نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: کِسی ترنگ ، کسی سر خوشی میں رہتا تھا

  1. #1
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Nov 2011
    پيغامات
    527
    شکریہ
    31
    49 پیغامات میں 71 اظہار تشکر

    کِسی ترنگ ، کسی سر خوشی میں رہتا تھا

    [size=large][align=center] کِسی ترنگ ، کسی سر خوشی میں رہتا تھا
    یہ کل کی بات ہے، دل زندگی میں رہتا تھا

    کہ جیسے چاند کے چہرے پہ آفتاب کی لَو
    کُھلا کہ میں بھی کِسی روشنی میں رہتا تھا

    سر شتِ آدم خاکی، ذرا نہیں بدلی !
    فلک پہ پہنچا مگر، غار ہی میں رہتا تھا

    کہا یہ کِس نے کہ رہتا تھا مَیں زمانے میں
    ہجومِ درد، غمِ بے کسی میں رہتا تھا

    کلام کرتا تھا قوسِ قزح کے رنگوں میں
    وہ اِک خیال تھا اور شاعری میں رہتا تھا

    گُلوں پہ ڈولتا پھرتا تھا اوس کی صُورت!
    صدا کی لہر تھا اور نغمگی میں رہتا تھا

    نہیں تھی حُسنِ نظر کی بھی کُچھ اُسے پروا
    وہ ایک ایسی عجب دلکشی میں رہتا تھا

    وہاں پہ اب بھی ستارے طواف کرتے ہیں
    وہ جس مکان میں ، جِس بھی گلی میں رہتا تھا

    بس ایک شام بڑی خاموشی سے ٹُوٹ گیا
    ہمیں جو مان ، تری دوستی میں رہتا تھا

    کِھلا جو پُھول تو بر باد ہوگیا امجد
    طلسم رنگ مگر غنچگی میں رہتا تھا

    [/align][/size]

  2. #2
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    RE: کِسی ترنگ ، کسی سر خوشی میں رہتا تھا

    واہ بہت خوب جناب ۔ شئیرنگ کاشکریہ۔

  3. #3
    رکنِ خاص نگار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2011
    پيغامات
    5,360
    شکریہ
    663
    357 پیغامات میں 424 اظہار تشکر

    کِسی ترنگ ، کسی سر خوشی میں رہتا تھا

    بس ایک شام بڑی خاموشی سے ٹُوٹ گیا
    ہمیں جو مان ، تری دوستی میں رہتا تھا

    کِھلا جو پُھول تو بر باد ہوگیا امجد
    طلسم رنگ مگر غنچگی میں رہتا تھا


    بہت خوب جناب

متشابہہ موضوعات

  1. جوابات: 0
    آخری پيغام: 10-31-2012, 10:03 PM
  2. اُداسی میں گِھرا تھا دِل چراغِ شام سے پہلے
    By ایم-ایم in forum امجد اسلام امجد
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-16-2012, 10:02 AM
  3. کسی کی آنکھ جو پر نم نہیں ہے
    By تانیہ in forum متفرق شاعری
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 04-03-2012, 01:37 PM
  4. جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-03-2012, 09:49 AM
  5. جوابات: 1
    آخری پيغام: 06-19-2011, 07:43 AM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University