نتائج کی نمائش 1 تا: 9 از: 9

موضوع: اسامہ کو مارنے والی ٹیم کی تباہی ،

  1. #1
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,191
    شکریہ
    2,175
    1,249 پیغامات میں 1,624 اظہار تشکر

    اسامہ کو مارنے والی ٹیم کی تباہی ،

    [align=center][/align]

  2. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,191
    شکریہ
    2,175
    1,249 پیغامات میں 1,624 اظہار تشکر

    RE: اسامہ کو مارنے والی ٹیم کی تباہی ،

    [align=center]
    [/align]

    اس لنک کو دیکھیں ، اے بی سی نیوز کی خبر ہے کہ اس میں جو مارے گئے ہیں وہی سیلرز کمانڈوز ہیں جنہوں نے ایبٹ آباد کمپاونڈ پر حملہ کرکے اسامہ بن لادن کی لاش کو ساتھ لے گئے تھے ،
    http://abcnews.go.com/International/...ry?id=14245387
    ............... اللہ اکبر ..................

  3. #3
    رکنِ خاص سقراط کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    1,469
    شکریہ
    35
    149 پیغامات میں 217 اظہار تشکر

    RE: اسامہ کو مارنے والی ٹیم کی تباہی ،

    انکو طالبان نے مارا یا خود امیریکہ نے بہرحال مزید امریکی جہنم رسید ہوگئے

  4. #4
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,191
    شکریہ
    2,175
    1,249 پیغامات میں 1,624 اظہار تشکر

    RE: اسامہ کو مارنے والی ٹیم کی تباہی ،

    [align=center][/align]

  5. #5
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,191
    شکریہ
    2,175
    1,249 پیغامات میں 1,624 اظہار تشکر

    RE: اسامہ کو مارنے والی ٹیم کی تباہی ،

    تازہ ترین اطلاع کے مطابق ایک طالبان لیڈر کی طرف سے امریکنوں کو یہ اطلاع دی گئی کہ طالبان کا ایک اہم اجلاس ہو رہا ہے ،اور اچھا موقع ہے کہ ان پر کمانڈو طرز کا حملہ کر دیا جائے ، ان اطلاعات کی روشنی میں امریکن کمانڈو فورسز اور سیلرز اس اچانک اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کے لیے تیار ہو کر گئے ، اور اس طرح ان کو ٹریپ کیا گیا ، اور ان کے ہیلی کاپٹر کو تباہ کر دیا گیا جس پر 38 افراد سوار تھے ، جن میں 31 امریکن کمانڈوز تھے اور 7 افغانی فوجی تھے ،
    .....................
    اللہ تعالی کی حکمت ہے جس نے بڑے بڑے ظالموں کو اسی دنیا میں تباہ کرنے کے اسباب پیدا کر دیے . آخرت میں تو تباہی ان کا نصیب ہے ہی ،،

  6. #6
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,191
    شکریہ
    2,175
    1,249 پیغامات میں 1,624 اظہار تشکر

    RE: اسامہ کو مارنے والی ٹیم کی تباہی ،

    [align=center][/align]

  7. #7
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,191
    شکریہ
    2,175
    1,249 پیغامات میں 1,624 اظہار تشکر

    RE: اسامہ کو مارنے والی ٹیم کی تباہی ،

    اسلام آباد/کابل(خبرایجنسیاں) امریکی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ بعض پاکستانی ذرائع ابلاغ نے اپنی حالیہ رپورٹوں میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ امریکا نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے متعلق سچائی کا افشا روکنے کی غرض سے افغانستان میں ہونے والے ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے میں اپنے فوجیوں کو خود مارا ہے ۔یہ خبریں بے بنیاد ہیں ‘ہمیں پاکستانی میڈیا کی جانب سے اس طرح کے صریحاً چھوٹے الزامات شائع کرنے پرسخت مایوسی ہوئی ہے اور ہم ذمہ دار ذرائع ابلاغ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ حقائق کو درست طریقے سے بیان کریں ۔دوسری جانب ایک افغان سرکاری عہدیدار نے کہا ہے کہ طالبان نے دھوکے سے امریکی فورسز کو وہاں بلایا تھا، جہاں ان کے ہیلی کاپٹر کو مار گرایا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان سینئر سرکاری عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے کہا کہ قاری طاہر نامی ایک طالبان کمانڈر نے ایک سازش کے تحت امریکی فورسز تک یہ خبر پہنچائی تھی کہ اس جگہ جہاں یہ ہیلی کاپٹر بعد ازاں تباہ ہوا، طالبان کا ایک اہم اجلاس ہونے والا ہے۔اس عہدیدار کے مطابق 4 پاکستانی شہریوں نے بھی اس سلسلے میں طاہر کی مدد کی تھی۔ اس کا کہنا تھا۔اب اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ ہیلی کاپٹر کو مار گرایا گیا اور یہ کہ یہ ایک جال تھا، جو ایک طالبان کمانڈر کی طرف سے بچھایا گیا تھا۔ طالبان کو اچھی طرح سے معلوم تھا کہ یہ ہیلی کاپٹر کس راستے سے آئے گا۔ وہاں جانے کے لیے یہی ایک روٹ ہے چنانچہ طالبان نے وادی کے دونوں طرف پہاڑوں پر پوزیشنیں سنبھال لیں۔ جیسے ہی ہیلی کاپٹر وہاں پہنچا، انہوں نے اس پر راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ یہ ہیلی کاپٹر متعدد حملوں کے نتیجے میں تباہ ہوا۔

    تازہ ترین اطلاع کے مطابق ،امریکا کے بقول اس نے ان سب لوگوں کو مار دیا ہے جنہون نے ان فوجیوں کو جہنم واصل کیا تھا ،،،، اعلان آج دس تاریخ کو ہو رہا ھے جب کہ ہیلیکاپٹر 6 اگست کو تباہ ہوا تھا ، کہ ہم نے چھ اگست کو ہی ان کو مار دیا تھا ،

  8. #8
    منتظم اعلی
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    456
    شکریہ
    1
    11 پیغامات میں 12 اظہار تشکر

    RE: اسامہ کو مارنے والی ٹیم کی تباہی ،



    :thumbsupsmileyexcellet-1:

  9. #9
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,191
    شکریہ
    2,175
    1,249 پیغامات میں 1,624 اظہار تشکر

    RE: اسامہ کو مارنے والی ٹیم کی تباہی ،

    واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے افغانستان کے صوبہ میدان وردک میں طالبان کے ہاتھوں مارگرائے جانے والے چنیوک ہیلی کاپٹرمیں ہلاک ہونے والے 30امریکی فوجیوں کے نام اور دیگرتفصیلات جاری کردی ہیں جس کی منظوری امریکی وزیردفاع لیون پنیٹانے دی ،پینٹاگون کے مطابق ایبٹ آبادمیں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے لیے کیے جانے والے آپریشن میں شریک کوئی اہلکارمرنے والوں میں شامل نہیں ،ہلاک شدگان میں نیوی سیلزکے 17کمانڈوز،نیوی وارفیئر اسپیشل یونٹ کے 5میرین،امریکی فضائیہ کے 3ایئرمین ،5فوجی اہلکار اورایک ٹرینرشامل ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مرنے والے فوجیوں کے نام ، عہدے ،عمر،یونٹ اور آبائی علاقہ کے حوالے سے تفصیلات جاری کردیں۔مرنے والے چند اہلکاروں کی تصاویربھی جاری کی گئی ہیں۔ہیلی کاپٹرحادثہ میں مرنے والے نیوی سیلز کی یونٹ 6کے ارکان اور5میرینز میں لیفٹیننٹ کمانڈرجونس بی کیلسال، چیف پارٹی آفیسرلیوئس جے لانگ لیاس، سینئرچیف پارٹی تھومس اے ریٹزلیف،سینئرچیف پارٹی اور ٹیکنیشن کریگ وکرز،چیف پیٹی آفیسربریان آربل،چیف پیٹی آفیسر جان ڈبلیوفاس، چیف پیٹی آفیسرکیون اے ہوسٹن، چیف پیٹی آفیسر میتھیوڈی میسن، چیف پیٹی آفیسراسٹیفن ایم ملز،چیف پیٹی آفیسراورماہرفری پال پیراشوٹ ڈائیور نکولس ایچ نل، چیف پیٹی آفیسر رابرٹ جے ریوز،چیف پیٹی آفیسرزہیتھ ایم رابنسن، چیف پیٹی آفیسرفرسٹ کلاس ڈیرک بنسن،چیف پیٹی آفیسرفرسٹ کلاس اور پیراشوٹ ماہرکرسٹوفرکیمپبل، آئی ٹی ٹیکنیشن چیف پیٹی آفیسر فرسٹ کلاس جیرڈڈے،پیٹی آفیسرماسٹرآف آرمز فرسٹ کلاس جان دوانگدرا،کریپٹولاجسٹ ٹیکنیشن چیف پارٹی آفیسرفرسٹ کلاس مائیکل اسٹرینج، چیف پیٹی آفیسراور زمینی جنگ کے ماہرجان ٹی ٹیوملسن،چیف پیٹی آفیسرآرون وان،چیف پیٹی آفیسر جیسن آرورک مین، فرسٹ کلاس پیٹی آفیسرپٹ مین اورپیٹی آفیسرسیکنڈکلاس نکولس شامل ہیں،مرنے والے فوجی اہلکاروں میں چیف وارنٹ آفیسر ڈیوڈ آرکارٹر،چیف وارنٹ آفیسر بریان جے نکولس، سارجنٹ پیٹرک ڈی ہمبرگر،سارجنٹ الیگزینڈرجے بینیٹ ،ایس پی سی اسپنسر سی ڈنکن،فضائیہ کے ایئرمینوں میں اسٹاف سارجنٹ اینڈریوہارول اورٹیکنیکل سارجنٹ ڈینیل زرب شامل ہیں۔

    بشکریہ جنگ 13 اگست2011

متشابہہ موضوعات

  1. ٹیلیفون پرگفتگو کے آداب
    By محمداشرف يوسف in forum متفرق موضوعات
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 10-11-2012, 05:26 PM
  2. نینو ٹیکنولوجی کا رجحان
    By سید محمد عابد in forum قلم و کالم
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 03-13-2012, 06:58 PM
  3. موبائل فون ٹیکنالوجی
    By تانیہ in forum انفارمیشن ٹیکنالوجی
    جوابات: 6
    آخری پيغام: 04-03-2011, 09:12 PM
  4. ٹیم ورک
    By گلاب خان in forum متفرق موضوعات
    جوابات: 5
    آخری پيغام: 03-19-2011, 04:26 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University