[size=x-large] تہران ۔ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے اس کے ایٹمی اثاثوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ ان کے پاس امریکہ کے پاکستانی ایٹمی اثاثوں کیخلاف عزائم کی ٹھوس اطلاعات ہیں۔ محمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ امریکا کی سابق انتظامیہ اپنے طرز کے پرتشدد امریکی اسلام کو پھیلانے کی کوشش میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ لبرل قسم کا امریکی اسلام چاہتی ہے۔ ایسا اسلام جو امریکی اور صیہونی تسلط کو تسلیم کرے اور امریکا کی طے کردہ سمت پر چلے۔ دنیا بھر میں جنگیں، مسائل، دہشت گردی، قتل عام اور آمریت امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے تسلط کا نتیجہ ہیں۔[/size].