نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: میری طرح، کسی کو تو اپنا بنا کے دیکھ

  1. #1
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Nov 2011
    پيغامات
    527
    شکریہ
    31
    49 پیغامات میں 71 اظہار تشکر

    میری طرح، کسی کو تو اپنا بنا کے دیکھ

    [size=large][align=center] میری طرح، کسی کو تو اپنا بنا کے دیکھ
    مَیں رو رہا ہوُں، توُ بھی ذرا مُسکرا کے دیکھ

    توُ میرے بازوؤں میں نہیں، میرے دل میں ہے
    توُ مُجھ سے اِتنا دُور نہیں، پاس آ کے دیکھ

    مَیں تیرا کچھ نہیں، مگر اے حُسنِ بے نیاز
    اپنا درِ ضمیر ذرا کھٹکھٹا کے دیکھ

    آخر مَیں کیسے محو کروں دل سے تیری یاد
    خورشید کو جبینِ فلک سے مٹا کے دیکھ

    تخلیق ہے میری، یہ تیرا حسنِ خد و خال
    آنکھوں کے آئینے میرے نزدیک لا کے دیکھ

    گر میری جستجو ہے، تو میرا پتہ نہ پوُچھ
    دامانِ دشت سے کوئی ذرّہ اُٹھا کے دیکھ

    انجام سب کا ایک سہی راہِ عشق میں
    کُچھ دیکھنا ہے مُجھ میں، تو تیور وفا کے دیکھ

    توُ بھی اِک آفتاب کا خالق ہے، اے جنوں!
    چاکِ سحر سے چاکِ گریباں ملا کے دیکھ

    ہاتھوں سے خُون دُھل نہ سکے گا تمام عُمر
    دستِ بہار پر سے گُلِ تر اُٹھا کے دیکھ

    ہر لفظ میں چھُپے ہوُئے چہرے پہ غور کر
    اے فن شناس، رنگ بھی میری صدا کے دیکھ

    اب رنگ لائے گا تیرا دشتِ وفا ندیم
    سُن زمزمے ہوَا کے، اشارے گھٹا کے دیکھ

    [/align][/size]

  2. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,189
    شکریہ
    2,152
    1,249 پیغامات میں 1,624 اظہار تشکر

    RE: میری طرح، کسی کو تو اپنا بنا کے دیکھ

    واہ جی واہ۔۔۔۔
    بہت خوب جناب

  3. #3
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    RE: میری طرح، کسی کو تو اپنا بنا کے دیکھ

    بہت خوب جناب ۔ شئیرنگ کاشکریہ۔

متشابہہ موضوعات

  1. دیکھ لینا کہ کسی دُکھ کی کہانی تو نہیں
    By مٹھے کریلے in forum فرحت عباس شاہ
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 01-25-2013, 10:56 PM
  2. آہٹ سی کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو
    By تانیہ in forum متفرق شاعری
    جوابات: 3
    آخری پيغام: 08-25-2012, 12:10 AM
  3. جوابات: 4
    آخری پيغام: 04-12-2012, 09:09 PM
  4. جوابات: 3
    آخری پيغام: 04-21-2011, 06:37 PM
  5. جس وقت رب کو پاوّ تو بس اُسی کے ہو جاوّ
    By گلاب خان in forum قلم و کالم
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 12-02-2010, 10:27 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University