نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: شوگر کے مریض رمضان میں احتیاط کے ساتھ روزے رکھ سکتے ہیں

  1. #1
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Apr 2011
    پيغامات
    291
    شکریہ
    18
    35 پیغامات میں 52 اظہار تشکر

    شوگر کے مریض رمضان میں احتیاط کے ساتھ روزے رکھ سکتے ہیں


    کراچی (اسٹاف رپورٹر) ذیابیطس کے مریض روزہ رکھ سکتے ہیں مگر چند احتیاطیں لازمی مد نظر رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی میں ذیابیطس اور رمضان کے موضوع پر منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈایا بیٹس اینڈ انڈوکرنولوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر زمان شیخ نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا کچھ مریضوں کو روزہ رکھنے میں خصوصی مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ جن سے آگہی شوگر کے مریضوں اور جنرل پریکٹیشنر دونوں کیلئے ضروری ہے۔ پروفیسر زمان شیخ نے کہا کہ پوری دنیا کے دو بلین مسلمان رمضان کے مہینے میں روزے رکھتے ہیں۔ جو پوری دنیا کی آبادی کا 25 فیصد ہیں۔ انہوں نے ذیابیطس کے مریضوں کو روزہ رکھنے کے رسک کے لحاظ سے چار حصوں میں تقسیم کیا۔ جن کو ماہ صیام میں خصوصی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پروفیسر زمان شیخ نے کہا کہ شوگر کے مریضوں کے روزہ رکھنے کی صورت میں بعض اوقات خون میں شوگر کی بہت زیادہ کمی بھی لاحق ہو سکتی ہے جو غنودگی اور بعد ازاں بے ہوشی میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خون میں شوگر اگر 60mg/di سے کم ہو تو روزہ فوراً توڑ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ روزے کے دوران تین دفعہ شوگر گلوکومیٹر سے چیک کرنا چاہئے۔ ایک افطار سے پہلے اور دو گھنٹے افطار کے بعد اور تیسری سحری کے دو گھنٹے کے بعد۔ غذا کے بارے میں انہوں نے کہا کہ افطاری کے بعد اور سحری سے پہلے پانی بہت زیادہ پینا چاہئے اور سحری اور افطاری میں میٹھی اور مرغن چیزوں سے پرہیز کرنا چاہئے جس میں کھجوریں اور جوسز کا استعمال بھی شامل ہے۔
    بشکریہ روزنامہ جنگ

  2. #2
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    RE: شوگر کے مریض رمضان میں احتیاط کے ساتھ روزے رکھ سکتے ہیں

    مفیدمعلومات کے لیے بہت بہت شکریہ۔

متشابہہ موضوعات

  1. کب یاد میں تیرا ساتھ نہیں
    By ایم-ایم in forum فیض احمد فیض
    جوابات: 5
    آخری پيغام: 07-06-2014, 03:35 AM
  2. تصویر کہانی۔۔۔ہم ساتھ ساتھ ہیں
    By تانیہ in forum عجیب و غریب تصاویر
    جوابات: 3
    آخری پيغام: 01-31-2013, 10:25 PM
  3. ایمان کے ساتھ روزے رکھنا
    By تانیہ in forum متفرق موضوعات
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 07-17-2012, 02:47 PM
  4. ایمان کے ساتھ روزے رکھنا
    By تانیہ in forum حدیث شریف
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 07-09-2012, 06:25 AM
  5. جوابات: 2
    آخری پيغام: 07-15-2011, 01:11 AM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University