نتائج کی نمائش 1 تا: 10 از: 10

موضوع: چار سوال چار جواب

  1. #1
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Apr 2011
    پيغامات
    291
    شکریہ
    18
    35 پیغامات میں 52 اظہار تشکر

    چار سوال چار جواب

    ایک دفعہ ایک نصرانی بادشاہ نے چند سوالات لکھ کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجے۔ ان کے جوابات آسمانی کتابوں کی رو سے دینے کا مطالبہ کیا۔ سوالات درج ذیل ہیں:۔

    پہلا سوال
    ایک ماں کے شکم سے دو بچے ایک دن ایک ہی وقت پید اہوئے۔ پھر دونوں کا انتقال بھی ایک ہی دن ہوا۔ ایک بھائی کی عمر سو سال بڑی اور دوسرے کی سوسال چھوٹی ہوئی۔ یہ کون تھے؟ اور ایسا کس طرح ہوا؟

    دوسرا سوال
    وہ کونسی زمین ہے کہ جہاں ابتدائے پیدائش سے قیامت تک صرف ایک دفعہ سورج کی کرنیں لگیں‘ نہ پہلے کبھی لگی تھیں نہ آئندہ کبھی لگیں گی۔

    تیسرا سوال
    وہ کونسا قیدی ہے جس کی قید خانہ میں سانس لینے کی اجازت نہیں اور وہ بغیر سانس لیے زندہ رہتا ہے۔

    چوتھا سوال
    وہ کونسی قبر ہے جس کا مردہ بھی زندہ اور قبر بھی زندہ اور قبر اپنے مدفون کو سیر کراتی پھرتی تھی۔ پھر وہ مردہ قبر سے باہر نکل کر کچھ عرصہ زندہ رہ کر وفات پایا۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کو بلایا اور فرمایا کہ ان سوالات کے جوابات لکھ دیں۔ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے قلم برداشتہ جواب تحریر فرمادیا۔

    پہلاجواب
    جو دونوں بھائی ایک دن ایک ہی وقت پیدا ہوئے اور دونوں کی وفات بھی ایک ہی دن ہوئی اور ان کی عمر میں سو سال کا فرق۔ یہ بھائی حضرت عزیر علیہ السلام اور حضرت عزیر علیہ السلام تھے۔ یہ دونوں بھائی ایک دن ایک ہی وقت ماں کے بطن سے پیدا ہوئے ان دونوں کی وفات بھی ایک ہی دن ہوئی۔ لیکن بیچ میں حضرت عزیر علیہ السلام کو اپنی قدرت کاملہ دکھانے کیلئے پورے سو سال مارے رکھا۔ سو سال موت کے بعد اللہ تعالیٰ نے زندگی بخشی۔ سورہ آل عمران میں یہ ذکر موجود ہے۔ ”وہ گھر گئے پھر کچھ عرصہ مزید زندہ رہ کر رحلت فرمائی۔“ دونوں بھائیوں کی وفات بھی ایک دن ہوئی۔ اس لیے حضرت عزیر علیہ السلام کی عمر اپنے بھائی سے چھوٹی ہوئی اور حضرت عزیر علیہ السلام کی عمر سو سال بڑی ہوئی۔

    دوسرا جواب
    وہ زمین سمندر کی کھاڑی قلزم کی تہہ ہے کہ جہاں فرعون مردود غرق ہوا تھا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے معجزے سے دریا خشک ہوا تھا۔ حکم الٰہی سے سورج نے بہت جلد سکھایا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام مع اپنی قوم بنی اسرائیل پار چلے گئے اور جب فرعون اور اس کا لشکر داخل ہوا تو وہ غرق ہوگیا اس زمین پر سورج ایک دفعہ لگا پھر قیامت تک بھی نہ لگے گا۔

    تیسرا جواب
    جس قیدی کو قیدخانہ میں سانس لینے کی اجازت نہیں اور وہ بغیر سانس لیے زندہ رہتا ہے وہ بچہ ہے جو اپنی ماں کے شکم میں قید ہے۔ خداوند تعالیٰ نے اس کے سانس لینے کا ذکر نہیں کیا اور نہ وہ سانس لیتا ہے۔

    چوتھا جواب
    وہ قبر جس کا مردہ بھی زندہ اور قبر بھی زندہ۔ وہ مردہ حضرت یونس علیہ السلام تھے اور ان کی قبر مچھلی تھی جو ان کو پیٹ میں رکھے جگہ جگہ پھرتی تھی یعنی سیر کراتی تھی۔ حضرت یونس علیہ السلام اللہ کے حکم سے مچھلی کے پیٹ سے باہر آکر عرصہ تک حیات رہے پھر وفات پائی۔

  2. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,205
    شکریہ
    2,192
    1,260 پیغامات میں 1,635 اظہار تشکر

    RE: چار سوال چار جواب

    بہت ہی زبردست جناب
    ۔۔۔۔۔۔۔
    کیا زبردست جواب دیا ہے حضرت عمر رضی اللہ عنہ ،
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    شکریہ جناب محمد معروف صاحب ،
    میں اس کہانی کی تلاش میں تھا ، جو آپ نے پیش کر دی ،

  3. #3
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    754
    شکریہ
    148
    74 پیغامات میں 100 اظہار تشکر

    RE: چار سوال چار جواب



    جزاک اللہ معروف بھائی
    بہت خوب
    ایک چیز کی سمجھ نہیں ائی پلیز وضاحت فرما دیں
    پہلے سوالے میں اپ نے دو نام لکھے عزیر علیہ السلام دوسرا بھی عزیرعلیہ السلام
    کیا نام ایک جیسے ہی تھے یا پھر لکھنے میں غلطی ہو گی
    پلیز وضاحت کر دیں شکریہ

  4. #4
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Apr 2011
    پيغامات
    291
    شکریہ
    18
    35 پیغامات میں 52 اظہار تشکر

    RE: چار سوال چار جواب

    اس کی وضاحت کیلئے جلد لکھوں گا۔
    پڑھنے پر شکریہ

  5. #5
    ناظم سیما کا اوتار
    تاريخ شموليت
    May 2011
    پيغامات
    2,514
    شکریہ
    409
    125 پیغامات میں 159 اظہار تشکر

    RE: چار سوال چار جواب

    بہت خوب
    شکریہ

  6. #6
    رکنِ خاص سقراط کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    1,469
    شکریہ
    35
    149 پیغامات میں 217 اظہار تشکر

    RE: چار سوال چار جواب

    ایک کا نام عزیز اور ایک کا نام عزیر علیہ اسلام ہے

  7. #7
    رکنِ خاص نگار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2011
    پيغامات
    5,360
    شکریہ
    663
    357 پیغامات میں 424 اظہار تشکر

    RE: چار سوال چار جواب

    جزاک اللہ
    کیا ہی خوبصورت شیئرنگ آپ نے کی ۔ چار سوالوں پہ اگر کوئی عقلمند سوچ و فکر کریں تو
    اس کو اللہ کی واحدانیت اور بادشاہی کا پتا چل جاتا ہے کہ کیسے اللہ اس نظام کو چلاتا ہے
    بیشک وہ جو چاہے کر سکتا ہے
    بہت بہت شکریہ آپ کا

  8. #8
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    831
    شکریہ
    246
    110 پیغامات میں 168 اظہار تشکر

    RE: چار سوال چار جواب

    جزاک اللہ
    بہت بہت شکریہ

  9. #9
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jun 2012
    پيغامات
    5,446
    شکریہ
    138
    96 پیغامات میں 104 اظہار تشکر

    RE: چار سوال چار جواب

    جزاک اللہ

  10. #10
    رکنِ خاص طارق راحیل کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Jan 2011
    پيغامات
    170
    شکریہ
    0
    5 پیغامات میں 7 اظہار تشکر

    چار سوال چار جواب

    جزاک اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متشابہہ موضوعات

  1. سوالوں کی گرہ میں سوال
    By بےباک in forum قلم و کالم
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 11-30-2012, 09:49 AM
  2. سفر سوات پاکستانی سوئٹزر لینڈ
    By شاہنواز in forum سیر و سیاحت
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 11-27-2012, 03:23 PM
  3. سورہ فاتحہ
    By گلاب خان in forum حدیث شریف
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 07-27-2012, 06:33 PM
  4. سودا ہے کوئ سر میں نہ سودائ کا ڈر ھے
    By عبادت in forum میری پسندیدہ شاعری
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 12-21-2011, 01:46 AM
  5. منافع کا سودا
    By محمدانوش in forum سیرت سرور عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    جوابات: 3
    آخری پيغام: 01-26-2011, 09:23 AM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University