نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: جُز تیرے کوئی بھی دِن رات نہ جانے میرے

  1. #1
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Nov 2011
    پيغامات
    527
    شکریہ
    31
    49 پیغامات میں 71 اظہار تشکر

    جُز تیرے کوئی بھی دِن رات نہ جانے میرے

    [size=x-large][align=center]جُز تیرے کوئی بھی دِن رات نہ جانے میرے
    تو کہاں ہے مگر اے دوست پُرانے میرے

    تو بھی خوشبو ہے مگر میرا تجسس بے کار
    برقِ آوارہ کی مانند ٹھکانے میرے

    شمع کی لو تھی کہ وہ توُ تھا مگر ہجر کی رات
    دیر تک روتا رہا کوئی سرہانے میرے

    خلق کی بے خبری ہے کہ مری رُسوائی
    لوگ مُجھ کو ہی سُناتے ہیں فسانے میرے

    لُٹ کے بھی خوش ہوں کہ اشکوں* سے بھرا ہے دامن
    دیکھ غارت گریِ دِل یہ خزانے میرے

    آج اک اور برس بیت گیا اُس کے بغیر
    جِس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے میرے

    کاش تو بھی میری آواز کہیں سُنتا ہو
    پھر پُکارا ہے تُجھے دِل کی صدا نے میرے

    کاش تو بھی کبھی آئے مسیحائی کو
    لوگ آ تے ہیں بُہت دِل کو دُکھانے میرے

    تو ہے کِس حال میں اے زود فراموش میرے
    مُجھ کو تو چھین لیا عہدِ وفا نے میرے

    چارہ گر یوں تو بُہت ہیں*مگر اے جانِ فراز
    جُز ترے اور کوئی غم نہ جانے میرے
    [/align][/size]

  2. #2
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    RE: جُز تیرے کوئی بھی دِن رات نہ جانے میرے

    واہ بہت خوب جناب ۔ شئیرنگ کاشکریہ۔

متشابہہ موضوعات

  1. مانگا اللہ سے رات دن تیرے سوا کچھ بھی نہیں
    By این اے ناصر in forum میری پسندیدہ شاعری
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 12-23-2012, 12:42 PM
  2. اب تیرے میرے بیچ ذرا فاصلہ بھی ہو
    By ایم-ایم in forum فرحت عباس شاہ
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-13-2012, 04:06 PM
  3. ہوتی ہے تیرے نام سے وحشت کبھی کبھی
    By تانیہ in forum متفرق شاعری
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 03-31-2012, 01:38 PM
  4. ہوتی ہے تیرے نام سے وحشت کبھی کبھی
    By گلاب خان in forum میری شاعری
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 03-31-2012, 12:35 PM
  5. دل میرا بھی تیری طرح پاگل نکلا
    By این اے ناصر in forum میری پسندیدہ شاعری
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 05-09-2011, 09:11 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University