صفحہ 1 از 2 12 آخریآخری
نتائج کی نمائش 1 تا: 10 از: 14

موضوع: ادبی محفل سے محفل مجرا تک

  1. #1
    مصنف/ادیب
    تاريخ شموليت
    Sep 2011
    پيغامات
    168
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    ادبی محفل سے محفل مجرا تک

    ہم جوتا گھسیٹتے قاضی جی کی آرٹ گیلری میں داخل ہوے ۔ قاضی جی نے ہمیں دیکھتے ہی ارشاد فرمایا
    بیٹھیں نا( ہم نے کون سا کھڑے رہنا تھا ) ہم کرسی پر بیٹھ گے
    قاضی جی نے دوبارہ کہا میں کچھ سوچ رہا ہوں ( سوچیں جی ہم نے کون سا
    پابندی لگا رکھی ہے)
    پھر خود ہی بولے پوچھیں گے نہیں ؟
    آپ خود ہی فرما دیں ہم نے شرافت سے کہا
    میں چاہتا ہوں یہاں ادبی محفل سجائی جائے
    قاضی جی نے اشارہ بازی کرتے ہوئے بتایا
    ہم نے کرسی ان کے اور نزدیک کر لی اور پوچھا
    قاضی جی ارادے کیا ہیں
    دیکھیں یہاں نظم و نثر پر گفتگو کی جائے تو کتنے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں؟
    ہمارا تخیل ایک منٹ میں اس محفل میں جا پہنچا جس کی تشکیل کے بارے میں
    قاضی جی ہمیں آگاہ کر رہے تھے
    کرسیاں لگی ہوئی ہیں قاضی صاحب بول رہے ہیں ۔ غالب بہت عظیم شاعر تھے
    اتنے میں ایک بالکل غیر ادبی شخصیت ہمارے اور قاضی جی کے درمان کھڑی ہو گئی ۔ یہ لیں جی میری آج کی کمیٹی !! اور انھوں نے کچھ نوٹ قاضی جی کے ہاتھ پر رکھ دئے ۔ درمیان میں ایک حقہ بھی رکھا ہوا تھا جس کا بھی جی چاہتا حقے کی انی کے ساتھ منہ لگا دیتا گڑ گڑ
    ابھی کمیٹی والی شخصیت گئ ہی تھی کے دو اور شخصیات آرٹ گیلری میں
    داخل ہوتی ہیں اور حقہ نوشی کی فرمائش کرتی ہیں
    ہم ان کے لئے جگہ بناتے ہیں پہلے ہی کش پر ایک کہنے لگے یہ کیا سوکھا تمباکو
    ہے؟ﺍ
    نہیں جی حقے کے لوٹے میں پانی بھی ڈالا ہے قاضی جی حقے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں
    یہ ڈالیں یہ تماکو کے ذائقے کو جاندار کر دے گا، انھوں نے جیب سے کالے رنگ کی
    کوئی چیز نکالی اور تمباکو والی انگیٹھی میں ڈالنے لگے ایک تیز بو نے ہمارے تیرہ چودہ طبق روشن کر دیے
    پھر حقہ چلنے لگا چار سو ۔ کیا کرامات واقع پذیر ہو نے لگیں ،
    قاضی جی نے اپنی آرٹ گیلری میں جو جو پرندے بنائے تھے وہ اُڑ اُڑ کر کمرے میں
    پھرنے لگے سامنے والی دیوار پر دو بہت پیارے طوطے تھے وہ اڑ کر سامنے واقع
    اوور سیز گرایمر سکول کی دیوار پر جا بیٹھے قاضی جی کے منہ سے بے اختیار نکلا او میرے طوطے اڑ گئے
    اور پھر جو دیوار پر حسینہ عالم کی تصویر لگی ہوئی تھی وہ بھی باہر نکل آئی
    یقینا" حقے کی کرامات کا نتیجہ تھا ۔ حسینہ عالم نے شر انگیز انداز میں قاضی
    جی کی طرف جھک کر کہا۔ کیا خیال ہے ناچ گانا نہ ہو جائے؟

    نیک کام میں دیر کس بات کی قاضی جی نے تابع فرمانی کے انداز میں
    سر تسلیم خم کرتے ہوئے کہا
    لیکن ناچوں کہاں یہ اتنا گند پڑا ہوا ہے حسینہ عالم نے قاضی جی کی شاہکار تخلیقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا
    ایں ان کو آگ لگا دیتے ہیں۔ پہلے اسے باہر نکالتے ہیں
    پھر تمام قاضی جی کی تخلیقات باہر نکلی جاتی ہیں اور
    انھیں آگ لگا دی جاتی ہے
    جناب آپ نے کیا سوچا
    قاضی جی کے اس سوال نے مجھے تخیل کی دنیا سے نکال کر حواس کی دنیا
    میں لا پھینکا
    رہنے دیں قاضی جی اس بارے میں سوچنے والے اور بہت لوگ ہیں



    جملہ حقوق محفوظ ہیں
    عبدالقدیر محمد قرطاس مرزا

  2. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,140
    شکریہ
    2,103
    1,215 پیغامات میں 1,587 اظہار تشکر

    RE: ادبی محفل سے محفل مجرا تک

    بہت خوب جناب ،
    زبردست تخیل ہے ، واہ جی واہ

  3. #3
    مصنف/ادیب
    تاريخ شموليت
    Sep 2011
    پيغامات
    168
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    RE: ادبی محفل سے محفل مجرا تک

    نوزش جناب

  4. #4
    منتظم اعلی
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    456
    شکریہ
    1
    11 پیغامات میں 12 اظہار تشکر

    RE: ادبی محفل سے محفل مجرا تک

    بہت خوب

  5. #5
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,862
    شکریہ
    949
    878 پیغامات میں 1,104 اظہار تشکر

    RE: ادبی محفل سے محفل مجرا تک

    واہ
    بہت خوب

  6. #6
    مبتدی
    تاريخ شموليت
    Jan 2012
    پيغامات
    29
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    RE: ادبی محفل سے محفل مجرا تک

    بھت بھت خوب

  7. #7
    مصنف/ادیب
    تاريخ شموليت
    Sep 2011
    پيغامات
    168
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    RE: ادبی محفل سے محفل مجرا تک

    اقتباس اصل پيغام ارسال کردہ از: admin پيغام ديکھيے
    بہت خوب
    بہت نوازش جناب اور قاضی عبدالوہاب کی آرٹ گیلری ہمارے گھر سے تھوڑے فاصلے پر ہے میرے بہت گہرے دوست بھی ہیں قاضی صاحب

  8. #8
    مصنف/ادیب
    تاريخ شموليت
    Sep 2011
    پيغامات
    168
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    RE: ادبی محفل سے محفل مجرا تک

    اقتباس اصل پيغام ارسال کردہ از: تانیہ پيغام ديکھيے
    واہ
    بہت خوب
    شکریہ

  9. #9
    مصنف/ادیب
    تاريخ شموليت
    Sep 2011
    پيغامات
    168
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    RE: ادبی محفل سے محفل مجرا تک

    نوازش

  10. #10
    رکنِ خاص سقراط کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    1,469
    شکریہ
    35
    149 پیغامات میں 216 اظہار تشکر

    RE: ادبی محفل سے محفل مجرا تک

    بھئی سب سے اچھا تو مجھے اسکا عنوان لگا اور پھر انداز تحریر نے دل کو بہت لبھایا تیسرا یہ کہ موضوع بہت زبردست رکھا جناب نے کیا جوڑ ملایا ہے ادبی محفل سے محفل مجرا واہ سائیں کمال کردیا آپ کی اور بھی تھاریر کا بے چینی سے انتظار ہے

صفحہ 1 از 2 12 آخریآخری

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University