نتائج کی نمائش 1 تا: 4 از: 4

موضوع: بوٹ ایبل یو ایس بی بنانے کا ایک اور طریقہ

  1. #1
    منتظم اعلی
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    456
    شکریہ
    1
    11 پیغامات میں 12 اظہار تشکر

    بوٹ ایبل یو ایس بی بنانے کا ایک اور طریقہ

    جیسا کہ میں اس سے پہلے ایک سافٹ وئیر شئیر کر چُکا جس میں ونڈوز ایکس پی اور ونڈوز 7 وغیرہ کے ساتھ یو ایس بی کو بوٹ ایبل بنانے کا آسان سا طریقہ بتایا گیا تھا۔ ابھی سرچ کرتے ہوئے ایک اور مزے کا سافٹ وئیر سامنے آیا ہے جو اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ کیونکہ اس سافٹ وئیر کو استعمال کرنا بھی نہایت آسان ہے سوچا کہ یہ کیوں آپ لوگوں کی نظروں سے چھپا رہ جائے تو آئیں اس سافٹ وئیر کو چلانے کا طریقہ بھی سیکھتے ہیں۔

    سب سے پہلے تو دئیے گئے لنک سے سافٹ وئیر ڈاؤنلوڈ کریں۔
    زپ فائل میں موجود WinToFlash.exe کو چلائیں تو تھوڑی سی تکلیف دینے کے بعد یہ سافٹ وئیر کچھ ذیل کی ونڈو کے ساتھ سامنے آئے گا۔

    ظاہر ہونے والی ونڈو میں دو آپشنز ہیں “Welcome“ اور “Advance Mode“ ویلکم والی ان یوزرز کے لئے ہے کہ جو اس سافٹ وئیر کے بارے میں جانتے نہ ہوں۔ اور ایڈوانس موڈ ان*************** افراد کے لئے کہ جنہیں پنگے لینے کی عادت ہو۔۔ خیر آپ بس ویلکم پر ظاہر ہونے والے نشان کو جس کے گرد دائرہ لگایا گیا ہے کلک کر دیں۔



    ظاہر ہونے والی ونڈو کا Next کا بٹن دبا دیں۔



    ظاہر ہونے والی ونڈو میں جہاں 1 لکھا ہوا ہے وہاں کلک کر کے اس فولڈر کا پتہ بتائیں کہ جہاں ونڈوز کی فائلز رکھی ہوئی ہیں۔ جہاں 2 لکھا ہوا ہے وہاں کلک کر کے اپنی یو ایس بی کی ڈرائیو کا پتہ بتائیں۔ اور کلک کر دیں۔



    ظاہر ہونے والی ونڈو میں Do accept یعنی پہلی آپشن کو نشان زدہ کر کے Continue کا بٹن دبا دیں تو آپ کو ایک وارننگ کا میسج موصول ہو گا کہ آپ کی یو ایس بی میں موجود تمام ڈیٹا فارمیٹ ہو جائے گا۔ اب کیونکہ ہم نے یو ایس بی کو بوٹ ایبل بنانے کا کام شروع کر دیا ہے تو ڈیٹا ڈیلیٹ ہونے کا کیا غم بس جلدی سے OK کا بٹن دبا دیں۔ اور پھر بیٹھ کر پاپ کارنز کھائیں۔

    ڈاؤنلوڈ لنک

  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 2 اراکین نے admin کا شکریہ ادا کیا:

    شاہنواز (05-28-2013),ٹیکسٹ ماسٹر (04-22-2014)

  3. #2
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    RE: بوٹ ایبل یو ایس بی بنانے کا ایک اور طریقہ

    نائس شئیرنگ۔ بہت بہت شکریہ۔

  4. #3
    معاون
    تاريخ شموليت
    Feb 2013
    پيغامات
    57
    شکریہ
    96
    16 پیغامات میں 27 اظہار تشکر
    محترم ایڈمن صاحب کا دیا ہوا لنک زدو والوں نے ڈیلیٹ کردیا ہے اسلئے نیا لنک ڈھونڈ کر نئے قارئیں کو پریشانی سے بچانے کے لئے یہاں دے رہا ہوں اگر ایڈمن صاحب کی نظر میرے اس جواب پر پڑھے تو وہ اپنے پرانے لنک کو بدل کر اس نئے لنک کو دیدیں شکریہ جزاک اللہ خیرا (نیا تصدیق شدہ لنک یہ ہے )http://downloads.ziddu.com/downloadf...Flash.exe.html
    میری زندگی کا مقصد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہے انسانیت کی خدمت

  5. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے ٹیکسٹ ماسٹر کا شکریہ ادا کیا:

    aliimran (03-24-2013)

  6. #4
    منتظم اعلی
    تاريخ شموليت
    Feb 2013
    پيغامات
    234
    شکریہ
    291
    119 پیغامات میں 184 اظہار تشکر
    لنک اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔

متشابہہ موضوعات

  1. پاکستانی پولیس لائیو انٹرویو
    By سقراط in forum بحث و مباحثہ
    جوابات: 6
    آخری پيغام: 06-05-2013, 11:30 PM
  2. جیو بھٹو ۔ جیو غداری..
    By اذان in forum سیاسیات
    جوابات: 18
    آخری پيغام: 09-10-2012, 12:14 AM
  3. ونڈو xp اور ونڈو 7 کے لیے بُوٹ ایبل یو ایس بی
    By admin in forum سیکھیں اور سکھائیں
    جوابات: 3
    آخری پيغام: 04-11-2012, 09:53 PM
  4. جوابات: 3
    آخری پيغام: 04-03-2012, 01:44 PM
  5. پی این ایس نیول بیس پر حملہ
    By بےباک in forum آج کی خبر
    جوابات: 9
    آخری پيغام: 05-29-2011, 08:20 AM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University