نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: HADEES

  1. #1
    معاون
    تاريخ شموليت
    Jun 2011
    پيغامات
    70
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    Arrow HADEES




    بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

    عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «مَنْ أُولِيَ مَعْرُوفًا فَلَمْ يَجِدْ لَهُ خَيْرًا إِلَّا الثَّنَاءَ، فَقَدْ شَكَرَهُ، وَمَنْ كَتَمَهُ فَقَدْ كَفَرَهُ، وَمَنْ تَحَلَّى بِبَاطِلٍ فَهُوَ كَلَابِسِ ثَوْبَيْ زُورٍ»(صحیح ابن حبان:ج٨ص٢٠٤رقم ٣٤١٥دیکھئے:صحیح الترغیب للألبانی:ج١ص٥٧٠رقم٩٦٨)۔
    ____________________________________​___________ _
    صحابی رسول جابررضی اللہ عنہ کابیان ہے کہ اللہ کے رسول ۖ نے فرمایا:جس مسلمان کے ساتھ(اس کے بھائی کی طرف سے )کوئی بھلائی کی جائے اوریہ شخص اس بھلائی اوراحسان کے بدلے میں کچھ نہ دے سکے ،سوائے اس کے کہ اس کی ثناء کرے (یعنی اس کی بھلائی واحسان کااظہارکرے)توگویاکہ اس شخص نے اپنے بھائی کاشکریہ اداکیا،اورجوشخص اپنے بھائی کی طرف سے کی گئی بھلائی واحسان وچھپالے اوراس کااظہارنہ کرے توگویا ایسے شخص نے ناشکری کی اورجوجھوٹی نوازش کااظہارکرے توگویاوہ جھوٹ کے دوکپڑے پہنے ہوئے ہے۔
    ______________________________​_________________ _
    اس حدیث میں مسلمانوں کے باہمی معاملات سے متعلق ایک اسلامی طریقہ کا بیان ہے ،چنانچہ ہرمسلمان کے سامنے کبھی ایسے حالات آجاتے ہیں کہ اسے دوسروں کی مد د لینی پڑتی ہے،دوسروں کے تعاون کی ضرورت پڑتی ہے،ایسے موڑپراسلام ہمیں ایک ادب سکھلاتاہے اوروہ یہ کہ جب بھی ہماراکوئی بھائی ہمارے ساتھ بھلائی کرے تو ہم پہلی کوشش یہ کریں کہ اس کابہترین بدلہ دیں اگرایسانہ کرسکیں توکم ازکم اپنے اوپر کی گئی بھلائی کااحترام کریں اوراس کااظہارکریں ،اگرہم نے ایساکیاتوہم شکرگذارہیں اوراگرایسانہیں کیاتوہم ناشکرے اوراحسان فراموش ہیں ،لہذا اس حدیث کی روسے جب بھی ہماراکوئی بھائی ہمارے ساتھ بھلائی کرے توایسانہیں ہوناچاہئے کہ بھلائی حاصل کرکے خاموش ہوجائیں بلکہ ہم پرلازم ہے کہ ہم اس کابدلہ دیں اوریہ ممکن نہ ہوتوکم ازکم اس کی ثناء کریں اوراس کی بھلائی کااظہارکریں۔
    ______________________________​_________________ _
    اب سوال یہ ہے کہ اس اظہارکاطریقہ کیاہے،یعنی کسی نے ہمارے ساتھ بھلائی کی توہم اس کااظہارکیسے کریں تواس چیزکی وضاحت بھی ایک حدیث میں موجودہے:
    ______________________________​_________________ _

    عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ صُنِعَ إِلَيْهِ مَعْرُوفٌ فَقَالَ لِفَاعِلِهِ: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا فَقَدْ أَبْلَغَ فِي الثَّنَاءِ " (ترمذی:ـکتاب البروالصلة عن رسول اللہ:باب ماجاء فی الثناء بالمعروف،رقم الحدیث ٢٠٣٥، وانظر :صحیح الترغیب والترہیب للألبانی:1 235)
    ______________________________​_________________ _
    اسامہ بن زید سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ۖصلی اللہ علیہ وسلم نے مایا:''جس کے ساتھ بھلائی کی جائے اوروہ بھلائی کرنے والے کو''جَزَاکَ اللَّہُ خَیْرًا''کہے تواس نے بہترین ثناء کی۔
    ______________________________​_________________ _
    یہ ہے اسلامی تعلیم کہ کوئی مسلمان ہمارے ساتھ بھلائی کرے توہم اسے ''جَزَاکَ اللَّہُ خَیْرًا''کہہ کردعاء دیں
    ______________________________​_________________ _
    لیکن افسوس کہ اکثرمسلمانوں کاعمل اس کے برخلاف ہے آج اگران کے ساتھ بھلائی کی جاتی ہے توبہت کم لوگ ہوتے ہیں جواس کابدلہ دیں یااس کااظہارکریں اورجواظہارکرتے بھی ہیں ان میں سے اکثرغیراسلامی طریقہ کواپنائے ہوئے ہیں ،مثلا''جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا'' کے بجائے ''شکریہ'' کہتے ہیں یااورمہذب بننے کی کوشش کرتے ہیں تو(Thank you)کہہ دیتے ہیں ۔
    اگریہ معامہ غیرمسلموں کے ساتھ ہوتب توٹھیک ہے لیکن مسلمانوں کے ساتھ اس قسم کامعاملہ نہیں ہوناچاہئے بلکہ اسلام کاجوطریقہ ہے اس پرعمل ہوناچاہئے۔

  2. #2
    ناظم سیما کا اوتار
    تاريخ شموليت
    May 2011
    پيغامات
    2,514
    شکریہ
    409
    125 پیغامات میں 159 اظہار تشکر

    RE: HADEES

    بہت شکریہ تابی آپ نے بہت اچھی خدیث شئیر کی
    جزاک اللہ بھائ

  3. #3
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Aug 2011
    پيغامات
    202
    شکریہ
    0
    2 پیغامات میں 2 اظہار تشکر

    RE: HADEES

    جزاک اللہ

متشابہہ موضوعات

  1. HADEES
    By tabi in forum حدیث شریف
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 07-03-2011, 06:38 PM
  2. HADEES
    By tabi in forum حدیث شریف
    جوابات: 4
    آخری پيغام: 07-02-2011, 01:28 AM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University