نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: پشاور میں2 ہولناک دھماکے‘ 35 افراد جاں بحق

  1. #1
    ناظم سیما کا اوتار
    تاريخ شموليت
    May 2011
    پيغامات
    2,514
    شکریہ
    409
    125 پیغامات میں 159 اظہار تشکر

    پشاور میں2 ہولناک دھماکے‘ 35 افراد جاں بحق

    [size=x-large]پشاور(ٹی وی رپورٹ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں یکے بعد دیگر 2 دھماکوں میں ایک صحافی سمیت35افراد جاں بحق اور 80 زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق دھماکا خیبرسپرمارکیٹ میں ہوا جو میڈیاکے دفاترکی موجودگی کے سبب خصوصی شہرت رکھنے کے ساتھ حساس علاقہ بھی کہلایا جاتاہے۔دھماکے کے بعد پورے علاقے کی بجلی بند ہوگئی اور علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا ،پولیس کے مطابق خیبر مارکیٹ میں رات 11:56پرپہلے ایک چھوٹا گیس سلنڈر دھماکا ہوا جس سے چند افراد زخمی ہوئے جس کے بعد امدادی کارروائیاں جاری تھیں کہ چند منٹ بعد ایک او ر زوردار دھاکا ہواجو کہ موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔دھماکے میں 10کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ۔واقعہ کے بعد جائے وقوع پر افرا تفری پھیل گئی ،زخمیوںمیں کچھ کی حالت تشویش ناک ہے جن کی جانیں بچانے کے لیے اسپتال کا عملہ سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہے ۔ زخمی ہونے والوں میں ایک سینئر پولیس افسر سمیت 8 پولیس اہلکار اور2 صحافی بھی شامل ہے۔یہ دھماکے خیبر سپر مارکیٹ میں ہوئے جو پشاور صدر قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ کے دفاتر سے زیادہ دور نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کی ایک رہائشی کالونی بھی قریب ہی واقع ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ا یک موٹر سائیکل سوار نے خود کش حملہ کیا جس کے اعضا ءمل چکے ہیں ۔ [/size]

  2. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,140
    شکریہ
    2,103
    1,217 پیغامات میں 1,589 اظہار تشکر

    RE: پشاور میں2 ہولناک دھماکے‘ 35 افراد جاں بحق

    انا للہ و انا الیہ راجعون

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University