نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: غزل جب محفل ِ یاراں کے گل پرخار ہو جائیں

  1. #1
    مبتدی
    تاريخ شموليت
    Mar 2012
    پيغامات
    8
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    غزل جب محفل ِ یاراں کے گل پرخار ہو جائیں

    سخن کا پیرہن پہنا دیا کس نے خموشی کو
    ترستی ہے زباں گونگے دلوں کی گرمجوشی کو

    ہوئے آرائش ِ جاں کی بدولت کو بہ کو رسوا
    کہ عریانی سمجھتے ہیں ہم اپنی جامہ پوشی کو

    جب اپنا دم گھٹا ہر دم فصیل ِ شہر کے اندر
    نکل آئے ہیں صحراؤں میں ہم خانہ بدوشی کو

    شریک ِ جرم بھی اپنا نہیں اپنے سوا کوئی
    تو پھر کیوں کر برا کہئیے خود اپنی چشم پوشی کو

    مہک اٹھے گی تنہائی گئے لمحوں کی خوشبو سے
    مری خلوت میں جب آئیں گے کانٹے گل فروشی کو

    برستے آنسوؤں سے بھیگتی پلکوں سے آ بیٹھے
    ستاروں کی گھنی چھاؤں میں شغل ِ بادہ نوشی کو

    غزل جب محفل ِ یاراں کے گل پرخار ہو جائیں
    دعائیں دوستوں کو دیں کہ اپنی سخت کوشی کو

    سیدہ سارا غزل ہاشمی

  2. #2
    منتظم اعلی
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    456
    شکریہ
    1
    11 پیغامات میں 12 اظہار تشکر

    RE: غزل جب محفل ِ یاراں کے گل پرخار ہو جائیں

    واہ واہ بہت خوبصورت غزل۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  3. #3
    ناظم سیما کا اوتار
    تاريخ شموليت
    May 2011
    پيغامات
    2,514
    شکریہ
    409
    125 پیغامات میں 159 اظہار تشکر

    RE: غزل جب محفل ِ یاراں کے گل پرخار ہو جائیں

    بہت اچھا لکھا آپ نے شکریہ سسٹر

متشابہہ موضوعات

  1. دیوانِ رحمان بابا سے چند غزلیں
    By بےمثال in forum پشتو ادب
    جوابات: 4
    آخری پيغام: 03-12-2013, 12:30 PM
  2. جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-21-2012, 01:04 AM
  3. غزل۔۔ مہک تیری دل میں بسا کر چلے
    By ذیشان نصر in forum میری شاعری
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 04-05-2012, 09:22 AM
  4. پیکر ِ گل شعلہء خوشبو سے جلتے ہیں غزل
    By سیدہ سارا غزل in forum میری شاعری
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 03-07-2012, 04:33 PM
  5. غزلیں
    By گلاب خان in forum میری شاعری
    جوابات: 4
    آخری پيغام: 12-20-2010, 10:12 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University