نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: ام المومنین سیدہ خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیہا

  1. #1
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Nov 2011
    پيغامات
    527
    شکریہ
    31
    49 پیغامات میں 71 اظہار تشکر

    ام المومنین سیدہ خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیہا

    [size=x-large][align=center]بے وجہ نہیں دہر میں یہ شان خدیجہ سلام اللہ علیہا
    اللہ و پیمبر صلی اللہ علیہ وسلم کو ہے عرفان خدیجہ سلام اللہ علیہا

    ہیں سارے مسلمانوں سے اسلام میں سابق
    ایمان کی بنیاد ہے ایمان ِ خدیجہ سلام اللہ علیہا

    گردن پہ مسلماں کی ہے اسلام کا احسان
    اسلام کی گردن پہ ہے احسانِ خدیجہ سلام اللہ علیہا

    خالق کی نظر میں ہیں یہی منزلِ کوثر
    اے صلِّ علی وسعتِ دامانِ خدیجہ سلام اللہ علیہا

    خاموش ہو کوثر تو ہے قرآن کا سورہ
    ہوجائے جو خالق تو ہے قرآنِ خدیجہ سلام اللہ علیہا

    رہتے تھے پیمبر صلی اللہ علیہ وسلم بھی خدیجہ سلام اللہ علیہاکے مکان میں
    اس رشتہ سے جبریل تھے دربانِ خدیجہ سلام اللہ علیہا

    رضوان جو درزی ہے تو جبریل ہے دربان
    افلاک پہ رہتے ہیں غلامانِ خدیجہ سلام اللہ علیہا

    جب یہ تھیں مسلماں تو سب لوگ تھے کافر
    کس طرح مسلماں کو ہو عرفان خدیجہ سلام اللہ علیہا

    وہ سارے مسلمان جو ہیں منکرِ عمراں
    صد شکر کہ ہیں وہ بھی مسلمانِ خدیجہ سلام اللہ علیہا

    اولاد کے ہاتھ میں ہے جنت کی حکومت
    دیکھے تو کوئی سر حدِ امکانِ خدیجہ سلام اللہ علیہا

    ایماں کا جو محور ہے وہ ہے نفسِ پیمبر صلی اللہ علیہ وسلم
    عصمت کا جو پیکر ہے وہ ہے جان ِ خدیجہ سلام اللہ علیہا

    ہے خانہء احمد صلی اللہ علیہ وسلممیں جو سر چشمہء کوثر
    تاریخ میں ملتا ہے، بعنوانِ خدیجہ سلام اللہ علیہا

    ہیں پھول امامت کے تو عصمت کے ہیں غنچے
    سر سبز نہ ہو کیسے گلستانِ خدیجہ سلام اللہ علیہا

    مانا کہ مسلماں نے بہت لوٹ کے کھایا
    فردوس میں محفوظ ہے سامانِ خدیجہ سلام اللہ علیہا

    ہے عشقِ پیمبر صلی اللہ علیہ وسلم تو روایات کو چھوڑو
    دنیا کے لئے ہے یہی فرمانِ خدیجہ سلام اللہ علیہا

    مرنے پہ بھی ہوتا رہا کردار کا چرچا
    یہ شانِ خدیجہ ہے فقط شانِ خدیجہ سلام اللہ علیہا
    [/align][/size]

  2. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,204
    شکریہ
    2,189
    1,260 پیغامات میں 1,635 اظہار تشکر

    RE: ام المومنین سیدہ خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیہا

    علامہ ذیشان حیدر جوادی نے ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہ کے حضور نہایت ہی خوبصورت الفاظ میں نذرانہ عقدت پیش کیا ہے
    شکریہ آپ نے اسے یہاں پیش کیا ،
    جزاک اللہ ۔

متشابہہ موضوعات

  1. جوابات: 2
    آخری پيغام: 05-13-2015, 01:52 AM
  2. سیرت و سوانح سیدنا حسین رضی اللہ عنہ
    By محمداشرف يوسف in forum صحابہ کرام اور صحابیات
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 11-27-2012, 05:38 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University