نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: شلوار قمیض پر کڑھائی ، شخصیت کو نمایاں کرنے میں اہم

Hybrid View

  1. #1
    رکنِ خاص بلال جٹ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Mar 2011
    پيغامات
    370
    شکریہ
    0
    1 پیغام میں 1 اظہار تشکر

    شلوار قمیض پر کڑھائی ، شخصیت کو نمایاں کرنے میں اہم

    [align=center]
    [size=xx-large]شلوار قمیض پر کڑھائی ، شخصیت کو نمایاں کرنے میں اہم [/size]
    [size=x-large]لباس شخصیت کا آئینہ ہے. یہ بات تو سبھی جانتے ہیں اور لڑکوں کی نسبت لڑکیاں اپنے لباس پر زیادہ توجہ دیتی ہیں اج کل مارکیٹ میں کڑھائی والے ملبوسات کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہےفیشن میں" کیا ان اور آوٹ". اس کا زیادہ تر انخصار نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی پسند پر ہوتاہے.
    موقع کوئی بھی ہو خواتین خود کو سجانے سنوانے کا اہتمام ضرور کرتی ہیں. اس دلکش پیکرکو مزین کرنے میں بہت بڑالباس ہاتھ کا بھی ہے. کیونکہ لباس کا عکاس تو ہے ہی مگر یہ شخصیت ساز بھی ہے. آپ جیسا لباس زیب تن کریں گی لوگوں پر آپ کی شخصیت کا تاثر بھی ویسا ہی بڑے گا. راسلک شیطون یا کاٹن کا کوئی بھی کپڑا ہو خوبصورت لڑھائی اور جدید انداز آپ کی سخصیت کو نمایاں کرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے. اس موقع پر لباس وانداز میں اعتدال سمجھداری ہے. البتہ لباس کے انتخاب کے معاملے میں آپ کے پاس بہت کچھ موجود ہے لہذا اس مرحلے پر آپ اپنی پسند کا لباس آسانی سے حاصل کر سکتی ہیں.
    [/size]
    [size=xx-large]ہمارے معاشرے میں شلوار قمیض کو بڑی اہمیت حاصل ہے یہ ہمارا قومی لباس ہے. کوئی بھی تہموار ہو. خوشی کی تقریب ہو یا روز مرہ کے معمولات ہوں. شلوار قمیض ہی وہ لباس ہے جو ہر موقع پر زیب تن کیا جاتاہے.[/size]
    [size=x-large]اسے ہر دور میں فیشن کا حصہ قرار دیا جاتاہے. شلوار قمیض میں مزید نکھار لانے کے لیے جدید انداز میں کی گئی کڑھائی اور خوبصورت رنگوں کی لیس سخصیت میں چار چاند لگاتی ہے.
    شلوار قمیض کا فیشن کسی بھی دور میں متروک نہیں ہوا حتی کہ وہ طبقئی جو سوچ کے معامے میں مغرب کی تقلید کو درست سمجھتا ہے. وہ بھی شلوار قمیض سے مکمل طور پر اجتناب برتنے میں ناکام رہا ہے اج ہمارے معاشرے میں لباس اور فیشن کے معاملے میں طبقاتی فرق واضح طور پر محسوس کیا جا سکتاہے. اپرکلاس کے ملبوسات کے رنگ ڈھنگ الگ ہیں تو مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس کے ڈھنگ ان سے بالکل جدا.
    [/size]

    [size=x-large]فیشن کا معاملہ بھی مغرب کی اندگی تقلید میں گرا نظر اتاہے ایسے لوگوں کی تعداد بھی کم نہیں جو خود کو اونچے درجے کا حامل ثابت کرنے کے لئے مغربی لباس کا اندھا دھند استعمال کررہے ہیں. یہی وجہ ہے کہ مارکیٹوں میں اب ایسے ملبوسات بھی دستیاب ہیں جو ہماری ثقافت،روایات اور اقدار سے میل نہیں رکھتے.
    ہمارے ملک میں بسنے والی خواتین کی بہت بڑی تعداد شلوار قمیض پہننے کو ترجیح دیتی ہے ایسے بہت سے مہذب گھرانے ابھی بھی موجود ہیں جہاں نوعمری سے ہی بچیوں میں شلوار قمیض کی اہمیت اجاگر کی جاتی ہے اور ساتھ ساتھ ڈوپٹہ اوڑھنے کا سیلقہ بھی بطور خاص سکھایا جاتاہے. زمانہ خواہ کتنا ہی ترقی یافتہ کیوں نہ ہو جائے لیکن ہم اپنی روایات اور اقدار سے احراف یا روگردانی کر ہی نہیں سکتے. مضبوط خاندانی روایات کی جھلک اس کے افراد کے پہنے اوڑھنے بیٹھنے کے انداز سے واضح دکھائی دیتی ہیں.
    مارکیٹ میں چلے جائیں تو ہر طرف لمبی قمیضوں اور کڑھائی والے ملبوسات کی بھرمار دکھائی دیتی ہے. اکثر لڑکیاں جو مغربی ملبوسات کی اندھادھند تقلید کرتی ہے. وہ بھی کڑھائی والے ملبوسات کو ایک نظر دیکھ کر سراہتی ضرورہے. جب وہ سراہتی ہے تو پھر خریدنابھی پسند کرتی ہیں. دکانداروں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ فیشن اور لباس کا فروغ ہمیشہ نوجوان لڑکیوں کی پسند اور نا پسند کی بدولت ہی حاصل ہوتاہے. اگر لڑکیاں کسی چیز کو رد کردیں تو وہ چیز مارکیٹ میں خاطر خواہ مقبولیت حاصل کرنے میں بالکل ناکام رہتی ہے.
    [/size]

    [size=xx-large]ایک بات طے ہیں کہ ہم خواہ کتنا ہی مغربی ملبوسات کو فروغ کیوں نہ دیں لیں جو گریس اور کشش شلوار قمیض میں ہے وہ کسی اور لباس میں نہیں.[/size]
    [size=x-large]ہمارے یہاں اکثر گوریاں اگر بازاد میں خریداری کرنے آئیں تو وہ دکانداروں سے فرمائش کرکے کڑھائی والے ملبوسات کی ڈیمانڈ کرتی ہیں اور اکثر گوریاں تو اپنی سہیلیوں کے لئے یہاں سے تحائف لے کر جاتی ہیں. ایسے میں ہم کیوں اپنے قومی لباس شلوار قمیض کو بھول کر مغرب کی تقلید کریں حالانکہ شلوار قمیض شخصیت نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے.[/size][/align]

  2. #2
    معاون
    تاريخ شموليت
    Mar 2011
    پيغامات
    35
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    RE: شلوار قمیض پر کڑھائی ، شخصیت کو نمایاں کرنے میں اہم

    نائسسسسسسسسسسسسسس

متشابہہ موضوعات

  1. متأثر کن شخصیت
    By بوبی in forum نثر نگاری
    جوابات: 4
    آخری پيغام: 05-05-2012, 10:37 AM
  2. ہاتھ آپ کی شخصیت کا آئینہ
    By تانیہ in forum گھریلو ٹوٹکے
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 05-09-2011, 10:36 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University