اجزاء :۔




مُرغی ایک عدد وزن ڈیڑھ کلو ، ہڈی سے گوشت الگ کروا کر چھوٹے چھوٹے سے ٹکڑے کر لیں۔
ہری مرچ بڑے سائز کی ۔ بارہ عدد درمیان میں*سے لمبے لبے ٹکڑے کر لیں۔


لہسن پِسا ہوا ۔ ایک کھانے کا چمچہ

سویا ساس ۔ ایک کھانے کا چمچہ

سِرکہ ، ایک کھانے کا چمچہ

اجینو موٹو ، آدھا چائے کا چمچہ

کالی مرچ ، آدھا چائے کا چمچہ

نمک ، حسبِ ذائقہ

ڈالڈا تیل ۔ تین کھانے کے چمچے



ترکیب:۔



مُرغی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرنے کے بعد ایک ساتھ رکھ کر بڑی چُھری کے ساتھ کُچل لیں*۔ پھر سرکہ اور سویا ساس لگا کر بیس منٹ کے لیئے رکھ دیں*، ایک دیگچی میں*تیل ڈال کر پسا ہوا لہسن ، گوشت ، کالی مرچ اور نمک ڈالیں اور اچھی طرح*فرائی کر لیں۔
جب اچھی طرح*فرائی ہو جائے تو اوپر سے اجینو موٹو چھڑک دیں۔ پھر ایک فرائنگ پین لیں*ایک چمچہ تیل ڈال کر مرچیں*ہلکی فرائی کریں، ان میں*تھوڑا سرکہ ، سویا ساس اور اجینو موٹو ڈال لیں*، فرائی گوشت کے اوپر ڈال کر اچھی طرح*مکس کر دیں۔