نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: ہمیں پاکستان کی زیادہ ضرورت ہے‘ سابق امریکی سفیر

  1. #1
    ناظم سیما کا اوتار
    تاريخ شموليت
    May 2011
    پيغامات
    2,514
    شکریہ
    409
    125 پیغامات میں 159 اظہار تشکر

    ہمیں پاکستان کی زیادہ ضرورت ہے‘ سابق امریکی سفیر

    [size=x-large]واشنگٹن(آئی این پی )بھارت کے لیے امریکا کے سابق سفیرتھامس پکرنگ نے کہاہے کہ امریکا کوپاکستان کی اس سے کئی گنازیادہ ضرورت ہے جتنی کہ پاکستان کوامریکا کی ضرورت ہے۔منگل کو ایک انٹرویو میں تھامس پکر نگ نے کہاکہ امریکا کاافغانستان میں لاجسٹک رسائی کے لیے انحصارپاکستان پرہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک عجیب صورتحال ہے کہ ہم افغانستان میں رہ کرپاکستان کی مددکرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ پاکستانی افغان طالبان کیخلاف ہماری کوششوں کو پہلے کے اتحادیوں کیخلاف سمجھتے ہیں ۔[/size]
    :D

  2. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,189
    شکریہ
    2,152
    1,249 پیغامات میں 1,624 اظہار تشکر

    RE: ہمیں پاکستان کی زیادہ ضرورت ہے‘ سابق امریکی سفیر

    مگر اس کے باوجود دونو ملک اپنے اپنے مفادات کے جھوٹ بولتے ہیں ،
    اور اسے سر عام تسلیم بھی کرتے ہیں ، یہاں صرف مصلحتوں کی جنگ ہے ، اور اتفاق ایسا ہے کہ ہمارے موجودہ حکمران صرف امریکنوں کے مفاد کے لیے کام کرتے ہیں ، اور اس میں مجبوری یہ بتاتے ہیں کہ ہماری معاشی مدد کرتے ہیں ،
    امریکن اپنے آپ کو دنیا کا پولیس مین سمجھتا ہے کہ وہ دنیا میں سدھار لانا چاھتا ہے ، اور وہ چونکہ بڑی طاقت ہے ،اس نے ایک نعرہ لگایا تھا ، نیو ورلڈ آرڈر ،
    دنیا میں تعلقات گہری دوستی کے بجائے صرف مفادات کے تعلقات ہیں ، اس لیے جب جب مفادات تبدیل ہوتے جاتے ہیں ، آپ کے آپ کے تعلقات بھی تبدیل ہوتے رہتے ہیں ،
    ......
    اسی لیے جب کام لینا ہوتا ہے تو امریکن ہمارے ملک کی بے حد تعریف کرتے ہیں اور مالی اور فوجی مدد دیتے ہیں ،
    مگر کام نکلنے کے بعد بھی وہ ہم سے غلامانہ روش کے طلب گار ہیں ، اور ہمیں زر خرید سمجھ لیتے ہیں ،
    .........
    کاش ہمارے حکمران اپنی سوچ میں گہرے ہوتے ،یہ سب سطحی سوچ والے لیڈر ہیں ،

متشابہہ موضوعات

  1. جوابات: 41
    آخری پيغام: 03-07-2013, 10:34 PM
  2. ●○ دنیا میں سب سے زیادہ خوبصورت مساجد ●○
    By Nozo Kawanozo in forum تصویری گیلری
    جوابات: 9
    آخری پيغام: 01-28-2013, 10:51 AM
  3. جوابات: 3
    آخری پيغام: 01-03-2013, 04:31 PM
  4. جوابات: 1
    آخری پيغام: 09-11-2012, 06:34 PM
  5. پاکستان میںمزید ریمنڈ ڈوسوں کی آمد
    By سیما in forum قلم و کالم
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 07-01-2011, 05:55 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University