نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: تیرگی ایسی کہ روشن کر گئی آنکھیں غزل

  1. #1
    مبتدی
    تاريخ شموليت
    Mar 2012
    پيغامات
    8
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    تیرگی ایسی کہ روشن کر گئی آنکھیں غزل

    غم پلے سینے میں ہونٹوں پر ہنسی ہے رقص میں
    کس دوراہے پر مری خود آگہی ہے رقص میں

    خشک آنکھوں پر برستی ہی نہیں دل کی گھٹا
    بہتے دریا کے لبوں پر تشنگی ہے رقص میں

    آرزو کے بند دروازوں پہ دستک دے ذرا
    کس لئے کمروں میں قیدی روشنی ہے رقص میں

    درد کے چڑھتے ہوئے سورج سے آنکھیں تو ملا
    کیوں ترے رستے میں حائل روشنی ہے رقص میں

    مضطرب رہنے لگا دل ہونٹ سی لینے کے بعد
    روح پر سنگِ ملامت کی جھڑی ہے رقص میں

    سر پہ ہے شمشیر ہر پل ہجر کی لٹکی ہوئی
    دل کے آنگن میں سجن کی مورتی ہے رقص میں

    تیرگی ایسی کہ روشن کر گئی آنکھیں غزل
    اور منور شہر ِ دل کی ہر گلی ہے رقص میں

    سیدہ سارا غزل ہاشمی

  2. #2
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    RE: تیرگی ایسی کہ روشن کر گئی آنکھیں غزل

    غم پلے سینے میں ہونٹوں پر ہنسی ہے رقص میں
    کس دوراہے پر مری خود آگہی ہے رقص میں

    خشک آنکھوں پر برستی ہی نہیں دل کی گھٹا
    بہتے دریا کے لبوں پر تشنگی ہے رقص میں

    آرزو کے بند دروازوں پہ دستک دے ذرا
    کس لئے کمروں میں قیدی روشنی ہے رقص میں

    بہت خوب۔ بہت قیامت خیزشاعری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔

متشابہہ موضوعات

  1. حقیقت جان کر ایسی حماقت کون کرتا ہے
    By این اے ناصر in forum میری پسندیدہ شاعری
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 05-10-2012, 02:09 PM
  2. غزل۔۔ مہک تیری دل میں بسا کر چلے
    By ذیشان نصر in forum میری شاعری
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 04-05-2012, 09:22 AM
  3. جانے یہ کیسی تیرے ہجر میں ٹھانی دل نے
    By تانیہ in forum متفرق شاعری
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-03-2012, 10:01 AM
  4. اب کیسی پردہ داری ، خبر عام ہو چکی
    By تانیہ in forum متفرق شاعری
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-02-2012, 09:30 AM
  5. آنکھیں بھیگ جاتی ھیں
    By این اے ناصر in forum میری پسندیدہ شاعری
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 03-18-2011, 09:05 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University