نتائج کی نمائش 1 تا: 4 از: 4

موضوع: بہت مصروف رہتے ہو

  1. #1
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Nov 2011
    پيغامات
    527
    شکریہ
    31
    49 پیغامات میں 71 اظہار تشکر

    بہت مصروف رہتے ہو

    [size=large][align=center] بہت مصروف رہتے ہو
    نہیں فرصت ذرا تم کو
    بہت سے دوست ایسے ہیں
    جنہیں ملنا ملانا ہے
    کئی دنیا کی رسمیں ہیں
    جنہیں تم نے نبھانا ہے
    ادھورے کام ہیں ڈھیروں
    جنہیں اب ختم کرنا ہے

    مگر کیا ان ضروری کاموں کی فہرست میں تم نے
    مجھے ملنا، مجھے تکنا نہیں لکھا
    کیا ان کاموں کے آخر سے بھی آخر میں
    میرا درجہ نہیں آتا
    بہت دشوار ہے میرے لیے اس کرب کو سہنا
    نہیں ممکن مگر اس درد کا اب دل میں ہی رہنا

    اگر فرصت ہو تو سوچو
    جنہیں پوروں سے چنتے تھے
    وہ آنسو رُلتے جاتے ہیں
    جسے تم جان کہتے تھے

    اگر وہ جان ہی نا ہو
    تو پھر پھولوں کی خوشبو لے کر آنا بھی تو کیا آنا
    کہ مٹی کی لحد پر بیٹھ کر واپس بلانے سے
    کوئی بھی آنہیں جاتا
    جو دنیا میں کسی کا غم نہ بانٹے ساتھی وہ کیسا
    کہ پلکوں کی گھنی جھالر، کے گرنے پر
    اسے رونا، بلانا ، وقت کو الزام دے دینا
    بڑی فرسودہ باتیں ہیں

    کہ تم تو جانتے ہوگے
    گرا آنسو، گیا لمحہ اور پلکوں جا گرا پردہ
    دوبارہ مڑ نہیں سکتا

    [/align][/size]

  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے ایم-ایم کا شکریہ ادا کیا:

    نگار (07-06-2014)

  3. #2
    ناظم سیما کا اوتار
    تاريخ شموليت
    May 2011
    پيغامات
    2,514
    شکریہ
    409
    125 پیغامات میں 159 اظہار تشکر

    RE: بہت مصروف رہتے ہو

    [size=large][align=center]بہت مصروف رہتے ہو
    نہیں فرصت ذرا تم کو
    بہت سے دوست ایسے ہیں
    جنہیں ملنا ملانا ہے
    کئی دنیا کی رسمیں ہیں
    جنہیں تم نے نبھانا ہے
    ادھورے کام ہیں ڈھیروں
    جنہیں اب ختم کرنا ہے

    جس نے بھی لکھا بہت زبرست لکھا
    ایم ایم شکریہ بہت اچھی پوئٹری لکھنے کے لیے [/align][/size]

  4. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے سیما کا شکریہ ادا کیا:

    نگار (07-06-2014)

  5. #3
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    RE: بہت مصروف رہتے ہو

    واہ بہت خوب جناب ۔ شئیرنگ کاشکریہ۔

  6. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے این اے ناصر کا شکریہ ادا کیا:

    نگار (07-06-2014)

  7. #4
    رکنِ خاص نگار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2011
    پيغامات
    5,360
    شکریہ
    663
    357 پیغامات میں 424 اظہار تشکر

    جواب: بہت مصروف رہتے ہو

    ہت مصروف رہتے ہو
    نہیں فرصت ذرا تم کو
    بہت سے دوست ایسے ہیں
    جنہیں ملنا ملانا ہے
    کئی دنیا کی رسمیں ہیں
    جنہیں تم نے نبھانا ہے
    ادھورے کام ہیں ڈھیروں
    جنہیں اب ختم کرنا ہے



    واہ بہترین شاعری ارسال کرنے پہ آپکا بہت شکریہ

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University