نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: تیرے قریب آکے بڑی الجھنوں میں ہوں

  1. #1
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Nov 2011
    پيغامات
    527
    شکریہ
    31
    49 پیغامات میں 71 اظہار تشکر

    تیرے قریب آکے بڑی الجھنوں میں ہوں

    [size=x-large][align=center] تیرے قریب آکے بڑی الجھنوں میں ہوں
    میں دشمنوں میں ہوں کہ ترے دوستوں میں ہوں

    مجھ سے گریز پا ہے تو ہر راستہ بدل
    میں سنگِ راہ ہوں تو سبھی راستوں میں ہوں

    تو آچکا ہے سطح پہ کب سے خبر نہیں
    بے درد میں ابھی انہی گہرائیوں میں ہوں

    اے یار خوش دیار تجھے کیا خبر کہ میں
    کب سے اداسیوں کے گھنے جنگلوں میں ہوں

    تو لوٹ کر بھی اہل ِتمنا کو خوش نہیں
    میں لٹ کے بھی وفا کے انہیں قافلوں میں ہوں

    بدلا نہ میرے بعد بھی موضوع ِگفتگو!
    میں جاچکا ہوں پھر بھی تیری محفلوں میں ہوں

    مجھ سے بچھڑ کے تو بھی تو روئے گا عمر بھر
    یہ سوچ لے کہ میں بھی تیری خواہشوں میں ہوں

    تو ہنس رہا ہے مجھ پہ مرا حال دیکھ کر
    اور پھر بھی میں شریک ترے قہقہوں میں ہوں

    خود ہی مثال ِلالہء صحرا لہو لہو
    اور خود فراز اپنے تماشائیوں میں ہوں

    [/align][/size]

  2. #2
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,922
    شکریہ
    952
    882 پیغامات میں 1,109 اظہار تشکر

    RE: تیرے قریب آکے بڑی الجھنوں میں ہوں

    واہ...بہت خوب....نائس
    خوب انتخاب ہے

  3. #3
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    RE: تیرے قریب آکے بڑی الجھنوں میں ہوں

    واہ بہت خوب جناب ۔ شئیرنگ کاشکریہ۔

متشابہہ موضوعات

  1. دونوں جہاں تیری محبت میں ہار کے
    By تانیہ in forum متفرق شاعری
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-03-2012, 01:35 PM
  2. تیری صورت نگاہوں میں بسا کر رکھوں
    By عرفان in forum متفرق شاعری
    جوابات: 5
    آخری پيغام: 04-03-2012, 01:03 PM
  3. میں تو لفظ لفظ تیری تیری ذات ہوں
    By عرفان in forum متفرق شاعری
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 04-03-2012, 01:03 PM
  4. جوابات: 4
    آخری پيغام: 03-31-2012, 12:53 PM
  5. جوابات: 0
    آخری پيغام: 12-22-2010, 10:21 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University