نتائج کی نمائش 1 تا: 4 از: 4

موضوع: سنگترہ اورکینوسے چہرے کے دانوں کا علاج

  1. #1
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,873
    شکریہ
    949
    881 پیغامات میں 1,108 اظہار تشکر

    سنگترہ اورکینوسے چہرے کے دانوں کا علاج


    [size=x-large]سنگترہ اورکینوسے چہرے کے دانوں کا علاج [/size]
    [size=large]
    جلدی بیماریوں معدے کی تیزابیت اور خشکی کےلئے اس کا استعمال موثر ہے۔ ترش پھلوں میں سنگترہ، مالٹا، فروٹل، موسمی اور گروپ فروٹ وغیرہ شامل ہیں، جن میں سڑک ایسڈ اور حیاتیں سی پایا جاتا ہے جو جسم کیلئے نہایت ضروری ہے ایک بالغ کیلئے بیس گرام حیاتین سی روزانہ خوراک میں شامل ہونا چاہیے، تاکہ کاربوہائیڈریٹ والی غذاﺅں کو ہضم ہونے میں مدد ملے۔ خدا تعالیٰ نے سنگترے، کینو اور مالٹے میں غذائی اور دوائی اثرات سمو دیے ہیں۔ بیماری سے بچنے کیلئے، بیماری کے دوران اور بیماری کے بعد توانائی حاصل کرنے کیلئے ان کا رس بہتر ہے۔ یہ رس پیٹ بوجھل نہیں کرتا۔ یہ بازاری مشروبات سے لاکھ درجے بہتر ہوتا ہے۔ نارنگی کو وٹامن سی کا خزانہ کہا جاتا ہے۔ سردی سے بچنے کیلئے، خون کی صفائی، گیس دور کرنے کیلئے کینو، مالٹے، سنگترے کھاتے اور پیتے ہیں۔ ان کے پھل، پھول، چھلکے، جادوئی اثر رکھتے ہیں۔

    کیونو کی پھانکوں کا سفید چھلکا پھینکنے کے بجائے کھا لینا چاہیے، تاکہ ریشے کی وجہ سے قبض نہ ہو۔ سفید زیرہ، کالازیرہ، سونٹھ، کالا نمک اور کالی مرچیں پیس کر رکھ لیں، کینو، سنگترے کے ساتھ لگا کر کھائیں۔ اس سے ہاضمہ درست ہو گا۔ منہ میں پانی بھر آنے، گیس اور بھوک نہ لگنے کی شکایت میں بھی اس کا استعمال مفید رہتا ہے جن کو بلڈ پریشر ہو، وہ نمک استعمال مت کریں۔ نارنگی کا چھلکا بڑے کام کی چیز ہے۔ اس کے چھلکے میں پودینہ خشک چھ ماشہ ایک پیالی پانی میں جوش دے کر چینی ملا کر پینے سے بد ہضمی اور پیٹ کا درد دور ہو جاتا ہے ایک تولہ چھلکا ڈیڑھ گلاس پانی میں نمک یا چینی ملا کر پینےسے ناک اور منہ کی بو دور ہوتی ہے۔ جن لوگوں کی ناک بند رہتی ہے وہ اس کی بھاپ لیں اور چند روز ہی میں یہ تکلیف دور ہو جائیگی۔ انشاءاللہ وہ بہنیں جن کا جگر خراب ہو تھوڑا سا کام کرنے سے سانس پھول جاتا ہو، سیڑھیاں چڑھتے ہوئے برا حال ہوتا ہو انہیں چاہیے کینو کا رس روزانہ غذا میں شامل کریں تاکہ جگر کی خرابی کا تدارک ہو سکے۔ تو خواتین و حضرات کینو بھیا اور سنگترے بہن کی افادیت سے بھر پور فائدہ اٹھانے کا موسم آن پہنچا ہے۔ موقع ضائع نہ کریں اور قدرت کے اس انمول خزینے سے موسم سرما میں دل کھول کر مستفید ہوں۔
    [/size]

  2. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,199
    شکریہ
    2,184
    1,256 پیغامات میں 1,631 اظہار تشکر

    RE: سنگترہ اورکینوسے چہرے کے دانوں کا علاج

    واہ جی واہہ،
    زبردست ، کیا ٹوٹکے ہیں ، لیکن کیا یہ صرف عورتوں کے لیے مخصوص ہیں یا مرد بھی استفادہ کر سکتے ہیں

  3. #3
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,873
    شکریہ
    949
    881 پیغامات میں 1,108 اظہار تشکر

    RE: سنگترہ اورکینوسے چہرے کے دانوں کا علاج

    مرد حضرات بھی خود کو خوبصورت بنانے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں

  4. #4
    رکنِ خاص نگار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2011
    پيغامات
    5,360
    شکریہ
    663
    357 پیغامات میں 424 اظہار تشکر

    RE: سنگترہ اورکینوسے چہرے کے دانوں کا علاج

    یعنی اب مزید خوبصورت بن سکتے ہیں
    واہ جی واہ
    تانیہ سسٹر آپ کا شکریہ

متشابہہ موضوعات

  1. حضور صل اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی شان ۔ ۔ ۔ ۔ غیروں کی نظر میں
    By گلاب خان in forum سیرت سرور عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 06-02-2012, 05:54 PM
  2. جوابات: 4
    آخری پيغام: 03-31-2012, 12:53 PM
  3. جوابات: 0
    آخری پيغام: 07-24-2011, 11:21 AM
  4. گلوں سے دوستی ہے ، شبنم ستانوں میں رہتا ہوں
    By سیما in forum میری پسندیدہ شاعری
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 07-08-2011, 01:25 PM
  5. جوابات: 0
    آخری پيغام: 02-09-2011, 01:13 AM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University