نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: سلام (حضرت سیدنا حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ)

  1. #1
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Apr 2011
    پيغامات
    291
    شکریہ
    18
    35 پیغامات میں 52 اظہار تشکر

    سلام (حضرت سیدنا حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ)

    [size=x-large][align=center]سلام اسے کہ اگر بادشہ کہیں اُس کو
    تو پھر کہیں کچھ اِس سے سوا کہیں اُس کو
    نہ بادشاہ نہ سلطاں یہ کیا ستائش ہے
    کہو کہ خامسِ آلِ عبا کہیں اُس کو
    خدا کی راہ میں ہے شاہی و خسروی کیسی؟
    کہو کہ رہبرِ راہِ خدا کہیں اُس کو
    خدا کا بندہ، خداوندگار بندوں کا
    اگر کہیں نہ خداوند، کیا کہیں اُس کو؟
    فروغِ جوہرِ ایماں، حسین ابنِ علی
    کہ شمعِ انجمنِ کبریا کہیں اُس کو
    کفیلِ بخششِ اُمّت ہے، بن نہیں پڑتی
    اگر نہ شافعِ روزِ جزا کہیں اُس کو
    مسیح جس سے کرے اخذِ فیضِ جاں بخشی
    ستم ہے کُشتۂ تیغِ جفا کہیں اُس کو
    وہ جس کے ماتمیوں پر ہے سلسبیل سبیل
    شہیدِ تشنہ لبِ کربلا کہیں اُس کو
    عدو کی سمعِ رضا میں جگہ نہ پاۓ وہ بات
    کہ جنّ و انس و ملَک سب بجا کہیں اُس کو
    بہت ہے پایۂ گردِ رہِ حسین بلند
    بقدرِ فہم ہے گر کیمیا کہیں اُس کو
    نظارہ سوز ہے یاں تک ہر ایک ذرّۂ خاک
    کہ لوگ جوہرِ تیغِ قضا کہیں اُس کو
    ہمارے درد کی یا رب کہیں دوا نہ ملے
    اگر نہ درد کی اپنے دوا کہیں اُس کو
    ہمارا منہ ہے کہ دَیں اس کے حسنِ صبر کی داد
    مگر نبی و علی مرحبا کہیں اُس کو
    زمامِ ناقہ کف اُس کے میں ہے کہ اہلِ یقیں
    پس از حسینِ علی پیشوا کہیں اُس کو
    وہ ریگِ لقمۂ وادی میں خامہ فرسا ہے
    کہ طالبانِ خدا رہنما کہیں اُس کو
    امامِ وقت کی یہ قدر ہے کہ اہلِ عناد
    پیادہ لے چلیں اور ناسزا کہیں اُس کو
    یہ اجتہاد عجب ہے کہ ایک دشمنِ دیں
    علی سے آگے لڑے اور خطا کہیں اُس کو
    یزید کو تو نہ تھا اجتہاد کا پایہ
    بُرا نہ مانیۓ گر ہم بُرا کہیں اُس کو
    علی کے بعد حسن، اور حسن کے بعد حسین
    کرے جو ان سے بُرائی، بھلا کہیں اُس کو؟
    نبی کا ہو نہ جسے اعتقاد، کافر ہے
    رکھے امام سے جو بغض، کیا کہیں اُس کو؟
    بھرا ہے غالبؔ دِل خستہ کے کلام میں درد
    غلط نہیں ہے کہ خونیں نوا کہیں اُس کو

    [/align]
    [/size]

  2. #2
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    754
    شکریہ
    148
    74 پیغامات میں 100 اظہار تشکر

    RE: سلام (حضرت سیدنا حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ)

    [size=large]
    اسلام علیکم \

    ہمارے درد کی یا رب کہیں دوا نہ ملے
    اگر نہ درد کی اپنے دوا کہیں اُس کو
    ہمارا منہ ہے کہ دَیں اس کے حسنِ صبر کی داد
    مگر نبی و علی مرحبا کہیں اُس کو

    جزاک اللہ
    [/size]

متشابہہ موضوعات

  1. سیرت و سوانح سیدنا حسین رضی اللہ عنہ
    By محمداشرف يوسف in forum صحابہ کرام اور صحابیات
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 11-27-2012, 05:38 PM
  2. تعارف ِ سیرت النبیﷺ
    By محمداشرف يوسف in forum سیرت سرور عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 11-25-2012, 04:21 PM
  3. تعارفِ تفسیر
    By محمداشرف يوسف in forum قرآن کریم
    جوابات: 3
    آخری پيغام: 11-25-2012, 04:09 PM
  4. جوابات: 2
    آخری پيغام: 08-02-2012, 07:07 PM
  5. جوابات: 12
    آخری پيغام: 06-27-2012, 04:51 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University