نتائج کی نمائش 1 تا: 4 از: 4

موضوع: سحر کے ساتھ ہی سورج کا ہمرکاب ہوا

  1. #1
    ناظم سیما کا اوتار
    تاريخ شموليت
    May 2011
    پيغامات
    2,514
    شکریہ
    409
    125 پیغامات میں 159 اظہار تشکر

    سحر کے ساتھ ہی سورج کا ہمرکاب ہوا

    [size=x-large][align=center]اشک جب اپنی آنکھ میں آیا ساری کہانی ختم ہوئی

    سحر کے ساتھ ہی سورج کا ہمرکاب ہوا
    تم نے جب احساس دلایا ساری کہانی ختم ہوئی

    تم ہی نہیں ہو دشمن اپنے ہم بھی ہیں کچھ ایسے ہی
    ہم نے خود جب دل کو جلایا ساری کہانی ختم ہوئی

    ساری باتیں ٹھیک تھیں تیری تو میرا میں تیرا تھا
    اور مفاد جہاں ٹکرایا ساری کہانی ختم ہوئی

    دھوپ کے ساتھ تھا سایہ اپنی جو اپنی پہچان بنا
    شام ہوئی تو چھپ گیا سایہ ساری کہانی ختم ہوئی

    باغِ ارم میں تنہا تھے ہم اپنی فکر و فہم کے ساتھ
    آنچل جب کوئی لہرایا ساری کہانی ختم ہوئی

    ہم دنیا کو ٹھکرا دیتے لیکن ہم سے دیر ہوئی
    ہم کو دنیا نے ٹھکرایا ساری کہانی ختم ہوئی

    سعد اللہ شاہ
    [/align][/size]

  2. #2
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    RE: سحر کے ساتھ ہی سورج کا ہمرکاب ہوا

    باغِ ارم میں تنہا تھے ہم اپنی فکر و فہم کے ساتھ
    آنچل جب کوئی لہرایا ساری کہانی ختم ہوئی

    واہ بہت خوب سسٹر۔ بہت اچھاانتخاب ہے۔

  3. #3
    مبتدی
    تاريخ شموليت
    Mar 2012
    پيغامات
    5
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    RE: سحر کے ساتھ ہی سورج کا ہمرکاب ہوا

    سحر کے ساتھ ہی سورج کا ہمرکاب ہوا
    جو اپنے آپ سے نکلا وہ کامیاب ہوا

    میں جاگتا رہا اک خواب دیکھ کر برسوں
    پھر اس کے بعد مرا جاگنا بھی خواب ہوا

    میں زندگی کے ہر اک مرحلے سے گزرا ہوں
    کبھی میں خار بنا اور کبھی گلاب ہوا

    سمندروں کا سفر بھی تو دشت ایسا تھا
    جسے جزیرہ سمجھتے تھے اک سراب ہوا

    وہ پوچھتا تھا کہ آخر ہمارا رشتہ کیا
    سوال اس کا مرے واسطے جواب ہوا

    ہماری آنکھ میں دونوں ہی ڈوب جاتے ہیں
    وہ آفتاب ہوا یا کہ ماہتاب ہوا

    نہ اپنا آپ ہے باقی نہ سعد یہ دنیا
    یہ آگہی کا سفر تو مجھے عذاب ہوا


  4. #4
    رکنِ خاص نگار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2011
    پيغامات
    5,360
    شکریہ
    663
    357 پیغامات میں 424 اظہار تشکر

    RE: سحر کے ساتھ ہی سورج کا ہمرکاب ہوا

    اقتباس اصل پيغام ارسال کردہ از: سیما پيغام ديکھيے
    [size=x-large][align=center]اشک جب اپنی آنکھ میں آیا ساری کہانی ختم ہوئی

    ساری باتیں ٹھیک تھیں تیری تو میرا میں تیرا تھا
    اور مفاد جہاں ٹکرایا ساری کہانی ختم ہوئی

    ہم دنیا کو ٹھکرا دیتے لیکن ہم سے دیر ہوئی
    ہم کو دنیا نے ٹھکرایا ساری کہانی ختم ہوئی

    سعد اللہ شاہ
    [/align][/size]
    واااااااااااااااااہ بہت ہی خوبصورت ہے۔۔۔۔۔شکریہ :heart::heart::heart:


متشابہہ موضوعات

  1. تصویر کہانی۔۔۔ہم ساتھ ساتھ ہیں
    By تانیہ in forum عجیب و غریب تصاویر
    جوابات: 3
    آخری پيغام: 01-31-2013, 10:25 PM
  2. سحر کے ساتھ ہی سورج کا ہمرکاب ہوا
    By جہلمی in forum متفرق شاعری
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 08-25-2012, 12:14 AM
  3. منسوب تھے جو لوگ میری زندگی کے ساتھ
    By تانیہ in forum متفرق شاعری
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 03-31-2012, 01:43 PM
  4. سحر کے ساتھ ہی سورج کا ہمرکاب ہوا
    By تانیہ in forum متفرق شاعری
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 03-31-2012, 01:34 PM
  5. میرا ہاتھ ہے کسی ہاتھ میں
    By این اے ناصر in forum میری پسندیدہ شاعری
    جوابات: 4
    آخری پيغام: 05-13-2011, 12:42 AM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University