نتائج کی نمائش 1 تا: 8 از: 8

موضوع: بیماری دل کے ابتدائی اشارے

  1. #1
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Apr 2011
    پيغامات
    291
    شکریہ
    18
    35 پیغامات میں 52 اظہار تشکر

    بیماری دل کے ابتدائی اشارے

    [size=medium]پچاس فیصد سے زائد دل کے مریضوں کو مرض کے حملہ سے کافی پہلے اس کے اشارے ملنے لگتے ہیں یہ بات ویسٹ ورجینیا کے پرنسٹن کمیونٹی ہسپتال کے شعبہ امراض قلب کے ڈائریکٹر اور چیف سٹاف ڈاکٹر اے آر پراچہ نے کہی۔ پاکستان میں پیدا ہونے والے اور نشتر میڈیکل کالج ملتان سے گریجوایشن کرنے والے امریکی ماہر قلب نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ پیشگی طور پر ملنے والے یہ اشارے عموماً سینے کے وسط سے شروع ہوکر دائیں بائیں یا اوپر کی طرف جانے والے درد اور سانس لینے میں ہوا کی کمی کے احساس کی صورت میں ہوتے ہیں۔ انہون نے کہا کہ ایک دفعہ مرض کا حملہ ہونے یا سینے میں شدید درد ہونے کی صورت میں مریض کو فوری طور پر ہسپتال لے جانا چاہیے کیونکہ مرض کے حملے کا پہلا گھنٹہ نہایت خطرناک ہوتا ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ عام لوگوں کو بالعموم اور دل کے مریضوں کو بالخصوص اس مرض میں دی جانے والی ابتدائی طبی امداد کے جو عام طور پر سی بی آر کہلاتی ہے تربیت حاصل ہونی چاہیے۔ بلکہ سی پی آر ٹریننگ تعلیمی اداروں میں رائج کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بلڈپریشر اور کولیسٹرول اس مرض کی عمومی وجہ ہوتے ہیں جبکہ ذیابیطس‘ موٹاپا اور خاندانی ورثے کے اثرات بھی مرض کا باعث بن سکتے ہیں۔ ڈاکٹر پراچہ نے کہا کہ بڑا گوشت‘ شراب‘ انڈے کی زردی‘ بالائی دار دودھ مکھن‘ دیسی گھی اور پنیر خون میں کولیسٹرول بڑھانے کا سبب بنتے ہیں۔ لہٰذا کولیسٹرول اور بلڈپریشر کے بارے میں سال میں دو چار مرتبہ ضروری ٹیسٹ کراتے رہنا چاہیے۔
    بشکریہ
    http://www.ubqari.org/controller.php?action=Article_Detail&nArtId=2213
    [/size]

  2. #2
    ناظم اوشو کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2010
    پيغامات
    357
    شکریہ
    58
    46 پیغامات میں 79 اظہار تشکر

    RE: بیماری دل کے ابتدائی اشارے

    معروف بھائی آپ نے بہت اہم باتیں شیئر کیں. اور ہماری معلومات میں اضافہ فرمایا.
    ویسے جن لوگوں کا دل کسی اور کے پاس ہو کیا ان کو بھی دل کی کوئی بیماری لگ سکتی ہے؟ :heart:

  3. #3
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Apr 2011
    پيغامات
    291
    شکریہ
    18
    35 پیغامات میں 52 اظہار تشکر

    RE: بیماری دل کے ابتدائی اشارے

    معلومات پڑھنے پر آپ کا شکریہ
    باقی جن کا دل کسی کے پاس ہو تو اس بیماری کا علاج اللہ ہی کرے تو ہوگا کسی معالج کے بس کی بات نہیں کیونکہ
    طبیب عشق نے دیکھا مجھے تو فرمایا
    تیرا مرض ہے فقط آرزو کی بے نیشی

  4. #4
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,869
    شکریہ
    949
    880 پیغامات میں 1,107 اظہار تشکر

    RE: بیماری دل کے ابتدائی اشارے

    ہاہا
    ہاہا.....................................
    .........................................
    .........................................
    بہت شکریہ معروف جی مفید معلومات دینے کے لیئے
    امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا

  5. #5
    رکنِ خاص بلال جٹ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Mar 2011
    پيغامات
    370
    شکریہ
    0
    1 پیغام میں 1 اظہار تشکر

    RE: بیماری دل کے ابتدائی اشارے

    [align=center][size=large]بہت شکریہ معروف بھائی اچھی معلومات ہے.
    شکر ہے میرا دل ہی نہیں اب کوی ٹینشن نہین دل کی بیماری کی ہاہاہاہاہا[/size]




    [/align]
    [align=center][size=x-large]جس کو جتنی جتنی ضرورت پڑی مجھ سے
    اس کو اتنی اتنی محبت رہی مجھ سے
    [/size][/align]

  6. #6
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    RE: بیماری دل کے ابتدائی اشارے

    مفید معلومات کےلیے بہت شکریہ

  7. #7
    ناظم سیما کا اوتار
    تاريخ شموليت
    May 2011
    پيغامات
    2,514
    شکریہ
    409
    125 پیغامات میں 159 اظہار تشکر

    RE: بیماری دل کے ابتدائی اشارے

    بہت بہت شکریہ

  8. #8
    رکنِ خاص نگار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2011
    پيغامات
    5,360
    شکریہ
    663
    357 پیغامات میں 424 اظہار تشکر

    RE: بیماری دل کے ابتدائی اشارے

    [size=x-large]بیماری دل کے ابتدائی اشارے
    پچاس فیصد سے زائد دل کے مریضوں کو مرض کے حملہ سے کافی پہلے اس کے اشارے ملنے لگتے ہیں یہ بات ویسٹ ورجینیا کے پرنسٹن کمیونٹی ہسپتال کے شعبہ امراض قلب کے ڈائریکٹر اور چیف سٹاف ڈاکٹر اے آر پراچہ نے کہی۔ پاکستان میں پیدا ہونے والے اور نشتر میڈیکل کالج ملتان سے گریجوایشن کرنے والے امریکی ماہر قلب نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ پیشگی طور پر ملنے والے یہ اشارے عموماً سینے کے وسط سے شروع ہوکر دائیں بائیں یا اوپر کی طرف جانے والے درد اور سانس لینے میں ہوا کی کمی کے احساس کی صورت میں ہوتے ہیں۔ انہون نے کہا کہ ایک دفعہ مرض کا حملہ ہونے یا سینے میں شدید درد ہونے کی صورت میں مریض کو فوری طور پر ہسپتال لے جانا چاہیے کیونکہ مرض کے حملے کا پہلا گھنٹہ نہایت خطرناک ہوتا ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ عام لوگوں کو بالعموم اور دل کے مریضوں کو بالخصوص اس مرض میں دی جانے والی ابتدائی طبی امداد کے جو عام طور پر سی بی آر کہلاتی ہے تربیت حاصل ہونی چاہیے۔ بلکہ سی پی آر ٹریننگ تعلیمی اداروں میں رائج کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بلڈپریشر اور کولیسٹرول اس مرض کی عمومی وجہ ہوتے ہیں جبکہ ذیابیطس‘ موٹاپا اور خاندانی ورثے کے اثرات بھی مرض کا باعث بن سکتے ہیں۔ ڈاکٹر پراچہ نے کہا کہ بڑا گوشت‘ شراب‘ انڈے کی زردی‘ بالائی دار دودھ مکھن‘ دیسی گھی اور پنیر خون میں کولیسٹرول بڑھانے کا سبب بنتے ہیں۔ لہٰذا کولیسٹرول اور بلڈپریشر کے بارے میں سال میں دو چار مرتبہ ضروری ٹیسٹ کراتے رہنا چاہیے۔
    [/size]

    بہت بہت شکریہ۔۔آپ نے ایک اہم بیماری پہ اچھا مضمون لکھا ہے

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University