تربوز کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے مفید ہے
امریکہ میں تربوز پر کی گئی تحقیق میں اس پھل کے استعمال کو ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے مفید قرار دیا گیا ہے ۔ آج کل بازار میں تربوز کا پھل خوب نظر آرہا ہے ۔ فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کے تحت تربوز کے فوائد پر تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چھے ہفتے تک تربوز کو مسلسل استعمال کرنے سے بلڈ پریشر کو کم کرنے میںمدد ملتی ہے ۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ تربوز میں وٹامن اے ، بی 6اور وٹامن سی کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے جبکہ ، فائبر پوٹاشیم اور پاورفل اینٹی اوکسیڈنٹ بھی کی موجودگی اس کی افادیت میںمزید اضافہ کرتی ہے۔
------------------------------------------------------------------
انرجی سیور بلب کینسر کے مرض کا سبب بن سکتے ہیں
پیسوں او ربجلی کی بچت کرنے والے انرجی سیور بلب انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں ۔ ایک حالیہ جرمن تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انرجی سیور بلب جلنے کے دوران ایسی خطرناک اور مضر صحت شعاعیں خارج کرتے ہیں جو کینسر کا سبب بن سکتی ہیں ۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ انرجی سیور کو سروں کے عین اوپر نہیں لگانا چاہیے اور جس جگہ لگائے جائیں وہاں ہوا کے اخراج کا درست انتظام بھی موجود ہونا چاہیے ۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ انرجی سیور جلد اورسینے کے کینسر کے علاوہ درد شقیقہ کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔
-------------------------------------------------------------------
بچوں کا ٹی وی کے سامنے2گھنٹے گزارنا بیماریوں کو دعوت دینا ہے
ٹی وی اسکرین کے سامنے2گھنٹے گزارنے والے بچوں میں دل کے امراض ، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔ یونیورسٹی آف سڈنی کے سائنس دانوں نے تحقیق کے بعد والدین کو خبر دار کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ٹی وی دیکھنے کی عادت کو کنٹرول میں رکھیں۔ تحقیق کے دوران چھتیس پرائمری سکولوں کے ڈیڑھ ہزار بچوں میں ٹی وی دیکھنے کی عادات اور اثرات کا مشاہدہ کیا گیا ۔ تحقیق سے پتہ چلا کہ دو گھنٹے یا اس سے زائد وقت تک ٹی وی دیکھنے سے آنکھوں کے قریب خون کی شریانیں تنگ ہوجاتی ہیں جو آگے جا کر بچوں کو نہ صرف دل کی بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہیں بلکہ بڑھتی عمر کے ساتھ وہ ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے مریض بھی بن سکتے ہیں۔
بشکریہ ماہنامہ رہنمائے صحت فیصل آباد
?? ????