نتائج کی نمائش 1 تا: 4 از: 4

موضوع: افغانستان: لاشوں کے ساتھ امریکی فوجیوں کی نازیبا تصاویر منظرِ عام پر

  1. #1
    ناظم سیما کا اوتار
    تاريخ شموليت
    May 2011
    پيغامات
    2,514
    شکریہ
    409
    125 پیغامات میں 159 اظہار تشکر

    افغانستان: لاشوں کے ساتھ امریکی فوجیوں کی نازیبا تصاویر منظرِ عام پر

    [size=x-large]مبینہ طور پر 2010ء میں کھینچی جانے والی ان تصاویر کو امریکی اخبار 'لاس اینجلس ٹائمز' نے شائع کیا ہے۔اخبار کا کہنا ہے کہ اسے کل 18 ایسی تصاویر ملی ہیں جن میں سے صرف دو بدھ کو اخبار کی ویب سائٹ پر جاری کی گئیں
    امریکہ اورنیٹو حکام نےان تصاویر کی سخت مذمت کی ہے جن میں افغانستان میں تعینات بعض امریکی فوجیوں کو خود کش حملہ آوروں کی باقیات کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔
    مبینہ طور پر 2010ء میں کھینچی جانے والی ان تصاویر کو امریکی اخبار 'لاس اینجلس ٹائمز' نے شائع کیا ہے۔اخبار کا کہنا ہے کہ اسے کل 18 ایسی تصاویر ملی ہیں جن میں سے صرف دو بدھ کو اخبار کی ویب سائٹ پر جاری کی گئیں۔
    اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے یہ تصاویر ایک امریکی فوجی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ارسال کی ہیں۔ اخبار کے مطابق مذکورہ فوجی کا کہنا ہے کہ تصاویر جاری کرنے کا مقصد امریکی فوجیوں میں نظم و ضبط اور قائدانہ کردار کے فقدان کی جانب توجہ مرکوز کرانا ہے کیوں کہ وہ سمجھتا ہے کہ اس طرزِ عمل کے نتیجے میں فوجیوں کی جانیں خطرے سے دوچار ہوگئی ہیں۔
    اخبار کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک تصویر میں امریکی فوجیوں اور افغان پولیس اہلکاروں کو خود کش حملہ آوروں کے اعضاء اٹھائے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دوسری تصویرایک امریکی فوجی کی ہے جس میں وہ ایک داڑھی والے شخص کی لاش کا بازو مروڑرہا ہے۔
    امریکی اخبار نے اپنے پاس موجود دیگر تصاویرکی تفصیلات جاری کی ہیں جن کے مطابق ایک تصویر میں دو امریکی فوجی ایک لاش کا ہاتھ اٹھائے نازیبا حرکات کر رہے ہیں۔ ایک اور تصویر میں ایک خود کش حملہ آورکی باقیات کے نزدیک ایک امریکی پلاٹون کا تحریف شدہ نشان ثبت کیا گیا ہے جس پرنامناسب کلمات درج ہیں۔
    تصاویر بھیجنے والے فوجی نے 'لاس اینجلس ٹائمز' کو بتایا ہے کہ تصاویر میں موجود تمام فوجیوں کا کوئی نہ کوئی دوست اہلکار افغانستان میں کسی گھریلو ساختہ بم یا خود کش حملے کا نشانہ بن کر موت کا شکار ہوگیا تھا۔
    دریں اثنا، امریکی اور نیٹو فوجی عہدیداران نے تصاویر کی مذمت کی ہے۔
    افغانستان میں تعینات بین الاقوامی فوج 'ایساف' کے امریکی کمانڈر جنرل جان ایلن نے تصاویر میں دکھائے جانے والے فوجیوں کے طرزِ عمل کو اتحادی اور امریکی فوج کی اقدار کے منافی قرار دیا ہے۔
    امریکی جنرل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان فوجیوں کے طرزِ عمل نے 'ایساف' کے ان ہزاروں اہلکاروں کی قربانیوں کو دھندلا دیا ہے جو وہ افغانستان میں روزانہ کی بنیاد پر پیش کر رہے ہیں۔
    امریکی جنرل نے واقعے کی تحقیقات شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
    وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے نے تصاویر میں دکھائی دینے والے فوجیوں کے طرزِ عمل کو "قابلِ گرفت" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حرکتیں امریکی فوج کے اقدار کی نمائندگی نہیں کرتیں۔
    امریکی وزیرِ دفاع لیون پنیٹا نے بھی ایک مذمتی بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ دو برس قبل کھینچی گئی تصاویر ان اقدار اور پیشہ وارانہ طرزِ عمل کی نمائندگی نہیں کرتیں جن پر امریکی فوجیوں کی اکثریت آج افغانستان میں عمل پیرا ہے۔
    (وائس اف امریکہ)
    [/size]

  2. #2
    مبتدی
    تاريخ شموليت
    Jan 2013
    پيغامات
    1
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    افغانستان: لاشوں کے ساتھ امریکی فوجیوں کی نازیبا تصاویر منظرِ عام پر

    ایک کافر سے ہمیں ایسی ہی امید رکھنی چاہئے . کچھ لوگ یہ کام کررہے ہیں .کچھ یہ کام اب بھی کرنا چاہتے ہیں .اور باقی کے تمام کافر اسطرح کی حرکتیں کرتے رہیں گے . کیا ہم صر ف رو کر اور گالیاں دے کر ہی اپنا غصہ ٹھنڈا کرتے رہیں گے یاامت مسلمہ کی بہتری کیلئے کچھ اپنا حصہ بھی ڈالیں گے .وہ کیا کررہے ہیں یہ تو ہمیں پتا ہے لیکن ہمیں کیا کرنا ہے . یہ ابھی سوالیہ نشان ہے

  3. #3
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jun 2012
    پيغامات
    5,446
    شکریہ
    138
    96 پیغامات میں 104 اظہار تشکر

    افغانستان: لاشوں کے ساتھ امریکی فوجیوں کی نازیبا تصاویر منظرِ عام پر

    یہ غیرانسانی فعل ہیں اور اس سے پہلے بھی امریکی فوجی عراق اور افغانستان میں اس سے ملتے جلتے یا اس سے بھی بھیانک جرم کر چکے ہیں۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکین فوج وحشیوں کی فوج ہے جو کہ انسانیت سے بہت دور ہیں

  4. #4
    رکنِ خاص سقراط کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    1,469
    شکریہ
    35
    149 پیغامات میں 216 اظہار تشکر

    افغانستان: لاشوں کے ساتھ امریکی فوجیوں کی نازیبا تصاویر منظرِ عام پر

    جہاں امریکہ وہاں دہشت گردی
    جہاں بھی امریکہ امن قائم کرنے گیا ہے وہاں پہلے کی نسبت زیادہ حالات خراب ہوئے ہیں

متشابہہ موضوعات

  1. ہزاروں پاکستانی ویب سائٹس پر کنٹرول کا دعویٰ
    By این اے ناصر in forum انفارمیشن ٹیکنالوجی
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 02-07-2013, 11:41 AM
  2. جوابات: 2
    آخری پيغام: 11-09-2012, 11:52 AM
  3. اوس میں گھرے ہوئےکیڑوں کی 7 دلچسپ تصاویر
    By محمدمعروف in forum عجیب و غریب تصاویر
    جوابات: 5
    آخری پيغام: 09-20-2012, 03:24 PM
  4. مزید تصاویر مضحکہ خیز
    By بےباک in forum مزاحیہ تصاویر
    جوابات: 67
    آخری پيغام: 09-12-2012, 01:57 PM
  5. حمزہ جنید کی تصاویر
    By شاہنواز in forum بچوں کی تصاویر
    جوابات: 6
    آخری پيغام: 04-23-2012, 09:52 AM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University