نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: آنکھوں کا رنگ ، بات کا لہجہ بدل گیا

  1. #1
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Nov 2011
    پيغامات
    527
    شکریہ
    31
    49 پیغامات میں 71 اظہار تشکر

    آنکھوں کا رنگ ، بات کا لہجہ بدل گیا

    [size=large][align=center]
    آنکھوں کا رنگ ، بات کا لہجہ بدل گیا
    وہ شخص ایک شام میں کتنا بدل گیا

    کچھ دن تو میرا عکس رہا آئینے پہ نقش
    پھر یوں ہوا کہ خود مرا چہرہ بدل گیا

    جب اپنے اپنے حال پہ ہم تم نہ رہ سکے
    تو کیا ہوا جو ہم سے زمانہ بدل گیا

    قدموں تلے جو ریت بچھی تھی وہ چل پڑی
    اس نے چھڑایا ہاتھ تو صحرا بدل گیا

    کوئی بھی چیز اپنی جگہ پر نہیں رہی!
    جاتے ہی ایک شخص کے، کیا کیا بدل گیا

    اک سرخوشی کی موج نے کیسا کیا کمال
    وہ بے نیاز، سارے کا سارا بدل گیا

    اٹھ کر چلا گیا کوئی وقفے کے درمیاں
    پردہ اٹھا تو سارا تماشہ بدل گیا

    حیرت سے سارے لفظ اسے دیکھتے رہے
    باتوں میں اپنی بات کو کیسا بدل گیا

    کہنے کو ایک صحن میں دیوار ہی بنی
    گھر کی فضا، مکان کا نقشہ بدل گیا

    شاید وفا کے کھیل سے اکتا گیا تھا وہ
    منزل کے پاس آ کے جو رستہ بدل گیا

    قائم کسی بھی حال پہ دنیا نہیں رہی!
    تعبیر کھو گئی، کبھی سپنا بدل گیا

    منظر کا رنگ اصل میں سایا تھا رنگ کا
    جس نے اسے جدھر سے بھی دیکھا، بدل گیا

    اندر کے موسموں کی خبر اس کو ہوگئی
    اس نوبہار ناز کا چہرہ بدل گیا

    آنکھوں میں جتنے اشک تھے، جگنو سے بن گئے
    وہ مسکرایا اور مری دنیا بدل گیا

    اپنی گلی میں اپنا ہی گھرڈھونڈتے ہیں لوگ
    امجد یہ کون شہر کا نقشہ بدل گیا

    [/align][/size]

  2. #2
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    RE: آنکھوں کا رنگ ، بات کا لہجہ بدل گیا

    واہ بہت خوب جناب ۔ شئیرنگ کاشکریہ۔

متشابہہ موضوعات

  1. آنکھوں آنکھوں میں یہ ان سے رابطہ اچھا لگا
    By گلاب خان in forum متفرق شاعری
    جوابات: 6
    آخری پيغام: 07-18-2012, 03:19 PM
  2. اے دل ان آنکھوں پر نہ جا
    By ایم-ایم in forum احمد فراز
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-16-2012, 10:26 AM
  3. آنکھوں کا رنگ، بات کا لہجہ بدل گیا
    By سیما in forum شعر و شاعری
    جوابات: 6
    آخری پيغام: 04-01-2012, 01:04 PM
  4. عشق کو آگ کا دریا میں لکھوں کیسے لکھوں
    By فاروق درویش in forum میری شاعری
    جوابات: 6
    آخری پيغام: 01-30-2012, 11:26 PM
  5. پاگل آنکھوں والی لڑکی
    By این اے ناصر in forum میری پسندیدہ شاعری
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 03-18-2011, 08:39 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University