نتائج کی نمائش 1 تا: 10 از: 10

موضوع: ایڈوب فوٹو شاپ........ سبق نمبر 2

  1. #1
    منتظم اعلی
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    337
    شکریہ
    0
    6 پیغامات میں 7 اظہار تشکر

    ایڈوب فوٹو شاپ........ سبق نمبر 2

    [align=center]
    نوٹ:. نیچے موجود امیجز صرف تھمب نیلز ہیں بڑے سائز میں دیکھنے کے لئے امیج پر کلک کریں امیج بڑا ہو جائے گا.
    [/align]
    [size=large]ٹول باکس:۔[/size]
    ٹول باکس کسی فنکار کے کام کرنے والی میز یا پینٹ باکس جیسا ہوتا ہے۔ ٹول باکس میں تصویر بنانے، رنگ کرنے، مٹانے یا دیگر امور کے لئے مختلف ٹولز (اوزار) موجود ہوتے ہیں۔ اگر آپ نے فوٹو شاپ کا کوئی پچھلا ورژن استعمال کیا ہے تو اس نئے ورژن یعنی CS میں آپ کو کافی تبدیلیاں نظر آئیں گی۔ کچھ ٹولز کی جگہ تبدیل کر دی گئی ہے اور ان کی صلاحیتوں کو بڑھا دیا گیا ہے اس کے علاوہ کچھ نئے ٹولز بھی شامل کئے گئے ہیں۔
    فوٹو شاپ کے ٹول باکس میں موجود ٹولز کو چار مختلف اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
    1:۔ سلیکشن ٹولز
    2:۔ پینٹنگ ٹولز
    3:۔ پاتھ، ٹیکسٹ اور شیپ ٹولز
    4:۔ ویو ٹولز



    Uploaded with ImageShack.us
    آئیے اب ان تمام ٹولز کی خصوصیات پر طائرانہ نظر ڈالتے ہیں۔
    [align=center]------------------------------------------------------------------------------
    اہم بات:۔
    ٹول باکس میں موجود کچھ ٹولز کے آئیکون کے دائیں جانب نچلے کنارے پر کالے رنگ کی چھوٹی سی تکون موجود ہوتی ہے۔ یہ تکون اس بات کی علامت ہے کہ اس ٹول کے علاوہ اسی طرح کے مزید ٹولز بھی موجود ہیں۔ ایسے ٹول کو کلک کرکے ماؤس کو دبائے رکھنے سے ایک پاپ۔اپ مینیو ظاہر ہو جاتا ہے جس میں تمام میسر ٹولز نظر آ رہے ہوتے ہیں۔
    ------------------------------------------------------------------------------[/align]

    [size=large]سلیکشن ٹولز:۔[/size]
    سلیکشن ٹولز ٹول باکس پر سب سے اوپر موجود ہوتے ہیں۔ یہ کسی تصویر کو مکمل یا جزوی طور پر سلیکٹ کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ سلیکشن ٹولز تین طرح کے ہوتے ہیں۔ مارکیز (Marquees)، لیسوز (Lassos)، اور میجک وینڈ (Magic Wand)۔ سلیکٹ کئے گئے حصے کو ظاہر کرنے کے لئے جھلملاتی ہوئی بیرونی حدود استعمال کی جاتی ہیں۔ اس جھلملاتی پٹی کو “مارکی“ کہتے ہیں۔ “مارکی“ کی یہ اصطلاح دراصل تھیٹر میں لگائی جانے والی جھلملاتی روشنی کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ “مارکی“ اور “لیسو“ ٹولز کو کلک کر کے تصویر کے اس حصے پر استعمال کیا جا سکتا ہے جسے آپ سلیکٹ کرنا چاہتے ہیں۔
    “میجک وینڈ“ کسی رنگ کی بنیاد پر سلیکٹ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی رنگ کے پکسل کو کلک کرنے سے اس رنگ کے تمام پکسلز سلیکٹ ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کسی رنگ کے صرف ان پکسلز کو بھی سلیکٹ کر سکتے ہیں جو آپس میں جڑے ہوئے ہوں۔ سلیکشن ٹولز کے تحت آخری ٹول “موو“(Move) کا ہے۔ کسی حصے کو سلیکٹ کرنے کے بعد “موو“ ٹول کے ذریعے اسے تصویر میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔
    [size=large]پینٹنگ ٹولز:۔[/size]
    پینٹنگ ٹولز میں برش، پنسل اور ربڑ سٹمپ شامل ہیں۔ یہ تمام ٹولز مختلف انداز میں تصویر بنانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں، جیسا کہ حقیقی زندگی میں برش اور پنسل استعمال ہوتے ہیں۔ پنسل اور برش کی چوڑائی اور زاویے کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ ٹول باکس میں پنسل ٹول اور برش ٹول ایک ہی جگہ، مشترکہ طور پر موجود ہوتے ہیں۔
    Options ٹول بار پر موجود بٹن کی مدد سے برش کو “ائیر برش“ (Air Brush) میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اسی بٹن کی مدد سے برش کو “سلائیڈر“ میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
    “ربڑ سٹمپ“ ٹول کی مدد سے پس منظر کے کسی بھی حصے کو ہدف بنا کر کاپی کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد جہاں بھی آپ کلک کریں وہاں کاپی کیا گیا پس منظر ظاہر ہو جائے گا۔
    اس کے علاوہ مختلف “اریزر“ ٹولز موجود ہیں۔ “اریزر“ ٹولز تصویر کے کسی حصہ کو مٹانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ “اریزر“ ٹولز کو کسی بھی شکل کے برش کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ “بیک گراؤنڈ اریزر“ کسی پس منظر کو ختم کرنے یا مٹانے کے لئے استعمال ہوتا ہے جبکہ “میجک اریزر“ کسی خاص رنگ کو مٹانے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
    پینٹنگ ٹولز میں تین مخصوص “ری ٹچنگ“ ٹولز شامل ہیں۔ “ ہیلنگ برش“ (Healing Brush)، “پیچ“ (Patch) اور “کلر ری پلیسمنٹ“ (Color Replacement)۔ “کلر ری پلیسمنٹ“ (Color Replacement) ٹول فوٹو شاپ CS میں نیا شامل کیا گیا ہے۔
    “ری ٹچنگ“ کی اصطلاح فوٹو گرافی میں استعمال کی جاتی ہے۔ ری ٹچنگ میں مختلف طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے تصویر میں موجود خرابیوں کو دور کیا جاتا ہے۔ تصویر کے چھوٹے سے حصے کی ری ٹچنگ کے لئے “ہیلنگ برش“ “کلون سٹمپ“ کی نسبت زیادہ بہتر ہے کیونکہ یہ ارد گرد کی جگہ کو متاثر کئے بغیر صرف مخصوص حصے پر موجود داغ یا نشان کو درست کرتا ہے۔
    “پیچ“ زیادہ حصے پر اثر انداز ہوتا ہے اور پس منظر کے ساتھ تناسب برقرار رکھتا ہے۔“ کلر ری پلیسمنٹ“ ٹول سلیکٹ کئے گئے رنگ کو کسی دوسرے رنگ سے بدلنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ یہ ٹول آنکھوں کا رنگ تبدیل کرنے جیسے کاموں کے لئے بہت بہتر ہے۔
    “ہسٹری برش“ ایک بہت ہی کارآمد ٹول ہے جو ہسٹری پیلٹ کی مدد سے برش کے استعمال سے پیدا ہونے والی تبدیلیوں کو ختم (Undo) یا دوبارہ (Redo) سے کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
    “گریڈئینٹ“(Gradient) ٹول نہایت ہی کارآمد ٹول ہے۔ اس کی مدد سے ایسا پس منظر بنایا جا سکتا ہے جس میں ایک رنگ سے دوسرے رنگ تک آنے والے مختلف رنگ شامل ہوں۔ اگر شروع سے آخرتک ایک ہی رنگ ہو تو درمیان میں اس کے گہرے، درمیانے اور ہلکے رنگ (شیڈز) آتے ہیں۔
    “پینٹ بکٹ“ (Paint Bucket) ٹول کسی بھی سلیکٹ کئے گئے حصے کو ایک ہی رنگ سے بھرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ ٹول باکس میں “گریڈئینٹ“ اور “پینٹ بکٹ“ ٹولز ایک ہی جگہ پر موجود ہوتے ہیں۔
    اس کے علاوہ پینٹنگ ٹولز میں کسی تصویر کو مختلف اثرات دینے کے لئے استعمال ہونے والے ٹولز شامل ہیں۔ ان میں بلر، شارپن، سمج اور ڈوج، برن، سپونج ٹولز شامل ہیں جن پر آگے کے اسباق میں تفصیل سے بات ہو گی۔
    [size=large]ٹائپ، پاتھ اور شیپ ٹولز:۔[/size]


    Uploaded with ImageShack.us
    “ٹائپ“ ٹول، جس کے آئیکون پر"T" لکھا ہوتا ہے کسی تصویر کے ساتھ ٹیکسٹ شامل کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔“پاتھ“ ٹولز، جن کے آئیکون پر پین بنا ہوتا ہے پاتھ بنانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ جب آپ کوئی لائن یا شکل بنا لیتے ہیں تو اس کے کسی حصے کو سلیکٹ کرنے یا اس کی شکل تبدیل کرنے کے لئے دیگر ٹولز استعمال کر سکتے ہیں۔ پاتھ ٹولز کو سلیکشن ٹولز اور پینٹنگ ٹولز دونوں طرح ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پاتھ ٹولز کی وضاحت اگلے اسباق میں کی جائے گی۔
    “شیپ ٹولز کی مدد سے رنگ بھری ہوئی یا رنگ سے خالی دونوں طرح کی اشکال بنائی جا سکتی ہیں۔ ان اشکال میں ریکٹینگل(مستطیل)، الپس(بیضوی)، پولی گون(کثیر الاضلاع) وغیرہ کے علاوہ بنی بنائی اشکال( کسٹم شیپ ٹول) شامل ہیں۔ شیپ ٹول میں ہی “لائن“ ٹول شامل ہے جس کی مدد سے لائنیں بنائی جا سکتی ہیں۔
    “نوٹس“(Notes) ٹول کو کسی تصویر یا کینوس کے ساتھ مختلف مندرجات، یاداشتیں (نوٹس) وابستہ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ آپ ٹیکسٹ کے ساتھ ساتھ آواز کو بھی وابستہ کر سکتے ہیں۔ جس آپ تصویر کو پرنٹ کرتے ہیں تو نوٹس پرنٹ نہیں ہوتے۔
    [size=large]ویو ٹولز:۔ [/size]
    ویو ٹولز دو طرح کے ہوتے ہیں: “ ہینڈ ٹول“ اور “زوم ٹول“۔ زوم ٹول کے آئیکون پر محدب شیشہ بنا ہوتا ہے جبکہ ہینڈ ٹول کے آئیکون پر ہاتھ کا نشان بنا ہوتا ہے۔
    زوم ٹول کی مدد سے “زوم ان“ اور “زوم آؤٹ“ کیا جا سکتا ہے۔ “زوم ان سے مراد کسی تصویر کو بڑا کرکے یا قریب سے دیکھنا ہوتا ہے جبکہ “زوم آؤٹ“ سے مراد تصویر کو چھوٹا کر کے یا دور سے دیکھنا ہوتا ہے۔ زوم ٹول سلیکٹ کر کے تصویر کو کلک کرنے سے “زوم ان“ ہوتا ہے جبکہ Alt کِی دبائے رکھتے ہوئے کلک کرنے سے “زوم آؤٹ“ ہوتا ہے۔
    جب آپ “زوم ان“ کرتے ہیں تو تصویر بڑی ہو جاتی ہے اور بیک وقت مکمل نظر نہیں آتی ہینڈ ٹول کی مدد سے تصویر کو کسی بھی سمت میں حرکت دی جا سکتی ہے۔
    ویو ٹولز کی قسم میں “ آئی ڈراپر“(Eyedropper) ٹول،“کلر سیمپلر“(Color Sampler) ٹول اور “میر“(Measure) ٹول کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ آئی ڈارپر ٹول کی مدد سے تصویر کے کسی بھی حصے کو کلک کر کے اس جگہ کے رنگ کو منتخب کیا جا سکتا ہے۔ منتخب ہونے والا رنگ موجودہ رنگ کے طور پر سلیکٹ ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد کچھ بھی کیا جائے یہی رنگ استعمال ہوتا ہے تا وقتیکہ آپ کوئی دوسرا رنگ منتخب نہ کر لیں۔
    کلر سیمپلر ٹول کی مدد سے سکرین پر کسی بھی جگہ کلک کرنے سے اس جگہ کے رنگوں کے بارے میں تمام معلومات Info پیلٹ میں ظاہر ہو جاتی ہیں۔ Info پیلٹ میں بیک وقت چار مختلف جگہوں کی معلومات رکھی جا سکتی ہیں۔
    “میر“(Measure) ٹول کی مدد سے تصویر کی پیمائشوں اور زاویوں کو ناپا جا سکتا ہے۔ طریقہ کار بہت آسان سا ہے کہ میر ٹول سلیکٹ کرنے کے بعد کسی ایک نقطے پر کلک کریں اور ڈریگ کر کے دوسرے نقطے تک لے جائیں، ایسا کرنے سے Info پیلٹ میں دونوں نقاط کا درمیانی فاصلہ لکھا ہوا نظر آ جاتا ہے۔ کسی زاویے کو ناپنے کے لئے پہلے ایک پیمائش لائن بنانا پڑتی ہے۔ اس کے بعد اس لائن کے کسی ایک سرے پر Alt کِی دبا کر ماؤس کے ذریعے کلک کرتے ہیں اور Alt کِی چھوڑے بغیر ماؤس کو زاویے کی سمت ڈریگ کر لیتے ہیں۔
    [size=large]شارٹ کٹس:۔[/size]
    ٹول باکس میں موجود کسی بھی ٹول کو سلیکٹ کرنے کے لئے اس کے آئیکون کو کلک کیا جا سکتا ہے۔ فوٹو شاپ میں ان ٹولز کو سلیکٹ کرنے کا ایک آسان طریقہ کار بھی موجود ہے۔ کسی ٹول کو ماؤس کے ذریعے کلک کئے بغیر کِی بورڈ سے ایک کِی دبا کر بھی اسے سلیکٹ کیا جا سکتا ہے۔ اگر ٹول باکس میں کسی ٹول کے مقام پرپاپ۔اپ مینیو موجود ہو تو اس مینیو میں موجود مختلف ٹولز استعمال کرنے کے لئے اس کی مقررہ کِی کے ساتھ Shift کِی دبائی جا سکتی ہے۔
    مختلف ٹولز کے لئے استعمال ہونے والی شارٹ کٹس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔


    Uploaded with ImageShack.us
    [size=large]
    آپشنز ٹول بار:۔[/size]
    فوٹو شاپ 6 میں پہلی مرتبہ ٹولز سے متعلق آپشنز کو پیلٹ کی بجائے بار کی صور میں رکھا گیا تھا۔ جب آپ ٹول باکس میں سے کوئی ٹول سلیکٹ کرتے ہیں تو اس بار پر موجود آپشنز سلیکٹ کئے گئے ٹول کے مطابق خود بخود تبدیل ہو جاتی ہیں۔ اگر یہ بار آف ہو یعنی نظر نہ آ رہی ہو تو Windows مینیو میں Options کو کلک کر دیں یا پھر کسی بھی ٹول کے آئیکون کو ڈبل کل کر دیں۔
    اس بار پر ایک “ٹول پری سیٹ پِکر“(Tool Preset Picker) موجود ہوتا ہے۔ آپ کسی بھی ٹول کی زیادہ استعمال ہونے والی آپشنز کو ٹول پری سیٹ کی مدد سے “سیو“(Save) کر سکتے ہیں۔

  2. #2
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    103
    شکریہ
    0
    1 پیغام میں 1 اظہار تشکر

    RE: ایڈوب فوٹو شاپ........ سبق نمبر 2

    بہت خوب بھائی
    شکریہ

  3. #3
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    103
    شکریہ
    0
    1 پیغام میں 1 اظہار تشکر

    RE: ایڈوب فوٹو شاپ........ سبق نمبر 2

    علی بھائی لگتا ہے اب مصروف ہیں
    اسی لیے کوی نیا سبق نہیں آ رہا

  4. #4
    منتظم اعلی
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    337
    شکریہ
    0
    6 پیغامات میں 7 اظہار تشکر

    RE: ایڈوب فوٹو شاپ........ سبق نمبر 2

    جی سیف بھائی نیا سبق لکھا تو جا چکا ہے...... مگر اتنا وقت نہیں مل رہا کہ امیجز تیار کر سکوں..... اور امیجز کے بغیر لگانے کا فائدہ نہیں..... اصل میں کام کو بھی کچھ وقت دینا پڑتا ہے اور پھر اردو منظر فورم کی بہتری کے لئے بھی کچھ کام کر رہا ہوں تاکہ اسے مزید اچھا بنایا جا سکے.... تو ایسے میں بیک وقت اتنے سارے کام ہونا مشکل ہے..... مگر ان شاء اللہ فوٹو شاپ کے اسباق ضرور پورے کروں گا.......:P

  5. #5
    رکنِ خاص محمدانوش کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    265
    شکریہ
    76
    75 پیغامات میں 100 اظہار تشکر

    RE: ایڈوب فوٹو شاپ........ سبق نمبر 2

    عمران بھائی السلام وعلیکم

    میں ایڈوب فوٹو شاپ سیکھنا چاہتا ہوں. پلیز مجھے اگر نوٹس آپ کے پاس ہیں تو ضرور پوسٹ کریں.

    شکریہ

    محمدانوش

  6. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے محمدانوش کا شکریہ ادا کیا:

    جاذبہ (04-23-2014)

  7. #6
    منتظم اعلی
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    337
    شکریہ
    0
    6 پیغامات میں 7 اظہار تشکر

    RE: ایڈوب فوٹو شاپ........ سبق نمبر 2

    انوش بھائی یہاں پر مکمل سکھایا جائے گا......... آپ آتے رہا کریں اور اسباق کاپی کر کے سیو کرتے جایا کریں..........

  8. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے علی عمران کا شکریہ ادا کیا:

    جاذبہ (04-23-2014)

  9. #7
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    103
    شکریہ
    0
    1 پیغام میں 1 اظہار تشکر

    RE: ایڈوب فوٹو شاپ........ سبق نمبر 2

    اسلام علیکم
    شکریہ علی بھائی
    کیا حال ہے آپکا ......آپ کام کیا کرتے ہو ....آپ ایسا کریں ادور منظر کو ابھی وقت دیں کچھ ،،،،،اس کے بعد جب وقت ملے تو
    سیبق دیں ....
    وسلام
    سیف اللہ

  10. #8
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jan 2011
    پيغامات
    350
    شکریہ
    0
    1 پیغام میں 1 اظہار تشکر

    RE: ایڈوب فوٹو شاپ........ سبق نمبر 2

    ہمممممممم کافی مشکل ہے یہ فوٹو شاپ سوچ رہا ہوں اپ اسان کر دو تو اچھا ہے
    اب اپ کیسے اسان کریں گے بنایا ہی مشکل ہے تاکہ ہر کوی نہ یوز کر سکے پھر بھی خیر کوشش کروں گا میں :(:(

  11. #9
    رکنِ خاص شاہنواز کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Mar 2012
    مقام
    کراچی پیارا پاکستان
    پيغامات
    967
    شکریہ
    603
    370 پیغامات میں 496 اظہار تشکر

    RE: ایڈوب فوٹو شاپ........ سبق نمبر 2

    عمدہ خوب آسانی رہے گی شکریہ
    پاکستان پولیس
    پولیس کی مدہ ہے فرض آپ کا

    https://www.iradeo.com/station/48344

  12. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے شاہنواز کا شکریہ ادا کیا:

    جاذبہ (04-23-2014)

  13. #10
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jun 2012
    پيغامات
    5,446
    شکریہ
    138
    96 پیغامات میں 104 اظہار تشکر

    RE: ایڈوب فوٹو شاپ........ سبق نمبر 2

    بہت شکریہ
    ---------------

  14. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے pervaz khan کا شکریہ ادا کیا:

    جاذبہ (04-23-2014)

متشابہہ موضوعات

  1. ازماء عمر کی سالگرہ اور کچھ شاندار فوٹو
    By بےباک in forum بچوں کی تصاویر
    جوابات: 13
    آخری پيغام: 12-17-2012, 03:10 AM
  2. ایڈوب فوٹوشاپ 7 پورٹ ایبل
    By این اے ناصر in forum کمپیوٹر سافٹ وئیرز
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 05-06-2012, 07:24 PM
  3. ایپل نیوڈایزئن
    By این اے ناصر in forum انفارمیشن ٹیکنالوجی
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 04-17-2012, 08:33 PM
  4. ایڈوب فوٹو شاپ....... پہلا سبق
    By علی عمران in forum ایڈوب فوٹو شاپ
    جوابات: 8
    آخری پيغام: 03-15-2011, 11:58 AM
  5. فوٹو شاپ وڈیوز
    By ہم تم in forum سیکھیں اور سکھائیں
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 01-01-2011, 10:23 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University