نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: مچلتی ہے میری آغوش میں خوشبوئے یار اب تک

  1. #1
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Nov 2011
    پيغامات
    527
    شکریہ
    31
    49 پیغامات میں 71 اظہار تشکر

    مچلتی ہے میری آغوش میں خوشبوئے یار اب تک

    [size=large][align=center] مچلتی ہے میری آغوش میں خوشبوئے یار اب تک
    میری آنکھوں میں ہے اُس سحرِ رنگین کا خمار اب تک

    زمانہ ہو چکا اس اوّلیں مڈبھیڑ کو، لیکن
    سنائی دے رہی ہے تیری نظروں کی پکار اب تک

    غمِ دوراں کی تاریکی کے سیلِ بیکراں اُمڈے
    مگر ٹوُٹا نہیں تیری تجلی کا حصار اب تک

    شبستانوں کے در ہر چند مُجھ پر وا نہیں ہوتے
    مگر اِک مست و بیخود رات کا ہے انتظار اب تک

    کوئی آتا نہیں اب دل کی بستی میں، مگر پھر بھی
    اُمیدوں کے چراغوں سے ہیں روشن رہگزار اب تک

    ابھی تک نصف شب کو چاندنی گاتی ہے جھرنوں میں
    نہیں بدلی شبابِ منتظر کی یاد گار اب تک

    جلا رکھے ہیں شہراہوں پہ اشکوں کے دِیے کب سے
    نہیں گزرا مگر اس سمت سے وہ شہسوار اب تک

    جو حُسن و عشق کی پیکار میں آنکھوں سے ٹپکے تھے
    انھیں تاروں سے ہے دامانِ ہستی زرنگار اب تک

    شکستِ آرزو کو عِشق کا انجام کیوں سمجھوں
    مقابل ہے میرے آئینۂ لیل و نہار اب تک

    ندیم ان مشعلوں کی جگمگاہٹ بڑھتی جاتی ہے
    کہ لہرایا نہیں اس بزم میں دامانِ یار اب تک
    [/align][/size]

  2. #2
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    RE: مچلتی ہے میری آغوش میں خوشبوئے یار اب تک

    بہت خوب جناب ۔ شئیرنگ کاشکریہ۔

  3. #3
    رکنِ خاص نگار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2011
    پيغامات
    5,360
    شکریہ
    663
    357 پیغامات میں 424 اظہار تشکر

    RE: مچلتی ہے میری آغوش میں خوشبوئے یار اب تک

    زبردست ، بہت خوب ایم ایم صاحب

متشابہہ موضوعات

  1. کلام کرتی نہیں بولتی بھی جاتی ہے
    By ایم-ایم in forum امجد اسلام امجد
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 07-29-2012, 12:01 PM
  2. میں کہتا ہوں مجھے تم ہنستی گاتی اچھی لگتی ہو
    By ایم-ایم in forum فرحت عباس شاہ
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 04-16-2012, 09:31 AM
  3. جوابات: 1
    آخری پيغام: 03-31-2012, 01:19 PM
  4. کیا آپ غور فرمائیں گے؟
    By پاکستانی in forum قلم و کالم
    جوابات: 4
    آخری پيغام: 09-10-2011, 09:18 AM
  5. جوابات: 3
    آخری پيغام: 03-13-2011, 05:05 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University