نتائج کی نمائش 1 تا: 4 از: 4

موضوع: نشانِ حیدر (ایک تعارف)

  1. #1
    منتظم اعلی
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    337
    شکریہ
    0
    6 پیغامات میں 7 اظہار تشکر

    Talking نشانِ حیدر (ایک تعارف)

    [size=large]
    پاکستان کا سب سے بڑا عسکری اعزاز ہے جس کے الفاظ میں“حیدر کرار حضرت علی علیہ اسلام“ کے نام کی جھلک دمک رہی ہے۔بہادری دلیری اور نامساعد حالات میں ایسے کارنامے سر انجام دینے والے فوجیوں کے لئے یہ تمغہ شجاعت خاص ہے جو اللہ،اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور وطنِ عزیز پاکستان پر کٹ مرنے کا جذبہ دل میں لئے دشمنوں کے لئے قہرِ الٰہی بن گئے۔جنہوں نے اپنی جان دے کر وطن کی حفاظت کرنے میں ایک پل کی دیر کی نہ سوچ میں ایک دقیقہ ضائع کیا۔نشانِ حیدر پاکستان کی تینوں بحری،بری اور فضائی افواج کے ایسے جانبازوں کے سینوں پر سجایا جاتا ہے جو حب الوطنی پر اپنا تن من نچھاور کر کے ابدی زندگی کا جام ہونٹوں سے لگا لیتے ہیں۔ان شہیدوں کی ولولہ انگیز کہانیاں ہماری تاریخ کے اوراق میں مینارہ ہائے نور کی طرح ابد تک جگمگاتی رہیں گی اور ان کہانیوں میں آنے والا وقت اضافہ کرتا رہے گا۔ نشانِ حیدر کی بناوٹ ایک خاص اہمیت کی حامل ہے۔پانچ کونوں والا یہ ستارہ تین اشیاء کی آمیزش سے تیار کیا جاتا ہے۔
    1:۔توپ کی دھات
    2:۔رانگ
    3:۔تانبا
    اس ستارے کے کونوں پر تانبے اور نکل کی سفید دھات سے انیمل کیا جاتا ہے۔اس کے نیچے سبز ریشمی ربن ہوتا ہے جس کی چوڑائی ڈیڑھ انچ ہوتی ہے۔اگر یہ ربن بغیر میڈل کے پہنا جائے تو ربن کے اوپر اسی ستارے کی ایک مختصر مگر یہی مخصوص شبیہ لگائی جاتی ہے جس کا ذکر اوپری سطور میں کیا گیا ہے۔ نشانِ حیدر کی اوپری پٹی پر نمایاں طور پر“نشانِ حیدر“ کے الفاظ کندہ ہوتے ہیں۔میڈل کی پشت پر اس خوش بخت فوجی کے بارے میں مختصر تفصیلات درج ہوتی ہیں جسے یہ اعزاز دیا جاتا ہے۔ ان مختصر کوائف میں درج ذیل معلومات فراہم کی گئی ہوتی ہیں۔
    1:۔ شہید کا نام
    2:۔ آرمی نمبر
    3:۔ جائے شہادت
    4:۔ تاریخِ شہادت
    5:۔ تاریخِ ولادت
    نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کو اعزاز کے ساتھ یہ اجازت بھی دی جاتی ہے کہ وہ اپنے نام کے ساتھ این ایچ یعنی نشانِ حیدر کے الفاظ لکھ سکے۔تاہم ابھی تک پاکستانی افواج میں یہ اعزاز کسی زندہ شخص کو نہیں دیا گیا۔تمام کے تمام اہلیانِ نشانِ حیدر شہادت کے مرتبے پر فائز ہیں۔اب تک یہ اعزاز دس پاکستانی فوجی حاصل کر چکے ہیں۔نشانِ حیدر پاکستانی افواج کا عظیم ترین میڈل ہے جو برطانیہ کے سب سے بڑے فوجی اعزاز“وکٹوریہ کراس“ کے برابر اہمیت رکھتا ہے۔اس اعزاز کا حاصل کرنے والا بری، بحری اور فضائی فوج کے کسی بھی شعبے یا رینک سے تعلق رکھتا ہو، شرط صرف اس کا وہ غیر معمولی کارنامہ ہے جو اسے اس اعزاز کا اہل ثابت کر سکے۔
    اس اعزاز کے حاصل کرنے والے کو درج ذیل مراعات حاصل ہوتی ہیں جو اس کے ورثاء کے حصے میں آتی ہیں۔ دس ہزار روپے نقد اور 3 مربع اراضی۔ پاک فوج کے مختلف حصے میدانِ جنگ میں اپنے اپنے قواعد و ضوابط کے مطابق متحرک ہوتے ہیں۔یہاں میں ضروری سمجھتا ہوں کہ عسکری حوالے سے ایسی معلومات آپ کے سامنے پیش کروں جو آئیندہ بیان کئے جانے والے ولولہ انگیز واقعات کی ظاہری اور باطنی صراحت و وضاحت کے لئے آسانی فراہم کر سکیں۔[/size]

  2. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,161
    شکریہ
    2,126
    1,234 پیغامات میں 1,606 اظہار تشکر

    RE: نشانِ حیدر (ایک تعارف)

    بہت ہی معلوماتی مضمون آپکی وجہ سے نصیب ہوا،
    آپ کا بہت بہت
    شکریہ
    یہ سلسلہ جاری رہے ،

  3. #3
    معاون
    تاريخ شموليت
    Oct 2012
    پيغامات
    62
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    RE: نشانِ حیدر (ایک تعارف)

    نشان حیدرپاکستان کا سب سے بڑا عسکری اعزاز ہے

  4. #4
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jun 2012
    پيغامات
    5,446
    شکریہ
    138
    96 پیغامات میں 104 اظہار تشکر

    RE: نشانِ حیدر (ایک تعارف)

    خوبصورت شیئرنگ کے لیئے بہت شکریہ

متشابہہ موضوعات

  1. مواعظ متکلم ِاسلام ……ایک تعارف
    By ضرب کلیم in forum جہانِ کُتب
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 02-25-2013, 04:36 PM
  2. جوابات: 2
    آخری پيغام: 07-02-2012, 01:49 PM
  3. اللہ تعالٰی فرماتا ہے
    By سیما in forum متفرق موضوعات
    جوابات: 3
    آخری پيغام: 06-26-2012, 09:13 PM
  4. تعارف
    By faisal_damri in forum تعارف ۔ جان پہچان
    جوابات: 3
    آخری پيغام: 05-15-2012, 11:07 PM
  5. اللہ تعالی کن سے محبت کرتا ہے
    By مدنی in forum قرآن کریم
    جوابات: 4
    آخری پيغام: 04-02-2012, 05:12 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University