صفحہ 1 از 4 123 ... آخریآخری
نتائج کی نمائش 1 تا: 10 از: 31

موضوع: انمول موتی

  1. #1
    ناظم اذان کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Jan 2011
    پيغامات
    1,898
    شکریہ
    138
    108 پیغامات میں 161 اظہار تشکر

    انمول موتی

    [align=center][size=x-large]
    الله کے مہمان
    کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ ہم نے شیاطین کو کفار پر مسلط کر رکھا ہے جو انہیں اکساتے رہتے ہیں؟ پس آپ ان پر (عذاب کے لیے) عجلت نہ کریں، ہم ان کی گنتی یقینا پوری کریں گے - اس روز ہم متقین کو خدائے رحمن کے پاس مہمانوں کی طرح جمع کریں گے
    [/size]
    [/align]
    [align=left][size=medium]سورة
    مریم (20) _ آیات: 85-83
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]

    شرک کرنے والوں کے معبود
    اور جو کچھ وہ کہتا ہے اس کے ہم مالک بن جائیں گے اور وہ ہمارے پاس اکیلا حاضر ہو گا - اور انہوں نے اللہ کے سوا دوسرے معبود بنا لیے ہیں تاکہ ان کے لیے باعث تقویت بنیں
    [/size]
    [/align]
    [align=left][size=medium]سورة مریم (20) _ آیات: 81-80[/size][/align]
    [align=center][size=x-large]
    آیات سے انکار کرنے والا
    کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جوہماری آیات کاانکار کرتا ہے اور کہتا ہے: مجھے مال اور اولاد کی عطا ضرور بالضرور جاری رہے گی؟ کیا اس نے غیب کی اطلاع حاصل کی ہے یا خدائے رحمن سے کوئی عہد لے رکھا ہے ؟ ہرگز نہیں، جو کچھ یہ کہتا ہے ہم اسے لکھ لیں گے اور ہم اس کے عذاب میں مزید اضافہ کر دیں گے
    [/size]
    [/align]
    [align=left][size=medium]سورة مریم (20) _ آیات: 79-77[/size][/align]
    [align=center][size=x-large]
    گمراہی میں مبتلا لوگ
    کہ دیجئے: جو شخص گمراہی میں ہے اسے خدائے رحمن لمبی مہلت دیتا ہے لیکن جب وہ اس کا مشاہدہ کریں گے جس کا وعدہ ہوا تھا، خواہ وہ عذاب ہو یا قیامت تو اس وقت انہیں معلوم ہو گا کہ کس کا مقام زیادہ برا ہے اور کس کا لاؤ لشکر زیادہ کمزور ہے.
    [/size]
    [/align]
    [align=left][size=medium]سورة مریم (20) _ آیت: 75[/size][/align]
    [align=center][size=x-large]
    ظاہری شان و شوکت
    اور جب انہیں ہماری صریح آیات سنائی جاتی ہیں تو کفار اہل ایمان سے کہتے ہیں: دونوں فریقوں میں سے کون بہتر مقام پر (فائز) ہے اور کس کی محفلیں زیادہ بارونق ہیں؟ اور ہم ان سے پہلے کتنی ایسی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں جو سامان زندگی اور نمود میں اس سے کہیں بہترتھیں
    [/size]
    [/align]
    [align=left][size=medium]سورة مریم (20) _ آیات: 74-73[/size][/align]
    [align=center][size=x-large]
    جہنم میں جانے کے مستحق
    پھر (یہ بات) ہم بہتر جانتے ہیں کہ جہنم میں جھلسنے کا زیادہ سزاوار ان میں سے کون ہے - اور تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہو گا جو جہنم پر وارد نہ ہو، یہ حتمی فیصلہ آپ کے رب کے ذمے ہے - پھر اہل تقویٰ کو نجات دیں گے اور ظالموں کو اس میں گھٹنوں کے بل پڑا چھوڑ دیں گے
    [/size]
    [/align]
    [align=left][size=medium]سورة مریم (20) _ آیات: 72-70[/size][/align]
    [align=center][size=x-large]
    سرکش
    اور انسان کہتا ہے: جب میں مر جاؤں گا تو کیا میں زندہ کر کے نکالا جاؤں گا؟ کیا اس انسان کو یاد نہیں کہ ہم نے اسے پہلے اس وقت پیدا کیا، جب وہ کچھ بھی نہ تھا؟ آپ کے رب کی قسم! پھر ہم ان سب کو اور شیاطین کو ضرور جمع کریںگے پھر ہم انہیں جہنم کے گرد گھٹنوں کے بل ضرور حاضر کریں گے - پھر ہم ہر فرقے میں سے ہر اس شخص کو جدا کر دیں گے جو رحمن کے مقابلے میں زیادہ سرکش تھا
    [/size]
    [/align]
    [align=left][size=medium]سورة مریم (20) _ آیات: 69-66[/size][/align]
    [align=center][size=x-large]
    الله کی عبادت
    کہدیجئے: میں تم ہی جیسا ایک انسان ہوں مگر میری طرف وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود تو بس ایک ہی ہے لہٰذا جو اللہ کے حضور جانے کا امیدوار ہے اسے چاہیے کہ وہ نیک عمل کرے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی دوسرے کو شریک نہ ٹھہرائے
    [/size]
    [/align]
    [align=left][size=medium]سورة کہف (19) _ آیت: 110[/size][/align]
    [align=center][size=x-large]
    الله کی باتیں
    کہ دیجئے: میرے پروردگار کے کلمات (لکھنے) کے لیے اگرسمندر روشنائی بن جائیں تو سمندر ختم ہو جائیں گے لیکن میرے رب کے کلمات ختم نہیں ہوں گے اگرچہ ہم اتنے ہی مزید (سمندر) سے کمک رسانی کریں.
    [/size]
    [/align]
    [align=left][size=medium]سورة کہف (19) _ آیت: 109[/size][/align]
    [align=center][size=x-large]
    اعمال ضائع ہو گئے
    یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار کی نشانیوں اور اللہ کے حضور جانے کاانکار کیا جس سے ان کے اعمال برباد ہو گئے لہٰذا ہم قیامت کے دن ان کے (اعمال کے) لیے کوئی وزن قائم نہیں کریں گے
    [/size]
    [/align]
    [align=left][size=medium]سورة کہف (19) _ آیت : 105[/size][/align]

  2. #2
    ناظم اذان کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Jan 2011
    پيغامات
    1,898
    شکریہ
    138
    108 پیغامات میں 161 اظہار تشکر

    RE: انمول موتی

    [align=center][/align]


    [align=center][/align]

  3. #3
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Apr 2011
    پيغامات
    291
    شکریہ
    18
    35 پیغامات میں 52 اظہار تشکر

    RE: انمول موتی

    قرآن اقوام عالم کیلئے ہدایت ہے مگر نصیب صرف انہیں ہوتی ہے جنہیں اللہ عقل سلیم سے نوازتا ہے۔

  4. #4
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,870
    شکریہ
    949
    880 پیغامات میں 1,107 اظہار تشکر

    RE: انمول موتی

    جزاک اللہ

  5. #5
    ناظم اذان کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Jan 2011
    پيغامات
    1,898
    شکریہ
    138
    108 پیغامات میں 161 اظہار تشکر

    RE: انمول موتی

    [align=center][size=x-large]
    دنیا کی زندگی
    کہدیجئے: کیا ہم تمہیں بتا دیں کہ اعمال کے اعتبار سے سب سے نامراد کون لوگ ہیں؟ جن کی سعی دنیاوی زندگی میں لاحاصل رہی جب کہ وہ یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ وہ درست کام کر رہے ہیں
    سورة کہف (19) _ آیات: 104-103
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]
    در گزر کرنے والے
    اور آپ کا پروردگار بڑا بخشنے والا، رحمت کا مالک ہے، اگر وہ ان کی حرکات پر انہیں گرفت میں لینا چاہتا تو انہیں جلد ہی عذاب دے دیتا لیکن ان کے لیے وعدے کا وقت مقرر ہے، وہ (اس سے بچنے کے لیے) اس کے سوا کوئی پناہ گاہ ہرگز نہیں پائیں گے
    سورة کہف (19) _ آیت: 58
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]
    بشارت اور تنبیہ
    اور ہم پیغمبروں کو صرف اس لیے بھیجتے ہیں کہ وہ بشارت دیں اور تنبیہ کریں اور کفار باطل باتوں کے ساتھ جھگڑا کرتے ہیں تاکہ وہ اس طرح حق بات کو مسترد کر دیں، انہوںنے میری آیات کو اور ان باتوں کو جن کے ذریعے انہیں تنبیہ کی گئی تھی مذاق بنا لیا
    سورة کہف (19) _ آیت : 56
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]
    جهگڑالو انسان
    اور بتحقیق ہم نے اس قرآن میں انسانوں کے لیے ہر مضمون کو مختلف انداز میں بیان کیا ہے مگر انسان بڑا ہی جھگڑالو (ثابت ہوا ) ہے - اور جب ان کے پاس ہدایت آ گئی تھی تو ایمان لانے اور اپنے پروردگار سے معافی طلب کرنے سے لوگوںکو کسی چیز نے نہیں روکا سوائے اس کے کہ ان کے ساتھ بھی وہی کچھ ہو جائے جو ان سے پہلوں کے ساتھ ہوا یا ان کے سامنے عذاب آ جائے
    سورة کہف (19) _ آیات: 55-54
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]
    ہلاکت کا میدان
    اور جس دن اللہ فرمائے گا: انہیں بلاؤ جنہیں تم نے میرا شریک ٹھہرایا تھا تو وہ انہیں بلائیں گے لیکن وہ انہیں جواب نہیں دیں گے اور ہم ان کے درمیان ہلاکت کی ایک جگہ بنا دیں گے - اور مجرمین اس دن آتش جہنم کا مشاہدہ کریں گے اور سمجھ جائیں گے کہ انہیں اس میں گرنا ہے اور وہ اس سے بچنے کا کوئی راستہ نہیں پائیں گے
    سورة کہف (19) _ آیات: 53-52
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]
    نیکو کار لوگ اور جنت
    جو ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال بجا لاتے ہیں تو ہم نیک اعمال بجا لانے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتے - ان کے لیے دائمی جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی جن میں وہ سونے کے کنگنوں سے مزین ہوں گے اور باریک ریشم اور اطلس کے سبز کپڑوں میں ملبوس مسندوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے، بہترین ثواب ہے اور خوبصورت منزل.
    سورة کہف (19) _ آیات: 31-30
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]
    انکار کرنے والوں کی سزا
    اور کہدیجئے: حق تمہارے پروردگار کی طرف سے ہے، پس جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کفر کرے، ہم نے ظالموں کے لیے یقینا ایسی آگ تیار کر رکھی ہے جس کی قناتیں انہیں گھیرے میںلے رہی ہوں گی اور اگر وہ فریاد کریںتو ایسے پانی سے ان کی داد رسی ہو گی جو پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہو گا ان کے چہروں کو بھون ڈالے گا بدترین مشروب اور بد ترین ٹھکانا ہے
    سورة کہف (19) _ آیت: 29[/align]
    [/size]

    [align=center][size=x-large]
    اچها اجر
    ثنائے کامل اس اللہ کے لیے ہے جس نے اپنے بندے پر کتاب نازل کی اور اس میں کسی قسم کی کجی نہیں رکھی - نہایت مستحکم ہے تاکہ اس کی طرف سے آنے والے شدید عذاب سے خبردار کرے اور ان مومنین کو بشارت دے جو نیک عمل کرتے ہیں کہ ان کے لیے بہتر اجر ہے - جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے
    سورة کہف (19) _ آیات: 3-1
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]
    تعریف الله کے لیئے
    کہدیجئے: اللہ کہ کر پکارو یا رحمن کہ کر پکارو، جس نام سے بھی پکارو اس کے سب نام اچھے ہیں اور آپ اپنی نماز نہ بلند آواز سے پڑھیں، نہ بہت آہستہ بلکہ درمیانی راستہ اختیار کریں
    سورة الاسراء (18) _ آیت: 111
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]
    اچهے نام
    اور وہ ٹھوڑیوں کے بل گرتے ہیں اور روتے جاتے ہیں اور اللہ ان کا خشوع مزید بڑھا دیتا ہے
    سورة الاسراء (18) _ آیت: 110
    [/size]
    [/align]



  6. #6
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,189
    شکریہ
    2,152
    1,249 پیغامات میں 1,624 اظہار تشکر

    RE: انمول موتی

    بہت خوب سجایا گیا ، اور اچھی تعلیمات پیش کرنے پر امین فیصل صاحب کا شکریہ ،
    ،جزاک اللہ خیر

  7. #7
    ناظم اذان کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Jan 2011
    پيغامات
    1,898
    شکریہ
    138
    108 پیغامات میں 161 اظہار تشکر

    RE: انمول موتی

    [align=center][size=x-large]

    تنگ دل انسان
    کیا انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ جس اللہ نے آسمانوں اور زمین کو خلق کیا ہے وہ ان جیسوں کو پیدا کرنے پر قادر ہے؟اور اس نے ان کے لیے ایک وقت مقرر کر رکھا ہے جس کے آنے میں کوئی شک نہیں لیکن ظالم لوگ انکار پر تلے ہوئے ہیں
    سورة الاسراء (18) _ آیت: 100
    [/size]
    [/align]

    [align=center][size=x-large]

    انکار کرنے والے ظالم
    یہ ان کے لیے اس بات کا بدلہ ہے کہ انہوں نے ہماری نشانیوں کا انکار کیا اور کہا: کیا جب ہم ہڈیاں اور خاک ہو جائیں گے تو کیا پھر ہم نئے سرے سے خلق کر کے اٹھائے جائیں گے؟
    سورة الاسراء (18) _ آیت: 99
    [/size]
    [/align]

    [align=center][size=x-large]

    گمراه لوگوں کا ٹهکانا
    کہ دیجئے: میرے اور تمہارے درمیان گواہی کے لیے اللہ کافی ہے، وہی اپنے بندوں کا حال یقینا خوب جانتا اور دیکھتا ہے
    سورة الاسراء (18) _ آیت: 97
    [/size]
    [/align]

    [align=center][size=x-large]

    الله کی گواہی
    اور جب لوگوں کے پاس ہدایت آگئی تو اس پر ایمان لانے میںاور کوئی چیز مانع نہیں ہوئی سوائے اس کے کہ وہ کہتے تھے: کیا اللہ نے ایک بشر کو رسول بنا کر بھیجا ہے؟ کہ دیجئے: اگر زمین میں فرشتے اطمینان سے چلتے پھرتے بس رہے ہوتے تو ہم آسمان سے ایک فرشتے کو رسول بنا کر ان پر نازل کرتے
    سورة الاسراء (18) _ آیات: 96-95
    [/size]
    [/align]

    [align=center][size=x-large]

    انسان کی فطرت
    اور ہم قرآن میں سے ایسی چیز نازل کرتے ہیں جو مومنین کے لیے تو شفا اور رحمت ہے لیکن ظالموں کے لیے تو صرف خسارے میں اضافہ کرتی ہے - اور جب ہم انسان کو نعمتوں سے نوازتے ہیں تو وہ روگردانی کرتا ہے اور اپنی کروٹ پھیر لیتا ہے اور جب اس پر کوئی مصیبت آتی ہے تو وہ مایوس ہو جاتا ہے
    سورة الاسراء (18) _ آیات: 84-83
    [/size]
    [/align]

    [align=center][size=x-large]

    انسان بڑا نا شکرا ہے
    میرے بندوں پر تیری کوئی بالادستی نہیں ہے اور آپ کا پروردگار ہی ضمانت کے لیے کافی ہے - تمہارا پروردگار وہ ہے جو سمندر میں تمہارے لیے کشتی چلاتا ہے تاکہ تم اس کا فضل (روزی) تلا ش کرو، اللہ تم پر یقینا نہایت مہربان ہے
    سورة الاسراء (18) _ آیات: 67-66
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]


    عذاب
    جن (معبودوں) کو یہ پکارتے ہیںوہ خود اپنے رب تک رسائی کے لیے وسیلہ تلاش کر رہے ہیں کہ ان میں کون زیادہ قریب ہو جائے اور وہ اس کی رحمت کی امید رکھتے ہیں اور اس کے عذاب سے خائف بھی، کیونکہ آپ کے رب کا عذاب یقینا ڈرنے کی چیز ہے
    سورة الاسراء (18) _ آیت: 57
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]


    معبود اور کار ساز
    کہدیجئے:جنہیں تم اللہ کے سوا (اپنا معبود) سمجھتے ہو انہیں پکارو، پس وہ تم سے نہ کسی تکلیف کو دور کر سکتے ہیں اور نہ (ہی اسے) بدل سکتے ہیں
    سورة الاسراء (18) _ آیت: 56
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]


    انسان کا دشمن
    اور میرے بندوں سے کہدیجیے: وہ بات کرو جو بہترین ہو کیونکہ شیطان ان میں فساد ڈلواتا ہے، بتحقیق شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے
    سورة الاسراء (18) _ آیت: 53
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]


    در گزر کرنے والا
    ساتوں آسمان اور زمین اور ان میں جو موجودات ہیں سب اس کی تسبیح کرتے ہیں اور کوئی چیز ایسی نہیں جو اس کی ثنا میں تسبیح نہ کرتی ہو لیکن تم ان کی تسبیح کو سمجھتے نہیں ہو، اللہ یقینا نہایت بردبار، معاف کرنے والاہے
    سورة الاسراء (18) _ آیت: 44
    [/size]
    [/align]



  8. #8
    ناظم اذان کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Jan 2011
    پيغامات
    1,898
    شکریہ
    138
    108 پیغامات میں 161 اظہار تشکر

    RE: انمول موتی

    [align=center][size=x-large]

    پاک اور بالا و برتر
    اور ہم نے اس قرآن میں (دلائل کو) مختلف انداز میںبیان کیا ہے تاکہ یہ لوگ سمجھ لیں مگر وہ مزید دور جا رہے ہیں - کہدیجئے: اگر اللہ کے ساتھ دوسرے معبود بھی ہوتے جیساکہ یہ لوگ کہ رہے ہیں تو وہ مالک عرش تک پہنچنے کے لیے راستہ تلاش کرتے - پاکیزہ اور بالاتر ہے وہ ان باتوں سے جو یہ لوگ کرتے ہیں
    سورة الاسراء (18) _ آیات: 43-41
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]


    زمین میں اکڑ کر نہ چلو
    اور اس کے پیچھے نہ پڑ جس کا تجھے علم نہیں ہے کیونکہ کان اور آنکھ اور دل ان سب سے باز پرس ہو گی - اور زمین پر اکڑ کر نہ چلو، بلاشبہ نہ تم زمین کو پھاڑ سکتے ہو نہ ہی بلندی کے لحاظ سے پہاڑوں تک پہنچ سکتے ہو
    سورة الاسراء (18) _ آیات: 37-36
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]


    اچها طریقہ
    اور تم یتیم کے مال کے قریب نہ جاؤ مگر اس طریقے سے جس میں بہتری ہو یہاں تک کہ وہ اپنے سن بلوغ کو پہنچ جائے اور عہد کو پورا کرو، یقینا عہد کے بارے میں پوچھا جائے گا - اور تم ناپتے وقت پیمانے کو پورا کر کے دو اور جب تول کر دو تو ترازو سیدھی رکھو، بھلائی اسی میں ہے اور انجام بھی اسی کا زیادہ بہتر ہے
    سورة الاسراء (18) _ آیات: 35-34
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]


    قصاص کا حق
    اور جس جان کا مارنا اللہ نے حرام کیا ہے تم اسے قتل نہ کرو مگر حق کے ساتھ اور جو شخص مظلوم مارا جائے تو ہم نے اس کے ولی کو (قصاص کا) اختیار دیا ہے، پس اسے بھی قتل میں حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے، یقینا نصرت اسی کی ہو گی
    سورة الاسراء (18) _ آیت: 33
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]


    رزق دینے والا الله ہے
    اور تم اپنی اولاد کو تنگ دستی کے خوف سے قتل نہ کیا کرو، ہم انہیں رزق دیںگے اور تمہیں بھی، ان کا قتل یقینا بہت بڑا گناہ ہے - اور زنا کے قریب بھی نہ جاؤ، یقینا یہ بڑی بے حیائی ہے اور بہت براراستہ ہے
    سورة الاسراء (18) _ آیات: 32-31
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]


    خرچ میں اعتدال
    اور نہ تو آپ اپنا ہاتھ اپنی گردن سے باندھ کر رکھیں اور نہ ہی اسے بالکل کھلا چھوڑ دیں، ورنہ آپ ملامت کا نشانہ اور تہی دست ہو جائیں گے - یقینا آپ کا رب جس کے لیے چاہتا ہے روزی فراخ اور تنگ کر دیتا ہے، وہ اپنے بندوں کے بارے میںیقینا نہایت با خبر، نگاہ رکھنے والا ہے
    سورة الاسراء (18) _ آیات: 30-29
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]


    والدین کے لئے دعا
    اور مہر و محبت کے ساتھ ان کے آگے انکساری کا پہلو جھکائے رکھو اور دعا کرو: پروردگارا! ان پر رحم فرماجس طرح انہوں نے مجھے پچپن میں(شفقت سے) پالا تھا - جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اس پر تمہارا پروردگار زیادہ باخبر ہے، اگر تم صالح ہوئے تو وہ پلٹ کر آنے والوں کے لیے یقینا بڑا معاف کرنے والا ہے
    سورة الاسراء (18) _ آیات: 25-24
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]


    والدین سے نیک سلوک کرو
    اور آپ کے پروردگار نے فیصلہ کر دیا ہے کہ تم اس کے سوا کسی کی بندگی نہ کرو اور والدین کے ساتھ نیکی کرو، اگر ان میں سے ایک یا دونوں تمہارے پاس ہوں اور بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں اف تک نہ کہنا اور انہیں نہ جھڑکنا بلکہ ان سے عزت و تکریم کے ساتھ بات کرنا
    سورة الاسراء (18) _ آیت: 23
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]

    عذاب کا فیصلہ
    اور جب ہم کسی بستی کو ہلاکت میں ڈالنا چاہتے ہیں تو اس کے عیش پرستوں کو حکم دیتے ہیں تو وہ اس بستی میں فسق و فجور کا ارتکاب کرتے ہیں، تب اس بستی پر فیصلہ عذاب لازم ہو جاتا ہے پھر ہم اسے پوری طرح تباہ کر دیتے ہیں
    سورة الاسراء (18) _ آیت: 16
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]


    گم راہی کا وبال
    جو ہدایت حاصل کرتا ہے وہ اپنے لیے ہدایت حاصل کرتا ہے اور جو گمراہ ہوتا ہے وہ اپنے ہی خلاف گمراہ ہوتا ہے اور کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھاتا اور جب تک ہم کسی رسول کو مبعوث نہ کریں عذاب دینے والے نہیں ہیں
    سورة الاسراء (18) _ آیت: 15
    [/size]
    [/align]
    [size=medium]اردو منظر ٰ معیاری بات چیت[/size]

  9. #9
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,189
    شکریہ
    2,152
    1,249 پیغامات میں 1,624 اظہار تشکر

    RE: انمول موتی

    جزاک اللہ ،محترم
    شکریہ جناب ،
    اچھی قرانی معلومات پیش کی ہیں آپ نے .

  10. #10
    ناظم اذان کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Jan 2011
    پيغامات
    1,898
    شکریہ
    138
    108 پیغامات میں 161 اظہار تشکر

    RE: انمول موتی

    [align=center][size=x-large]

    انسان کا عمل
    اور ہم نے ہر انسان کا عمل اس کے گلے میںلٹکا رکھا ہے اور قیامت کے دن ہم اس کے لیے ایک کتاب پیش کریں گے جسے وہ کھلا ہوا پائے گا - پڑھ اپنا نامۂ اعمال! آج اپنے حساب کے لیے تو خود ہی کافی ہے
    سورة الاسراء (18) _ آیات: 14-13
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]


    سیدها راستہ
    یہ قرآن یقینا اس راہ کی ہدایت کرتا ہے جو بالکل سیدھی ہے اور ان مومنین کوجو نیک اعمال بجا لاتے ہیں یہ بشارت دیتا ہے کہ ان کے لیے بڑا اجر ہے - اور یہ کہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے ان کے لیے ہم نے ایک دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے - اور انسان کو جس طرح خیر مانگنا چاہیے اسی انداز سے شر مانگتا ہے اور انسان بڑا جلد باز ہے
    سورة الاسراء (18) _ آیات: 11-9
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]


    حلال و حرام
    پس جو حلا ل اور پاکیزہ رزق اللہ نے تمہیں دیا ہے اسے کھاؤ اور اللہ کی نعمت کا شکر کرو اگر تم اس کی بندگی کرتے ہو - اس نے تو تم پر صرف مردار اور خون اور سور کا گوشت اور اس چیز کو جس پر غیر اللہ کا نام لیا گیا ہو حرام کر دیا ہے، پس اگر کوئی مجبور ہوتا ہے نہ (قانون کا ) باغی ہو کر اور نہ (ضرورت سے) تجاوز کا مرتکب ہو کر تو اللہ یقینا بڑا معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے
    سورة النحل (17) - آیات : 115-114
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]


    ناشکری کی سزا
    اور اللہ ایسی بستی کی مثال دیتا ہے جو امن سکون سے تھی، ہر طرف سے اس کا وافر رزق اسے پہنچ رہا تھا، پھر اس نے اللہ کی نعمات کی ناشکری شروع کی تو اللہ نے ان کی حرکتوں کی وجہ سے انہیں بھوک اور خوف کا ذائقہ چکھا دیا - اور بتحقیق ان کے پاس خود انہی میں سے ایک رسول آیا تو انہوں نے اسے جھٹلایا پس انہیں عذاب نے اس حال میں آ لیا کہ وہ ظالم تھے
    سورة النحل (17) - آیات : 113-112
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]


    انجام سے غافل لوگ
    یہ اس لیے ہے کہ انہوںنے آخرت کے مقابلے میں دنیا کی زندگی کو پسند کیا ہے اور اللہ کافروں کی ہدایت نہیں کرتا - یہ وہی لوگ ہیں جن کے دلوں اور کانوں اور آنکھوں پر اللہ نے مہر لگا دی ہے اور یہی لوگ غافل ہیں
    سورة النحل (17) - آیات : 108-107
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]


    الله کا غضب
    جو شخص اپنے ایمان کے بعد اللہ کا انکار کرے (اس کے لیے سخت عذاب ہے) بجز اس شخص کے جسے مجبور کیا گیا ہو اور اس کا دل ایمان سے مطمئن ہو (تو کوئی حرج نہیں) لیکن جنہوں نے دل کھول کر کفر اختیار کیا ہو تو ایسے لوگوں پر اللہ کا غضب ہے اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے
    سورة النحل (17) - آیت : 106
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]


    الله کی پناه
    پس جب آپ قرآن پڑھنے لگیں تو راندہ درگاہ شیطان سے اللہ کی پناہ مانگ لیا کریں - شیطان کو یقینا ان لوگوں پر کوئی بالادستی حاصل نہ ہو گی جو ایمان لائے ہیں اور اپنے رب پر توکل کرتے ہیں - اس کی بالادستی تو صرف ان لوگوں پر ہے جو اسے اپنا سرپرست بناتے ہیں اور جو اللہ کے ساتھ شریک ٹھہراتے ہیں
    سورة النحل (17) - آیات : 100-98
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]


    پاکیزه زندگی
    جو نیک عمل کرے خواہ مرد ہو یا عورت بشرطیکہ وہ مومن ہو تو ہم اسے پاکیزہ زندگی ضرور عطا کریںگے اور ان کے بہترین اعمال کی جزا میں ہم انہیں اجر (بھی) ضرور دیںگے
    سورة النحل (17) - آیت : 97
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]


    تهوڑا سا فائده
    اور اللہ کے عہد کو تم قلیل معاوضے میں نہ بیچو، اگر تم جان لو تو تمہارے لیے صرف وہی بہتر ہے جو اللہ کے پاس ہے - جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ ختم ہو جائے گا اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ باقی رہنے والا ہے اور جن لوگوں نے صبر کیا ہے ان کے بہترین اعمال کی جزا میں ہم انہیں اجر ضرور دیں گے
    سورة النحل (17) - آیات : 96-95
    [/size]
    [/align]
    [align=center][size=x-large]


    قسم مت توڑو
    اور تم اپنی قسموں کو اپنے درمیان فساد کا ذریعہ نہ بناؤ کہ قدم جم جانے کے بعد اکھڑ جائیں اور راہ خدا سے روکنے کی پاداش میں تمہیں عذاب چکھنا پڑے اور (ایسا کیا تو) تمہارے لیے بڑا عذاب ہے
    سورة النحل (17) - آیت : 94
    [/size]
    [/align]


صفحہ 1 از 4 123 ... آخریآخری

متشابہہ موضوعات

  1. مجھے خوشی ہوتی ہے ان سے۔۔۔
    By این اے ناصر in forum گپ شپ
    جوابات: 182
    آخری پيغام: 07-12-2014, 06:01 AM
  2. محبت اور ہوتی ہے
    By تانیہ in forum ڈایزئننگ
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 07-11-2014, 10:29 AM
  3. محبت ذات کے اندر کوئی گُم ذات ہوتی ہے
    By عبادت in forum فاخرہ بتول
    جوابات: 4
    آخری پيغام: 07-06-2014, 04:51 AM
  4. اگر دنیا گاؤں ہوتی..!
    By ابوسفیان in forum قلم و کالم
    جوابات: 4
    آخری پيغام: 08-25-2012, 09:19 PM
  5. محبت اور ہوتی ہے
    By تانیہ in forum ڈایزئننگ
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 11-30-2010, 12:36 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University