نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: مذاق مذاق میں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

  1. #1
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    مذاق مذاق میں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ دوستو، اکثر ہم سکول، کالج ، آفس یا گھر میں کسی کے ساتھ مذاق مذاق میں کچھ ایسا مذاق کر دیتے ہیں کہ جس کا نقصان مذاق کرنے والے کو، یا اسے جس کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے، یا کوئی تیسرا بندہ جو کہ ان کے ساتھ شامل نہیں*ہوتا ، اسے اٹھانا پڑ جاتا ہے۔ بعض اوقات یہ نقصان چھوٹا ہوتا ہے، بعض اوقات زخمی ہونے کی حد تک ہوتا ہے اور بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ بعض اقات مذاق مذاق میں ہی خاندان کے خاندان بکھر جاتے ہیں ، اور بھائی بھائی سے، بہن* بھائی سے یا بھائی بہن سے جدا ہو جاتے ہیں۔ بات تو صرف مذاق کی حد تک ہوتی ہے لیکن انجانے میں کہیں*سے کہیں نکل جاتی ہے۔ اس لیے جب بھی مذاق کریں* تو ایک حد میں* رہ کر کریں، دوسرے کے
    جذبات اور اس کی قوت برداشت کا خیال رکھیں۔ یاد رکھیں*، آپ کی طرف سے تھوڑی سی بھی لاپرواہی بہت سی غلط فہمیوں کو جنم دے سکتی ہے۔
    دوستو، میں* یہ تھریڈ اس لیے شروع کر رہا ہوں کہ آپ سب اپنے اپنے خیالات کا اظہار اپنی زندگی کے کسی ایسے واقعے سے کریں کہ جس میں*پڑھنے والے کے لیے کوئی سبق ہو۔ زندگی کا کوئی ایسا واقعہ کہ جس میں* آپ سے انجانے میں* مذاق ہی مذاق میں* کوئی نقصان ہو گیا ہو، کوئی ایسی غلطی جس سے دوسرے کا دل دکھا ہو۔
    تو چلیں* پھر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

  2. #2
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    RE: مذاق مذاق میں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    چلیں اس ٹاپک کی سب سے پہلے میں شروعات کرتاہوں ، لیں میرے ایک دوست کاقصہ سنیں خودانہی کی زبانی۔ سچ پوچھیں*تو اس تھریڈ کا خیال بھی مجھے اس واقعے کے بعد ہی آیا تھا۔

    ہوا کچھ یوں کہ آفس میں ہم نے پھل وغیرہ کاٹنے کے لیے ایک چھری رکھی ہوئی ہے۔ وہ چھری خراب ہو گئ تو میں* ایک نئی چھری لے آیا۔ جب چھری لا کر میں* سیٹ پر بیٹھا تو ساتھ والے دوست نے کہا کہ کیا لائے ہو۔ میں* نے چھری نکال کے دکھائی جو کہ ابھی کور میں*تھی۔ میں* نے اسے ڈرانے کے لیے چھری کور میں* سے اتنی زور سے نکالی کہ اس نے میری ہی انگلی کو کاٹ دیا، اور زخم ہڈی تک پہنچ گیا۔ کافی خون نکلا، آس پاس کوئی ہاسپٹل بھی نہیں تھا۔ خیر کافی دیر بعد کچھ سکون ہوا، لیکن اب میں آفس کا کام کرنے کے قابل نہیں* تھا۔ یوں* مذاق ہی مذاق میں مجھے اپنا اور آفس کے کام کا نقصان اٹھانا پڑا۔

  3. #3
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    RE: مذاق مذاق میں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    نگاربھائی تبصرے کے لیے شکریہ۔

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University