نتائج کی نمائش 1 تا: 10 از: 10

موضوع: سلسلہ انٹرویواردومنظراراکین

  1. #1
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    سلسلہ انٹرویواردومنظراراکین

    [align=center]السلامُ علیکم [/align]

    اردو منظر پر تمام ممبرز کی دلچسپی کو مدِنظر رکھتے ہوئے اردو منظر انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ ممبرز کے انٹرویو کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ یہ انٹرویو کوئی نیوز چینل والا انٹرویو نہیں بلکہ یہ انٹرویو اس لیے بھی لیا جارہا ہے کہ ہم اردومنظر اراکین ایک دوسرے کے بارے میں تھوڑی بہت معلومات رکھیں یہ انٹرویو ہمارے اردومنظربہن بھائیوں کا ہو گا اور جس جس بھائی کا انٹرویو لیا جائے وہ انٹرویو دینے میں کوئی قباحت محسوس نہ کریں ۔ ماشاءاللہ اتنے پیارے اور گریٹ بھائی منظر پر موجود ہیں مگر ان کے بارے میں دوسرے بھائیوں کو کچھ خاص علم نہیں ہے۔ رہائش ، تعلیم ، جاب تو دور کی بات اصل نام تک معلوم نہیں۔
    ممبرز بلکل بھی ٹینشن نہ لیں اس انٹرویو میں انتظامیہ کے بھی تمام بھائی شامل ہیں اس لیے اگر آپ انتظامیہ میں سے کسی بھائی کا انٹرویو لینا چاہتے ہوں تو آپ نام لکھ سکتےہیں اُن بھائی کا بھی انٹرویو لیا جائے گا۔
    انٹرویو کا طریقہ کچھ یوں ہو گا
    یہاں پر اُن تمام بھائیوں کی لسٹ موجود ہے جن کو انٹرویو دینا ہے۔اگر لسٹ میں آپ کو لگے کہ کوئی نام موجود ہونا چاییے تو کوئی بھی ممبر وہ نام بتا سکتا ہے بشرطیکہ وہ ممبر اردومنظر میں آنلائن آرہے ہیں۔ انٹرویو 15 سے 20 سوالات پر مشتمل ہو سکتا ہے اور ممبرز میں سے کسی کو لگے کہ کوئی سوال مزید ایڈ ہونا چاہیے یا انٹرویو دینے والے بھائی سے پوچھنا چاہیے تو ممبرز وہ سوال بھی پوچھ سکتے ہیں۔



    1. آپ کا مکمل اِسمِ گرامی ؟

    2. آپ کی تاریخِ پیدائش ؟

    3. کیا آپ پاکستان میں اقامت پذیر ہیں ؟ نہیں تو پھر کس ملک اور شہر میں؟

    4. آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟

    5. آپ کا پیشہ کیا ہے ؟ اگر طالب علم ہے تو کس شعبے میں اور کہاں زیرِ تعلیم ہیں ؟

    6. مالی اعتبار سے آپ کتنے مستحکم ہیں ؟ مضبوط درجہ، درمیانہ درجہ ، کمزور درجہ

    7. والدین بقید حیات ہیں ؟

    8. بہن بھائیوں میں آپ کا کونسا نمبر ہے ؟

    9. آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟

    10. گرامی قدر کے مزاج میں نری سنجیدگی ہی سنجیدگی ہے یا مزاح بھی پایا جاتا ہے یا پھر دونوں وقت کی ضرورت کے لحاظ سے ؟

    11. کتنی زبانوں سے آپ کو آشنائی ہے اور کتنی پر عبور حاصل ہے ؟اور ان میں سے پسندیدہ کونسی ہے ؟

    12. اپنے پسندیدہ کھیلوں کے نام اور پسندیدگی کی وجہ ذکر کریں۔

    13. اپنے من پسند کھانوں سے ہمیں بھی متعارف کروائیے ؟

    14. آپ کے روزمرہ کے مشاغل کیا ہیں ؟

    15. یہ تو طے ہے کہ دُنیا میں ہر اِنسان کو غصہ آتا ہے مگر کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ جب آنجناب کو غصہ آتا ہے تو کیا گل کھلاتے ہیں ؟

    16. دوسروں کی خوشی آپ کے لیے کیا معنی رکھتی ہے؟ اور کیا آپ لوگوں کو خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ؟

    17. ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟

    18. زندگی میں تمام رشتے اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے مگر ان میں سے کون سی ہستی آپ کے دِل پر ناز کرتی ہے؟

    19. ایسی کون سی باتیں ہیں جو آپ کو اچھی نہیں*لگتیں؟

    20. آپ کو اپنی کون سی عادت انتہائی ناگوار لگتی ہے؟

    21. حُسن، دولت ، شہرت اور عزت میں سےکسی ایک کا انتخاب کریں؟

    22. کیا آپ کو روزمرہ دوست بنانے اچھے لگتے ہیں یا جو پہلے سے ہیں ان کے ساتھ دوستی نبھانا؟

    23. آپ پریشان ہوں تو کیا کرتے ہیں ؟

    24. فارغ وقت میں آپ کیا کرنا پسند فرماتے ہیں؟

    25. اردو منظر میں آپ کا پہلا دن کیسا گزرا یا پہلے دن آپ نے مجلس کو کیسا پایا ؟ کسی ایک واقعہ سے ہمیں مطلع کیجئے ۔

    26- آپ کے پسندیدہ رکن جس سے آپ کو دینی فائدہ حاصل ہوا ۔

    27. اردو منظر میں وہ کون سے رُکن ہیں جن کی تحریر آپ پر اثر رکھتی ہے؟

    28. اردو منظر سے آپ کو کیا فائدہ پہنچا ؟

    29. اردو منظر پر آپ اب تک فعال رہنے کا راز کیا ہے جبکہ نیٹ کی دُنیا اتنی وسیع ہے، اِسے ترک کرکے کہیں اور کیوں نہیں گئے ؟

    30. کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟

    31. وہ کون ہے جسے آپ اپنی ہربات کے متعلق باخبر رکھتے ہیں ؟

    32. اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟

    33. بچپن کو یاد کر کے خوش ہوتے ہیں یا اَفسردہ ؟

    34. مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو اِس مجلس سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟

    35. ایک پیغام جو آپ اردو منظر/ ارکینِ اُردو منظر کے نام کرنا چاہیں؟


    اب فیصلہ آپ کو کرنا ہے کہ کن بھائی کا انٹرویو آپ پہلے لینا چاہتے ہیں تاکہ اس سلسلے کو آگے بڑھایا جا سکے۔ ایک بات پھر کلیئر کر دوں کہ یہ انٹرویو صرف بھائیوں سے قُربت بڑھانے ، اُن کے متعلق جاننے اور تھوڑی بہت گپ شپ کے لیے ہے۔



    انٹرویو کے لیے ضروری ہدایات ملاحظہ کریں


    1۔ اگر انٹرویو میں پوچھے گئے سوالات میں سے کوئی سوال ایسا ہو جس کا جواب ممبر نہ دینا چاہے تو کوئی اُس مجبور نہیں کرے گا۔

    2۔ ایسے سوال نہ پوچھے جائیں جو کہ بہت زیادہ پرسنل ہوں اور ممبرز کو جواب دینے میں دقت محسوس ہو۔

    3۔ ایسے سوال پوچھے جا سکتے ہیں جس میں تھوڑا بہت مزاح ہو یا آپ جاننا چاہتے ہیں مثلا شادی ہوئی یا نہیں وغیرہ وغیرہ اور ایسے سوالوں سے گریز کیا جائے جو کہ طنز یا تنقید کی شک رکھتے ہوں۔

    4۔ کوئی ایسا سوال بالکل مت پوچھیں جس سے کسی کی دل ازاری ہو۔

    5۔ ایک انٹرویو ختم ہونے کے بعد دوسرے انٹرویو کے لیے ممبرز فیصلہ کریں گے کہ کون سا وہ دوسرا بھائی ہو گا جن کا انٹرویو آپ لینا چاہتےہیں۔


    مجلس انتظامیہ + ممبرانِ مجلس لسٹ

    انتظامیہ مجلس
    علی عمران
    انکل بے باک
    تانیہ سسٹر
    اذان
    اوشو
    سقراط
    سیماسسٹر
    عبادت
    محمدمعروف
    گلاب خان
    ہیلپ لائن

    آراکین،
    فرطاس
    شاہنواز
    فاروق درویش
    نگار
    تابی
    لاجواب
    رمیض احمد
    سیدساراغزل
    انجم رشید
    عادل نزیر
    مدنی
    چندا
    الکرم



    کوشش کے باوجواگرکوئی نام رہ گیاہوتوپلیزبتادیں اورمیری طرف سے پیشگی معذرت۔ مجھے اجازت لیکن اپ کے انٹرویوکامجھے بڑی بے صبری سے انتظاررہے گا۔ تانیہ سسٹرکاانٹریوآنےکے بعداگلی باری ہے ہمارے پیارے بھائی علی عمران کی ۔ تانیہ سسٹرجلدی کیجئے انٹرویوہے یاسری پائے ہیں جوابھی تک نہیں پکے۔ ھاھاھاھاھاھاھا

    آپ کی اپنی
    ہیلپ لائن

  2. #2
    منتظم اعلی
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    456
    شکریہ
    1
    11 پیغامات میں 12 اظہار تشکر

    RE: سلسلہ انٹرویواردومنظراراکین

    ارے واہ یہاں تو چھریاں چاقو مکمل تیز کر کے رکھے گئے ہیں لو جی اب تمام بکرے خود ہی آتے جائیں اور قربانی جیسا اہم فریضہ ادا کرواتے جائیں۔۔۔۔۔

  3. #3
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,199
    شکریہ
    2,184
    1,256 پیغامات میں 1,631 اظہار تشکر

    RE: سلسلہ انٹرویواردومنظراراکین

    ہاہاہا
    خوب ،
    شادی اور بال بچوں والے سوالات سے نجات دلا دی ، ھاھاھاھاھاھاھاھا

  4. #4
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,874
    شکریہ
    949
    881 پیغامات میں 1,108 اظہار تشکر

    RE: سلسلہ انٹرویواردومنظراراکین

    ناصر بھائی بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے
    اسطرح تمام اراکین کو ایکدوسرے کے بارے جاننے کا موقع مل سکے گا

  5. #5
    رکنِ خاص بےلگام کا اوتار
    تاريخ شموليت
    May 2012
    پيغامات
    11,245
    شکریہ
    2
    14 پیغامات میں 23 اظہار تشکر

    RE: سلسلہ انٹرویواردومنظراراکین


  6. #6
    رکنِ خاص بےلگام کا اوتار
    تاريخ شموليت
    May 2012
    پيغامات
    11,245
    شکریہ
    2
    14 پیغامات میں 23 اظہار تشکر

    RE: سلسلہ انٹرویواردومنظراراکین

    کیا ہورہا ہے یہاں

  7. #7
    رکنِ خاص طارق راحیل کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Jan 2011
    پيغامات
    170
    شکریہ
    0
    5 پیغامات میں 7 اظہار تشکر

    RE: سلسلہ انٹرویواردومنظراراکین

    مزید لوگوں کا بھی لیجئے بھائی

  8. #8
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    831
    شکریہ
    246
    110 پیغامات میں 168 اظہار تشکر

    RE: سلسلہ انٹرویواردومنظراراکین

    السلام علیکم ۔
    بہت خوب ایک اچھا سلسلہ ہے واقع ہی ایسے جان پہچان ہو جاتی ہے ھھھھھھھھھھھھھھھھھا لیکن ایک اہم انٹرویو تو آپ نے چھوڑ دیا وہ ہے جنان ایڈمن صاحب کا ویسے تو کچھ شک ہے کہ کون ہیں جناب لیکن اگر انٹرویو ہو جاے تو کیا بات ہے شکریہ
    وسلام

  9. #9
    منتظم اعلی
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    456
    شکریہ
    1
    11 پیغامات میں 12 اظہار تشکر

    RE: سلسلہ انٹرویواردومنظراراکین

    اقتباس اصل پيغام ارسال کردہ از: انجم رشید پيغام ديکھيے
    السلام علیکم ۔
    بہت خوب ایک اچھا سلسلہ ہے واقع ہی ایسے جان پہچان ہو جاتی ہے ھھھھھھھھھھھھھھھھھا لیکن ایک اہم انٹرویو تو آپ نے چھوڑ دیا وہ ہے جنان ایڈمن صاحب کا ویسے تو کچھ شک ہے کہ کون ہیں جناب لیکن اگر انٹرویو ہو جاے تو کیا بات ہے شکریہ
    وسلام

    اس مراسلے کو کینسل سمجھا جائے۔۔۔۔۔۔:tongue38:

  10. #10
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    831
    شکریہ
    246
    110 پیغامات میں 168 اظہار تشکر

    RE: سلسلہ انٹرویواردومنظراراکین

    السلام علیکم ۔
    ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھا کیا ڈر گے آپ

متشابہہ موضوعات

  1. سلسلہ انٹرویواردومنظراراکین
    By این اے ناصر in forum گپ شپ
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 01-01-1970, 05:00 AM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University