نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: ہاتھ آپ کی شخصیت کا آئینہ

  1. #1
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,859
    شکریہ
    949
    877 پیغامات میں 1,102 اظہار تشکر

    ہاتھ آپ کی شخصیت کا آئینہ




    [size=x-large]ہاتھ آپ کی شخصیت کا آئینہ [/size]

    [size=large]ہاتھ آپ کی شخصیت کا آئینہ ہوتے ہیں، خوبصورت ہاتھوں کا اثر چہرے پر بھی پڑتا ہے، زیادہ تر عورتیں اپنے ہاتھوں کے بارے میں بہت زیادہ لاپرواہ ہوتی ہیں،شادی کے بعد تو وہ اور بھی لاپرواہ ہو جاتی ہیں، عورتیں اگر ہاتھوں کی خوبصورتی کے بارے میں محتاط ہیں، تو ان کو بد صورت ہونے سے بچا سکتی ہیں۔

    ہاتھوں کی خوبصورتی کی دیکھ بھال کے لئے ہاتھ کو ہتھیلی، کہنی، ناخن،اور بازوں میں تقسیم کرلیں،تاکہ آپ ہاتھوں کی دیکھ بھال صحیح طریقے سے کرسکیں، ہاتھ کے اوپر والے حصے کی جلد کافی نرم اور پتلی ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہاتھوں کی جلد پر جھریاں جلد پڑجاتی ہیں اور ان سے بڑھتی عمر کا علم ہو جاتا ہے، ہتھیلی کے نچلے حصے کی جلد سخت اور موٹی ہوتی ہے، اس حصے میں کسی قسم کے چکنے غدود نہیں ہوتے جس سے صابن، ڈٹرجنٹ سوڈا بھاری پانی وغیرہ کے استعمال سے ہی ہاتھ کا یہ حصہ فورا پھٹکنے لگتا ہے۔[/size]


    [size=large]ان باتوں پر توجہ دیں[/size]

    [size=large]ہفتہ میں ایک بار مینی کیور (Manicure) ضرور کریں۔

    کپڑے دھوتے، برتن صاف کرتے، باغبانی، پینٹ وغیرہ کرتے وقت ہاتھوں پر گلوز ربڑ کے دستانے پہن لیں، اس سے آپ کے ہاتھ محفوظ رھیں گے۔

    سبزی کاٹنے سے پہلے ہاتھوں پر مونگ پھلی، سرسوں، زیتون میں سے کسی ایک کا تیل لگا لیں اس سے ہاتھوں پر نشان نہیں پڑیں گے۔

    ہاتھوں کو زیادہ دیر تک گیلا نہ رکھیں، اس سے ہاتھوں کی جلد خشک ہو جاتی ہے، جس سے ناخنوں کے ارد گرد کی جلد ڈھیلی اور بے جان سی ہوتی ہے۔

    ہاتھوں کی جلد کو خوبصورت اور پر کشش بنائے رکھنے کے لئے آپ اپنی خوراک میں وٹامن اے، بی، سی، ڈی، کیلشئیم آئرن اور پروٹین سے بھر پور خوردنی چیزوں کو شامل کریں۔

    ہاتھوں کی خوبصورتی کے لئے ورزش کریں، اپنے دونوں ہاتھوں کی مٹھیوں کو جلدی جلدی کھولیں اور بند کریں، ایسا پندرہ بیس مرتبہ کریں، انگلیوں کو پھیلائیں اور پھر آپس میں ملائیں، یہ عمل بھی پندرہ بیس بار کریں، اس سے ہاتھوں کی انگلیاں زیادہ خوبصورت اور پر کشش ہوں گی۔

    مٹھی باندھ کر ہاتھ کی کلائی کو گھڑی کی سمت میں دس پندرہ مرتبہ گھمائیں پھر گھڑی کی الٹی سمت میں گھمائیں اس سے کلائی میں لچکیلا پن آئے گا، تیرنا، رسی کودنا وغیرہ ورزشوں سے بازوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔[/size]

  2. #2
    رکنِ خاص سقراط کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    1,469
    شکریہ
    35
    149 پیغامات میں 216 اظہار تشکر

    RE: ہاتھ آپ کی شخصیت کا آئینہ

    [align=center]ہائے تانیہ آپا کے ٹوٹکے دیکھو نا میں نے ان کے بتائے ہوئے ظریقے پر عمل کیا مگر یہ کیا میرے ہاتھ تو انتہا سے زیادہ خوبصورت ہوگئے
    .

  3. #3
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,859
    شکریہ
    949
    877 پیغامات میں 1,102 اظہار تشکر

    RE: ہاتھ آپ کی شخصیت کا آئینہ

    سقراط جی اتنی اچھی پک لگا دی
    میرے ٹوٹکے اتنے اچھے ہیں اور ان کے استعمال سے ھاتھ خوبصورت بن جاتے ہیں سچی :(

متشابہہ موضوعات

  1. تصویر کہانی۔۔۔ہم ساتھ ساتھ ہیں
    By تانیہ in forum عجیب و غریب تصاویر
    جوابات: 3
    آخری پيغام: 01-31-2013, 10:25 PM
  2. متأثر کن شخصیت
    By بوبی in forum نثر نگاری
    جوابات: 4
    آخری پيغام: 05-05-2012, 10:37 AM
  3. وہ چہرہ ساتھ ساتھ رہا جو ملا نہیں
    By ایم-ایم in forum فرحت عباس شاہ
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-13-2012, 04:08 PM
  4. شلوار قمیض پر کڑھائی ، شخصیت کو نمایاں کرنے میں اہم
    By بلال جٹ in forum جدید فیشن اور ملبوسات
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 11-14-2011, 02:32 AM
  5. میرا ہاتھ ہے کسی ہاتھ میں
    By این اے ناصر in forum میری پسندیدہ شاعری
    جوابات: 4
    آخری پيغام: 05-13-2011, 12:42 AM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University