نتائج کی نمائش 1 تا: 4 از: 4

موضوع: پتلے و موٹے جسم پر پانی کے اثرات

  1. #1
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,868
    شکریہ
    949
    880 پیغامات میں 1,107 اظہار تشکر

    پتلے و موٹے جسم پر پانی کے اثرات


    پانی نہ انسانی بدن کو پتلا کرتا ہے اور نہ ہی موٹا ۔ عام طور پر کہہ دیا جاتا ہے کہ وہ لوگ جو اپنے وزن کو کم کرنا چاہیتے ہیں زیادہ پانی پیئیں ۔ کیا یہ بات سائنسی نقطہ نظر سے صحیح ہے ؟
    روزانہ 6 سے 8 پانی کے گلاس پینا ضروری ہیں البتہ اگر پانی کم استعمال کریں اور اس کے ساتھ چاۓ کا استعمال کیا جاۓ تو بھی پانی کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے ساتھ انسان سبزی جات ، پھلوں ، دودھ ،انڈوں اور لسی کے استعمال سے بھی پانی کی ضرورت پوری کر سکتا ہے ۔ ہاں اگر کوئی گرم آب وہوا میں رہ رہا ہو یا جسم کی فعالیت زیادہ ہو تو ظاہر بات ہے کہ ایسے شخص کو زیادہ پانی کو ضرورت محسوس ہو گی ۔
    حقیقت میں پانی نہ تو پتلا کرتا ہے اور نہ ہی موٹا ۔ پانی میں کیلری بھی صفر ہوتی ہے ۔ ہاں جو لوگ خود کو پتلا کرنے کے لیۓ ڈائٹنگ کرتے ہیں اور خوراک کا استعمال کم کر دیتے ہیں تو اس صورت میں انہیں پانی کا استعمال زیادہ کرنا چاہیۓ ، اس کی وجہ یہ ہے جب انسان غذا نہیں کھاۓ گا تو اس کے اپنے بدن کی چربی استعمال میں آۓ گی اور کیونکہ چربی پانی کی مدد سے بدن سے خارج ہوتی ہے اس لیۓ پانی یہاں پر مفید ثابت ہوتا ہے ۔

    یہ تصوّر قائم نہیں کر لینا چاہیۓ کہ پانی پینے سے کوئی پتلا ہو جاۓ گا ۔ البتہ کھانا کھانے سے اگر آدھا گھنٹہ پہلے پانی پی لیا جاۓ تو یہ بھوک کو ایک حد تک کم کر دیتا ہے اور یوں متعلقہ شخص کھانا کم کھاۓ گا ۔

    کیلری کی جو مقدار اس درجہ حرارت کو پورا کرنے کے لیۓ مصرف ہوتی ہے وہ بہت ہی کم یعنی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اس لیۓ اس سے وزن کم نہیں ہوتا ہے ۔ اس کےعلاوہ قابل ذکر بات یہ کہ ٹھڈا پانی معدہ کے لیۓ مفید نہیں ہوتا ہے ۔
    دوسری پینے والی چیزیں مثلا لسی ، سرکہ، پودوں کا عرق، جوس اور دوسری اس طرح کی چیزیں بھی بے حد مفید ہیں ۔ البتہ ان میں کیلوری کی مقدار کو لازمی طور پر حساب کر لینا چاہیۓ ۔ پینے والی چیزوں کے استعمال سے بدن نہ صرف ضروری مائعات دریافت کر لیتا ہے بلکہ اس کے کام کرنے کی صلاحیت میں بھی تعادل آتا اور گردے میں پتھری جیسی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے ۔

    ورزش کرنے والے شخص کو زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے

    سادہ اور واضح ہے کہ جب کوئی شخص فعالیت کی حالت میں ہے تو اس کو خوراک کی ضرورت بھی زیادہ ہوتی ہے ۔ ایک ورزش کرنے والا شخص جب ایک گھنٹہ کسی گرم ہوا میں ورزش کرتا ہے تو 6 کپ کے قریب پسینہ اس کے بدن سے خارج ہو جاتا ہے ۔ یوں اس کے جسم میں پانی کی کمی واقع ہو جاتی ہے جس کو پورا کرنے کے لیۓ پانی کا استعمال اسی مقدار میں ضروری ہو جاتا ہے ۔ پانی کے علاوہ سوڈیم اور کلورین بھی ایسے شخص کے جسم سے پسینے کے ساتھ دفع ہو جاتی ہے ۔ اس لیۓ سوڈیم اور کلورین کو بھی پانی میں شامل کرکے ایسے شخص کو استعمال کرنا چاہیۓ ۔

  2. #2
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Apr 2011
    پيغامات
    291
    شکریہ
    18
    35 پیغامات میں 52 اظہار تشکر

    RE: پتلے و موٹے جسم پر پانی کے اثرات

    مفید معلومات شئیر کرنے کا شکریہ
    انسانی جسم میں پانی غذا کے ہضم و جذب کا فعل سر انجام دیتا ہے اور جسمانی بافتوں کو تراوٹ پہنچاتا ہے۔اور پانی کی ضرورت موسم،ماحول اور کسی علاقے کی آب و ہوا کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے پانی کے استعمال سے دوران خون بہتر ہوجاتا ہے اور غذا جسم کے تمام حصوں تک بسہولت پہنچ جاتی ہے ۔
    اور اس کا موٹاپے یا دبلے پن کے ساتھ کوئی تعلق ابھی تک میری بھی نظر سے نہیں گزرا۔

  3. #3
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,161
    شکریہ
    2,126
    1,234 پیغامات میں 1,606 اظہار تشکر

    RE: پتلے و موٹے جسم پر پانی کے اثرات

    خوب خوب جناب ،
    صحت اور عافیت کی باتیں ہو رہی ہیں ، کھانے پینے کی بھی ،
    جزاک اللہ

  4. #4
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    RE: پتلے و موٹے جسم پر پانی کے اثرات

    مفید معلومات کےلیے بہت شکریہ

متشابہہ موضوعات

  1. سیاسی لوٹے اورکمّی معاشرہ
    By نذر حافی in forum قلم و کالم
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 12-25-2012, 09:50 AM
  2. ایفی ڈرین کوٹہ اور مجرم
    By بےباک in forum پاکستان کے مجرم
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 07-12-2012, 12:17 PM
  3. ہم نے ہی لوٹنے کا ارادہ نہیں کیا
    By تانیہ in forum متفرق شاعری
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-02-2012, 09:26 AM
  4. دیوتاؤں کا ہوٹل
    By ایم-ایم in forum عجیب و غریب تصاویر
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 12-19-2011, 05:27 PM
  5. دیہاتی ہوٹل میں
    By سیما in forum لطیفے سنائیں
    جوابات: 7
    آخری پيغام: 06-29-2011, 08:06 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University