نتائج کی نمائش 1 تا: 4 از: 4

موضوع: آنکھ کی حفاظت

  1. #1
    ناظم اذان کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Jan 2011
    پيغامات
    1,898
    شکریہ
    138
    108 پیغامات میں 161 اظہار تشکر

    آنکھ کی حفاظت

    [align=center][size=xx-large]آنکھ کی حفاظت[/size][/align]
    [align=right][size=x-large]
    آنکھیں قدرت کی بیش بہا نعمت ہیں ، لیکن بعض افراد اس کی صحت مندی پر بالکل دھیان نہیں دیتے، جس کی وجہ سے ان کی آنکھیں جلد خراب ہوجاتی ہیں۔ آنکھیں بھی جسم کے دوسرے اعضاء کی طرح بھر پور توجہ چاہتی ہیں۔ ان کی مناسب دیکھ بھال سے آپ نہ صرف اپنی بینائی درست رکھ سکتے ہیں، بلکہ اس سے اعصابی راحت بھی ملتی ہے۔ ذیل کے سطور میں آنکھوں کے حوالے سے چند کار آمد ورزشوں کا ذکر کیا جا رہا ہے، آزما کر دیکھئے، آپ نہ صرف اپنی بینائی میں نمایاں فرق محسوس کریں گے، بلکہ آپ کی آنکھیں اجلی اور روشن ہوجائیں گی۔

    1. کھانا کھا کر آنکھوں پر گیلا کپڑا پھیرنا بینائی کے لئے مفید رہتا ہے ۔

    2. شوقیہ عینک لگانے اور ناک کے بال اکھاڑنے سے گریز کریں، اس سے نظر کمزور ہوجاتی ہے۔

    3. مرچیں اور کھٹائی کا زیادہ استعمال آنکھوں کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے، اس سے نظر کمزور ہو جاتی ہے۔

    4. آنکھیں جھکائے بغیر خالی گھڑے میں کچھ دیر دیکھتے رہیں، یہ آنکھوں کی بہترین ورزش ہے۔

    5. سرپر بار بار کنگھی کرنے کی عادت آنکھوں کو صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

    6. دھوپ میں بیٹھ کر پڑھنے اور سینے پرونے سے نظر خراب ہوجاتی ہے۔

    7. بالوں کو تیز گرم پانی سے دھونا نظر پر اثر انداز ہوسکتا ہے ۔ ہمیشہ نیم گرم یا ٹھنڈے پانی سے بال دھوئیں

    8. سورج کی طرف براہ راست دیکھنا آنکھوں کے لئے نقصان دہ ہے، البتہ چاند کی طرف گھنٹہ نصف گھنٹہ دیکھنا بینائی تیز کرتا ہے۔

    9. ہر صبح آنکھیں اور چہرہ باسی ٹھنڈے پانی سے دھوئیں، اس سے بینائی بڑھے گی اور کیل مہاسے

    بھی ختم ہوں گے۔

    10. پشت کے بل لیٹ کر یا تکیہ لگا کر پڑھنا بینائی کو تباہ کر دیتاہے۔

    11. کھیرے کے پتلے پتلے قتلے کاٹ کر آنکھوں پر پانچ سے دس منٹ رکھیں۔ تھوڑی دیر بعد قتلے ہٹا کر آنکھیں سادے پانی سے دھولیں۔ آنکھوں کی چمک بڑھانے کے لئے یہ نسخہ بہترین ہے۔

    12. صبح کے وقت عرق گلاب کے چھینٹے آنکھوں پر مارنے سے ان کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔

    13. خالص شہد آنکھوں میں لگا نے سے نظر تیز ہوتی ہے ۔

    14. پانی ابال کر ٹھنڈا کرلیں، اس میں نمک ڈال کر شیشے کی بوتل میں محفوظ کرلیں، روزانہ اس پانی سے آنکھیں دھوئیں۔

    15. نیم گرم دودھ میں روئی بھگو کر چند منٹ آنکھوں پر رکھیں، پھر ٹھنڈے پانی کے چھینٹے ماریں، آنکھوں میں قدرتی چمک اور خوبصورتی آجائے گی۔

    16. آنکھوں کو سکون اور آرام پہنچانے کے لئے سیدھے بیٹھ جائیں، سر کو ہلائے بغیر اوپر کی طرف دیکھیں، اسی طرح انتہائی دائیں اور بائیں طرف۔ اسی طرح پتلیوں کو چاروں جانب گھمائیں، یہ ورزش نہ صرف آنکھوں کے پٹھوں کو آرام دے گی، بلکہ بینائی بھی تیز ہوگی۔ یہ ورزش شروع میں ایک سے دو منٹ کریں، بعد میں دورانیہ بڑھائیں۔

    17. کام کے دوران تھکن محسوس کریں توکچھ دیر کے لئے دونوں ہتھیلیوں سے آنکھوں کو اس قدر ڈھانپ لیں کہ گھپ اندھیرا ہوجائے۔چند لمحوں کے لئے اس گھپ اندھیرے میں غور سے دیکھیں، اس سے آنکھوں کے پٹھوں اور اعصاب کو بھی راحت ملے گی ۔
    [/size]
    [/align]


  2. #2
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Apr 2011
    پيغامات
    291
    شکریہ
    18
    35 پیغامات میں 52 اظہار تشکر

    RE: آنکھ کی حفاظت

    اچھی باتیں لکھی ہیں ورزشیں بھی اچھی ہیں صبح اٹھ کر دیکھ کر قرآن کریم کی تلاوت کرنے سے بھی آنکھوں کی صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے ۔

  3. #3
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,161
    شکریہ
    2,127
    1,234 پیغامات میں 1,606 اظہار تشکر

    RE: آنکھ کی حفاظت

    شکریہ ،
    اچھی اور صحت مند آنکھوں کے لیے ورزشیں اور احتیاط ضروری ہے .
    جزاک اللہ جناب آذان ،
    جناب معروف صاحب نے بہت اچھی بات لکھی ، پڑھائی کرنے سے آنکھوں کی ورزش ہوتی رہتی ہے ، اور خاص طور پر قرآن مجید ، ثواب بھی حاصل کریں اور صحت بھی ،

  4. #4
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    RE: آنکھ کی حفاظت

    مفیدمعلومات کے لیے بہت بہت شکریہ۔

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University