اردو منظر فورم مائی بی بی کے فورم سافٹ وئیر پر چل رہا ہے۔ جس کے پرانے ورژنز پر ہمارے احباب نے اچھا کام کیا اور اسے اردو میں کرنے کے لئے خاصی محنت کی اور نئے لوگوں کے لئے ایک راستہ متعین کیا کہ وہ اس سلسلے کو آگے بڑھا سکیں۔
کیونکہ اردو منظر کو یہ منفرد مقام حاصل ہے کہ ہم نے اردو منظر کو مائی بی بی کے سافٹ وئیر پر کامیابی سے چلا کر دیگر بہت سارے فورمز کے لئے مائی بی بی سافٹ وئیر کے دروازے کھولے اور آج الحمد للہ بہت سارے اردو فورمز اس سافٹ وئیر کو استعمال کر رہے ہیں اور بخوبی اردو زبان کی ترویج کر رہے ہیں۔
مائی بی بی کے پرانے سافٹ وئیرز میں ان کی ضرورت کے تحت مناسب سہولیات موجود تھیں مگر جیسے جیسے نئے ورژنز آتے جا رہے تھے اور نئی نئی تبدیلیاں اس سافٹ وئیر میں جدت پیدا کر رہی تھیں تو ایسے میں ضروری تھا کہ اسے بھی وقت کے ساتھ ساتھ نئی تبدیلیوں کو خود میں سمانے کے لئے تیار کیا جائے۔ مگر کیونکہ پہلے احباب اس سافٹ وئیر پر کام کرنا تقریباً چھوڑ چُکے تھے اس لئے ان کی طرف ان تبدیلیوں کے مطابق کام کرنے کے لئے دیکھنا بے معنی تھا۔ چنانچہ اردو منظر نے اس بارے میں کوشش شروع کی اور سافٹ وئیر کو نئ تبدیلیوں کو قبول کرنے کے قابل بنانے کا بیڑا اٹھایا اور الحمد للہ اردو منظر فورم اس وقت مائی بی بی کے بلکل نئے ورژن یعنی 7۔6۔1 پر چل رہا ہے۔
نئے سافٹ وئیر کے ساتھ ایک مسئلہ یہ تھا کہ مائی بی بی کے لئے تیار کیا گیا پرانا لینگوئج پیکج اس نئے ورژن کے ساتھ مکمل ہم آہنگ نہیں تھا اور بہت سی جگہوں پر ترجمہ نہ ہو سکنے کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے تھے۔ چنانچہ اردو منظر نے نئے ورژن کو اردوانے کا فیصلہ کیا اور الحمد للہ ہم اس منزل کو پانے میں کامیاب ہو چُکے ہیں اور اردو منظر نے مائی بی بی کے بلکل نیو ورژن 7۔6۔1 کی اردو ترجمہ والی فائلز مائی بی بی کے آفیشل فورم پر بلکل مفت میں استفادہ کرنے کے لئے مہیا کر دی ہیں۔ جس کا لنک درج ذیل ہے۔
[size=x-large][align=center]مائی بی بی پر لگائی کی لینگوئج فائلز کا لنک[/align][/size]
اس کام کے بعد ہمارا اگلا حدف مائی بی بی 7۔6۔1 ورژن کو مکمل نئی اردو ترجمہ کی فائلز اور ایڈیٹر لگا کر پیش کرنا ہے تاکہ نئے اردو فورمز بنانے والے اس سے استفادہ کر سکیں۔ ان شاء اللہ جلد ہی وہ پیکج تیار کر کے اردو منظر پر پیش کر دیا جائے گا۔
میں مبارک باد دیتا ہوں تمام اردو منظر فورم ٹیم کو کہ جن کی انتھک محنت سے ہم یہ نئی منزل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور آگے کا سفر جاری رکھنے کا عزم مصمم کئے ہوئے ہیں۔
?? ????