+ موضوع کا جواب بھیجیں
صفحہ 1 از 5 123 ... آخریآخری
نتائج کی نمائش 1 تا: 10 از: 42

موضوع: ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم، شعبہ امریکی وزارت خارجہ – تاشفين

  1. #1
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Feb 2012
    پيغامات
    124
    شکریہ
    0
    25 پیغامات میں 27 اظہار تشکر

    ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم، شعبہ امریکی وزارت خارجہ – تاشفين

    محترم قابل احترام ممبران!
    میں، امریکی وزارت خارجہ کے ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم کا ایک رکن ہوں- ہماری ٹیم کا مقصد پاکستان سے متعلق اہم مسائل کے بارے ميں امریکی حکومت کی پوزیشن واضح کرنا ہے جسں ميں پاکستان امریکہ تعلقات، پاکستان میں مختلف امریکی ترقیاتی منصوبے، اور خطے میں انتہا پسندی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کے کلیدی کردارجيسے ايشوز شامل ہيں- اسں کے علاوہ ہماری ٹیم یہاں آپ کے سوالات اور ان اہم مسائل کے بارے میں خدشات کا جواب دینے کے لئے ہر وقت موجود ہوگی اور اس بات کا یقین کريگی کہ آپ کے نقطہ نظر کو امریکی انتظامیہ تک پہنچا سکے۔ ہماری ٹیم مختلف پاکستانی اردو فورم اور ویب سائٹ پر اس کوششں میں رہی ہے کہ غلط خبروں کا جواب دے سکے اور قابل احترام ممبران کو ان ايشوز پر امریکی حکومت کے واضح پوزیشن سے روشناس کراسکے
    میں آگے اميد رکھتا ہوں کے آپکے قابل احترام کمیونٹی ميں ایک فعال رکن کے حيثت سے کردار ادا کرسکوں
    ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم، شعبہ امریکی وزارت خارجہ – تاشفين

    ای میل : digitaloutreach@state.gov

  2. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,204
    شکریہ
    2,188
    1,260 پیغامات میں 1,635 اظہار تشکر

    RE: ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم، شعبہ امریکی وزارت خارجہ – تاشفين

    خؤش آمدید ،
    مرحبا ،
    آپ کی طرح ہمارے ایک اور مہربان مسٹر فواد احمد صاحب صاحب سے غائیبانہ تعارف ہے ، ، شاید وہ کہیں مصروف ہیں ،
    یا آپ نے قلمی نام تبدیل کر لیا ہے اوریا آپ ہی مسٹر فواد احمد ہیں ،
    اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، آپ کی کاوش یقینا امریکن حکومت کے لیے کارکردگی کے لحاظ سے قابل فخر ہو گی ،
    ہمارے فورم پر تشریف لانے ۔ خوش آمدید ۔
    ہماری ٹیم یہاں آپ کے سوالات اور ان اہم مسائل کے بارے میں خدشات کا جواب دینے کے لئے ہر وقت موجود ہوگی اور اس بات کا یقین کريگی کہ آپ کے نقطہ نظر کو امریکی انتظامیہ تک پہنچا سکے۔ ہماری ٹیم مختلف پاکستانی اردو فورم اور ویب سائٹ پر اس کوششں میں رہی ہے کہ غلط خبروں کا جواب دے سکے اور قابل احترام ممبران کو ان ايشوز پر امریکی حکومت کے واضح پوزیشن سے روشناس کراسکے۔
    کیا واقعی آپ ہم لوگوں کا نقطہ نظر بھی ان تک پہنچا سکیں گے ، یا یہ ٹریفک یک طرفہ ہو گی ، اور آپ اپنی تنخواہ حلال کریں گے ،جس طرح مسٹر فواد احمد صاحب کام کیا کرتے تھے ، اور جیسا آپ نے فرمایا ہے آپ امریکن حکومت کا نقطہ نظر پیش کریں گے ۔
    ۔
    ہمارے فورم کے ممبران مثبت بات چیت اور سچائی کے ساتھ حقیقی روابط پر خوشی محسوس کریں گے ،


    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  3. #3
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Feb 2012
    پيغامات
    124
    شکریہ
    0
    25 پیغامات میں 27 اظہار تشکر

    RE: ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم، شعبہ امریکی وزارت خارجہ – تاشفين

    ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم- شعبہ امریکی وزیر خارجہ
    محترم دوست !

    اسلام عليکم
    ميں آپ کی استقباليہ ریمارکس اور نيک خواہشات کے لئے بہت بہت شکر گزار ہوں ۔ ميں کہنا چاہونگا کہ میں یہاں فورم پر آپ کی رائے پر اثر انداز ہونے کے لئے موجود نہیں ہوں ليکن آپ کی بحث مباحثہ ميں حصہ لينا چاہتا ہوں -
    ہماری ٹیم کا مقصد پاکستان سے متعلق اہم مسائل کے بارے ميں امریکی حکومت کی پوزیشن واضح کرنا ہے جسں ميں پاکستان امریکہ تعلقات، پاکستان میں مختلف امریکی ترقیاتی منصوبے، اور خطے میں انتہا پسندی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کے کلیدی کردارجيسے ايشوز شامل ہيں-
    سب سے زیادہ اہم طور پر ، ميں آپ کو يقين دلاتا ہوں کہ ان اہم مسائل کے متعلق آپ کی نقطہ نظر کو متعلقہ امریکی انتظامیہ اور پالیسی سازوں تک مکمل طور پر پہنچايا جائےگا ۔
    اسں کے علاوہ ہماری ٹیم یہاں آپ کے سوالات اور ان اہم مسائل کے بارے میں خدشات کا جواب دینے کے لئے ہر وقت موجود ہوگی ۔
    اس کے ساتھ ميں يہاں فورم پرغلط اور بےبنياد خبروں کا جواب دينے کے ليے اور قابل احترام ممبران کو ان ايشوز پر امریکی حکومت کے واضح پوزیشن اور موقف سے روشناس کرانے کے ليے موجود ہونگا ۔ میری بھرپور کوشش ہوگی کہ آپ کو تصوير کا دوسرا روخ دکھا سکوں اور آپ حضرات کو حقائق کے روشنی میں اپنی رائے بنانے میں مدد کرسکوں۔
    میں آگے اميد رکھتا ہوں کے آپکی قابل احترام کمیونٹی ميں ایک فعال رکن کے حيثت سے کردار ادا کرسکوں ۔
    ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم، شعبہ امریکی وزارت خارجہ

    تاشفين

    ای میل : digitaloutreach@state.gov

  4. #4
    مبتدی
    تاريخ شموليت
    Jun 2012
    پيغامات
    26
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    RE: ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم، شعبہ امریکی وزارت خارجہ – تاشفين

    تاشفین صاحب،
    اسلام علیکم۔
    مجھے دہشت گردی کا مطلب و مفہوم سمجھا دیجئے؟

    آپ کے جواب کا منتظر

  5. #5
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    831
    شکریہ
    246
    110 پیغامات میں 168 اظہار تشکر

    RE: ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم، شعبہ امریکی وزارت خارجہ – تاشفين

    اقتباس اصل پيغام ارسال کردہ از: اردوجواب پيغام ديکھيے
    تاشفین صاحب،
    اسلام علیکم۔
    مجھے دہشت گردی کا مطلب و مفہوم سمجھا دیجئے؟

    آپ کے جواب کا منتظر
    چلیں یہیں سے شروع کرتے ہیں جواب کے منتظر ہیں

  6. #6
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Feb 2012
    پيغامات
    124
    شکریہ
    0
    25 پیغامات میں 27 اظہار تشکر

    RE: ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم، شعبہ امریکی وزارت خارجہ – تاشفين

    دہشت گرد اور انسانیت کے خلاف ان کا شيطانی ایجنڈا

    يہ بات بہت عجيب ہے کہ اگرآپ يہ سمجھتے ہيں کہ اسلام کو غلط طريقے سے پيش کيا جا رہا ہے اور مسلمانوں کے اميج کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے تو پھر آپ کو چاہيے کہ تمام دنيا ميں موجودہ صورتحال کا تعميری جائزہ لیں اور غير جانب داری کے ساتھ فيصلہ کريں کہ وہ کون سے افراد اور گروہ ہيں جو دانستہ ان مذہبی قدروں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہيں جنھيں ہم سب مقدس گردانتے ہيں۔

    دہشت گرد تنظیميں اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے بے گناہ اور معصوم شہریوں کے خلاف حملے کرتے رہتے ہيں۔ لہذا، وہ مذہب کے نام پر کھلے عام انسانیت کے خلاف ان ظالمانہ کارروائیوں کے بارے میں ڈینگ ہانکتے رہتے ہيں۔ درجہ ذیل میگزین کور ان کے مسلسل مظالم کے پیچھے ان کے سیاسی محرکات پر کھلی روشنی ڈالتی ہے۔

    http://postimage.org/image/azy0r3plv

    آپ کا يہ تبصرہ اور سوچ مکمل غلط ہے کہ مغرب میں تمام لوگ دنیا میں مسلمانوں کو حقیقی دہشت گرد کے طور پر سمجھتے ہيں۔ ان بے بنياد الزامات ميں کوئی حقيقت نہيں ہے۔

    ميں آپ ہی سے ايک سادہ سا سوال پوچھتا ہوں۔ آپ کس طرح ان انتہا پسندوں کی مسلسل غیر انسانی کارروائیوں کا جواز پیش کريں گے جوشہروں اور دیہات کو قبضہ کرکے معصوم لوگوں کو اندھا دھند قتل کرتےرہتے ہيں۔ کيا ہم ان کودہشت گرد کہ سکتے ہیں یا آپ ان غیر انسانی اور جنگلی لوگوں کيلۓ ایک مختلف نام تجویز کرنا چاہينگے۔ جوان معصوم لوگوں کے خلاف جاری تشدد کا ارتکاب کررہے ہيں؟


    تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    www.state.gov
    https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

  7. #7
    مبتدی
    تاريخ شموليت
    Jun 2012
    پيغامات
    26
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    RE: ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم، شعبہ امریکی وزارت خارجہ – تاشفين

    تاشفین صاحب،
    آپ دوسری بحث میں پڑ گئے۔
    پہلے دہشت گردی کا مطلب و مفہوم سمجھائیں پھر ہم اس کی روشنی میں دیکھیں گے کہ دہشت گردی کیا ہے اور دہشت گرد کون؟
    اور ایک گزارش یہ بھی کہ کوشش کریں روزانہ اس سلسلے کو دیکھیں تا کہ جو بات چل نکلے وہ پایہ تکمیل تک پہنچے اور ہم صحیح سمت کا تعین کر سکیں۔

  8. #8
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Feb 2012
    پيغامات
    124
    شکریہ
    0
    25 پیغامات میں 27 اظہار تشکر

    RE: ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم، شعبہ امریکی وزارت خارجہ – تاشفين


    دہشت گرد کون ہیں؟- انسانیت کے لئے ايک مسلسل خطرہ

    محترم دوست،
    السلام عليکم،

    يہ بات نہايت افسوس ناک ہے کہ آپ ابھی تک يہ سمجھتے ہيں کہ مغربی دنيا ميں اسلام کو غلط طريقے سے پيش کيا جا رہا ہے اور مسلمانوں کے اميج کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے ۔ يہ دہشتگرد وہ لوگ ہے جو دانستہ ان مذہبی قدروں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہيں جنھيں ہم سب بہت مقدس گردانتے ہيں۔ دہشتگردوں کی يہ تمام ظالمانہ کارروائیوں سياسی مقاصد کے تحت سرانجام ديے جاتے ہيں۔ اور يہ دہشت گرد تنظیميں اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے بے گناہ اور معصوم شہریوں کے خلاف حملے کرتے رہتے ہيں-

    براہ مہربانی آپ يہ سمجھ ليں کہ کسی انسان پر "دہشت گرد" ہونے کا لیبل چسپاں کرنے کے لۓ ان کے اعمال کے پیچھے ضرور ایک سیاسی مقصد ہونا چاہۓ. آپ کے معلومات کيلۓ، لغت میں لفظ "دہشت گردی" کے معنی يہ ہے:

    "دہشت گردی: "، تشدد اور دھمکانا یا مجبور کرنا خاص طور پر سیاسی مقاصد کے لئے ."

    آخر ميں، ميں يہ صاف کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کا يہ تبصرہ اور سوچ مکمل غلط ہے کہ مغرب میں تمام لوگ دنیا میں مسلمانوں کو حقیقی دہشت گرد کے طور پر سمجھتے ہيں۔ ان بے بنياد الزامات ميں کوئی حقيقت نہيں ہے اور اس کا ثبوت يہ ہے کہ امریکہ میں لاکھوں مسلمان ایک خوشحال اور محفوظ مستقبل کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہيں۔

    تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    www.state.gov
    https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

  9. #9
    مبتدی
    تاريخ شموليت
    Jun 2012
    پيغامات
    26
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    RE: ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم، شعبہ امریکی وزارت خارجہ – تاشفين

    آپ کے معلومات کيلۓ، لغت میں لفظ "دہشت گردی" کے معنی يہ ہے:
    "دہشت گردی: "، تشدد اور دھمکانا یا مجبور کرنا خاص طور پر سیاسی مقاصد کے لئے ."
    جناب تاشفین صاحب،
    اسلام کا تاثر جس طرح کا بھی ہے لیکن مغرب میں اسلام بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔
    آپ کی واضح کی گئی دہشت گردی کی تعریف سے وہ ہر شخص،تنظیم اور ملک دہشت گرد ہے جو معصوم لوگوں،کمزور ملکوں کو سیاسی مقاصد کے لیے مجبور کرے یا تشدد کا نشانہ بنائے۔
    گفتگو کو جاری رکھنے کے لیے اس وقت مان لیتا ہوں کہ جن کو آپ لوگ دہشت گرد کہتے ہو وہ واقعی دہشت گرد ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ آپ کو بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ جس ملک کے لیے آُپ کام کر رہے ہیں وہ دہشت گرد نمبر 1 ہے۔
    کیوں کہ آپ کا ملک معصوموں پر بمباری کر کے انہیں دہشت زدہ بھی کرتا ہے اور سیاسی مقاصد کے لیے دوسرے ملکوں کو مجبور بھی کرتا ہے۔

  10. #10
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,204
    شکریہ
    2,188
    1,260 پیغامات میں 1,635 اظہار تشکر

    RE: ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم، شعبہ امریکی وزارت خارجہ – تاشفين

    محترم جناب تاشفین صاحب ، آپ نے دھشت گردی کی تعریف کی ،پسند آئی ، اس پر قائم رہیے گا ، اور اس پر بات کریں گے ،
    [align=center]
    "دہشت گردی: "، تشدد اور دھمکانا یا مجبور کرنا خاص طور پر سیاسی مقاصد کے لئے ."
    [/align]
    اسمیں وہ سب تنظمیں اور وہ سب ممالک اور وہ سب ادارے شامل ہو جاتے ہیں جو آپ کی تعریف پر پورے اترتے ہیں ، ٹھیک سمجھایا ہے آپ نے ، ہم سمجھ چکے ، اب اس بات پر آپ قائم رہیے گا ، ہم جو حقائق پیش کریں گے آپ اپنی تعریف کی روشنی میں بغیر حیل و حجت صدق دل سے لیبل لگاتے جانا ،
    کیا خیال ہے ؟؟؟؟،

+ موضوع کا جواب بھیجیں
صفحہ 1 از 5 123 ... آخریآخری

متشابہہ موضوعات

  1. سات ارب کی کرپشن نہیں بلکہ 12 ارب روزانہ
    By بےباک in forum پاکستان کے مجرم
    جوابات: 3
    آخری پيغام: 12-14-2012, 09:04 PM
  2. وزارت خارجہ قادیانیوں کے نرغے میں
    By بےباک in forum قلم و کالم
    جوابات: 4
    آخری پيغام: 12-14-2012, 09:35 AM
  3. البوزجانی
    By ابوسفیان in forum تاریخ اور تاریخی شخصیات
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 10-22-2012, 11:50 PM
  4. جوابات: 0
    آخری پيغام: 05-12-2012, 02:29 AM
  5. نو ایجاد وزارتیں!
    By بےباک in forum قلم و کالم
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-20-2012, 08:48 AM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University