نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: مروں تو مَیں کسی چہرے میں رنگ بھر جاؤں

  1. #1
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Nov 2011
    پيغامات
    527
    شکریہ
    31
    49 پیغامات میں 71 اظہار تشکر

    مروں تو مَیں کسی چہرے میں رنگ بھر جاؤں

    [size=large][align=center] مروں تو مَیں کسی چہرے میں رنگ بھر جاؤں
    ندیم کاش یہی ایک کام کر جاؤں

    یہ دشتِ ترکِ محبت، یہ تیرے قرب کی پیاس
    جو اِذن ہو تو تیری یاد سے گُزر جاؤں

    میرا وجوُد، میری روُح کو پکارتا ہے
    تیری طرف بھی جلوں تو ٹھہر ٹھہر جاؤں

    تیرے جمال کا پر تو ہے سب حسینوں پر
    کہاں کہاں تُجھے ڈُھونڈوں، کِدھر کِدھر جاؤں

    میں زندہ تھا کہ تیرا انتظار ختم نہ ہو
    جو تُو مِلا ہے، تو اب سوچتا ہوُں، مر جاؤں

    تیرے سوا کوئی شائستۂ وفا بھی تو ہو
    مَیں تیرے در سے جو اُٹھوں تو کِس کے گھر جاؤں

    خدا کرے تیرا معیارِ عدل اور بلند
    مَیں تیرے بزم سے کیسے بچشمِ تر جاؤں

    یہ سوچتا ہوُں کہ مَیں بُت پرست کیوں نہ ہوُا
    تُجھے قریب جو پاؤں، تو خوُد سے ڈر جاؤں

    کِسی چمن میں، بس اِس خوف سے گُزر نہ ہوُا
    کِسی کلی پہ نہ بھوُلے سے پاؤں دھر جاؤں

    جراحتوں پہ جمی جا رہی ہے وقت کی گرد
    ذرا لہوُ میں نہالوُں تو پھر سنور جاؤں

    یہ جی میں آتی ہے تخلیقِ فن کے لمحوں میں
    کہ خوُن بن کے رگِ سنگ میں اُتر جاؤں

    [/align][/size]

  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے ایم-ایم کا شکریہ ادا کیا:

    نگار (07-04-2014)

  3. #2
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    RE: مروں تو مَیں کسی چہرے میں رنگ بھر جاؤں

    بہت خوب جناب ۔ شئیرنگ کاشکریہ۔

  4. #3
    رکنِ خاص نگار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2011
    پيغامات
    5,360
    شکریہ
    663
    357 پیغامات میں 424 اظہار تشکر

    جواب: مروں تو مَیں کسی چہرے میں رنگ بھر جاؤں

    تیرے سوا کوئی شائستۂ وفا بھی تو ہو
    مَیں تیرے در سے جو اُٹھوں تو کِس کے گھر جاؤں


  5. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے نگار کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (07-04-2014)

متشابہہ موضوعات

  1. مٹ گیا ہوں مَیں بس مجھ کو مٹا رہنے دو
    By این اے ناصر in forum میری پسندیدہ شاعری
    جوابات: 3
    آخری پيغام: 02-03-2014, 09:31 PM
  2. دیکھ لینا کہ کسی دُکھ کی کہانی تو نہیں
    By مٹھے کریلے in forum فرحت عباس شاہ
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 01-25-2013, 10:56 PM
  3. اسے مَیں کیا کروں مَیں اس سے بہتر چھوڑ آیا ہوں
    By سیما in forum میری پسندیدہ شاعری
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-17-2012, 08:14 PM
  4. آئینوں میں عکس نہ ہوں تو حیرت رہتی ہے
    By تانیہ in forum متفرق شاعری
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-03-2012, 09:49 AM
  5. میں بھی تو کسی کی بیٹی ہوں
    By سیما in forum قلم و کالم
    جوابات: 3
    آخری پيغام: 01-12-2012, 10:39 AM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University