے آنے والے حکمرانوں کیلئے ایک تھکا دینے والا امتحان کھڑا کر کے رکھ دیا ہے۔

    [/size]

  2. #2
    رکنِ خاص سقراط کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    1,469
    شکریہ
    35
    149 پیغامات میں 217 اظہار تشکر

    RE: امیر المومنین سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہُ

    واہ واہ زبردست عمل تھا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا اور انکے نقش پا پر چلنے والوں کا سبحان اللہ

  3. #3
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,871
    شکریہ
    949
    880 پیغامات میں 1,107 اظہار تشکر

    RE: امیر المومنین سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہُ

    ماشاءاللہ
    سبحان اللہ
    جزاک اللہ

  4. #4
    ناظم اذان کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Jan 2011
    پيغامات
    1,898
    شکریہ
    138
    108 پیغامات میں 161 اظہار تشکر

    RE: امیر المومنین سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہُ

    [align=center]
    [/align]

  5. #5
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    754
    شکریہ
    148
    74 پیغامات میں 100 اظہار تشکر

    RE: امیر المومنین سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہُ


    ماءشااللہ
    جزاک اللہ

  6. #6
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,191
    شکریہ
    2,175
    1,249 پیغامات میں 1,624 اظہار تشکر

    RE: امیر المومنین سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہُ

    جزاک اللہ محمد انوش صاحب ،
    زبردست سبق آموز ہے ، اور مشعل راہ بھی ہے

  7. #7
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    RE: امیر المومنین سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہُ

    جزاک اللہ

  8. #8
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Mar 2011
    پيغامات
    217
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    RE: امیر المومنین سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہُ

    سبحان اللہ....................جزاک اللہ

  9. #9
    رکنِ خاص سقراط کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    1,469
    شکریہ
    35
    149 پیغامات میں 217 اظہار تشکر

    RE: امیر المومنین سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہُ

    بہترین بہترین پوسٹ لکھی ہے

  10. #10
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Apr 2011
    پيغامات
    291
    شکریہ
    18
    35 پیغامات میں 52 اظہار تشکر

    RE: امیر المومنین سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہُ

    انوش بھائی بہت اچھی بات بتائی اللہ خوش رکھے ۔

صفحہ 1 از 2 12 آخریآخری

متشابہہ موضوعات

  1. تعارف ِ سیرت النبیﷺ
    By محمداشرف يوسف in forum سیرت سرور عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 11-25-2012, 04:21 PM
  2. تعارفِ تفسیر
    By محمداشرف يوسف in forum قرآن کریم
    جوابات: 3
    آخری پيغام: 11-25-2012, 04:09 PM
  3. جوابات: 2
    آخری پيغام: 08-02-2012, 07:07 PM
  4. جوابات: 1
    آخری پيغام: 12-04-2011, 02:14 PM
  5. جوابات: 1
    آخری پيغام: 12-12-2010, 01:45 AM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University