راولپنڈي… پاکستان نے درميانے فاصلے تک مار کرنے اور ايٹمي ہتھيار لے جانے کي صلاحيت والے شاہين ون ميزائل کے مزيد موثر اور بہتر بنائے گئے ميزائل کو کاميابي سے داغا ہے ، اس ميزائل نے سمندر ميں اپنے ہدف کو مکمل درست انداز ميں نشانہ بھي بنايا. آئي ايس پي آر کے مطابق حتف فور سيريز کے شاہين ون ميزائل ، نئے ون اے ويپن نظام سے ليس ہے، اس کو آج کامياب انداز ميں فائر کيا گيا اور اس نے سمندر ميں واقع اپنے ہدف کو مکمل درستگي سے نشانہ بھي بنايا ، ميزائل لانچ کئے جانے کے وقت ڈي جي اسٹريٹجک پلانز ڈويڑن ليفٹنٹ جنرل ريٹائرڈ خالدقدوائي ، کمانڈر اسٹريٹجک فورس ليفٹنٹ جنرل طارق نديم اور چيئرمين نيسکام عرفان برني بھي موجود تھے، يہ ميزائل ، شاہين 1 کا بہتر بنائے گئے درجے والا ہے ، اس سے شاہين 1 ميزائل کي رينج اور تکنيکي پيراميٹرز کو بہتر بناياگيا ہے، يہ ميزائل ايٹمي اور روايتي وار ہيڈ ليجانے کي صلاحيت رکھتا ہے، ڈي جي ، ايس پي ڈي نے اس موقع پر مبارک باد ديتے ہوئے کہاکہ ميزائل کا تجربہ ملکي دفاع کيلئے ڈيٹرنس کو مزيد موثر بنائے گا.۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مزید ایک اور کامیابی کی خبر مشاہدہ فرمائیے






ایکسپریس نیوز ۲۵ اپریل۲۰١۲