صفحہ 1 از 2 12 آخریآخری
نتائج کی نمائش 1 تا: 10 از: 16

موضوع: علی عمران بھائی کاانٹرویو

  1. #1
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    علی عمران بھائی کاانٹرویو

    [size=large]
    1. آپ کا مکمل اِسمِ گرامی ؟

    2. آپ کی تاریخِ پیدائش ؟

    3. کیا آپ پاکستان میں اقامت پذیر ہیں ؟ نہیں تو پھر کس ملک اور شہر میں؟

    4. آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟

    5. آپ کا پیشہ کیا ہے ؟ اگر طالب علم ہے تو کس شعبے میں اور کہاں زیرِ تعلیم ہیں ؟

    6. مالی اعتبار سے آپ کتنے مستحکم ہیں ؟ مضبوط درجہ، درمیانہ درجہ ، کمزور درجہ

    7. والدین بقید حیات ہیں ؟

    8. بہن بھائیوں میں آپ کا کونسا نمبر ہے ؟

    9. آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟

    10. گرامی قدر کے مزاج میں نری سنجیدگی ہی سنجیدگی ہے یا مزاح بھی پایا جاتا ہے یا پھر دونوں وقت کی ضرورت کے لحاظ سے ؟

    11. کتنی زبانوں سے آپ کو آشنائی ہے اور کتنی پر عبور حاصل ہے ؟اور ان میں سے پسندیدہ کونسی ہے ؟

    12. اپنے پسندیدہ کھیلوں کے نام اور پسندیدگی کی وجہ ذکر کریں۔

    13. اپنے من پسند کھانوں سے ہمیں بھی متعارف کروائیے ؟

    14. آپ کے روزمرہ کے مشاغل کیا ہیں ؟

    15. یہ تو طے ہے کہ دُنیا میں ہر اِنسان کو غصہ آتا ہے مگر کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ جب آنجناب کو غصہ آتا ہے تو کیا گل کھلاتے ہیں ؟

    16. دوسروں کی خوشی آپ کے لیے کیا معنی رکھتی ہے؟ اور کیا آپ لوگوں کو خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ؟

    17. ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟

    18. زندگی میں تمام رشتے اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے مگر ان میں سے کون سی ہستی آپ کے دِل پر ناز کرتی ہے؟

    19. ایسی کون سی باتیں ہیں جو آپ کو اچھی نہیں*لگتیں؟

    20. آپ کو اپنی کون سی عادت انتہائی ناگوار لگتی ہے؟

    21. حُسن، دولت ، شہرت اور عزت میں سےکسی ایک کا انتخاب کریں؟

    22. کیا آپ کو روزمرہ دوست بنانے اچھے لگتے ہیں یا جو پہلے سے ہیں ان کے ساتھ دوستی نبھانا؟

    23. آپ پریشان ہوں تو کیا کرتے ہیں ؟

    24. فارغ وقت میں آپ کیا کرنا پسند فرماتے ہیں؟

    26- آپ کے پسندیدہ رکن کون ہے؟

    27. اردومنظر میں وہ کون سے رُکن ہیں جن کی تحریر آپ پر اثر رکھتی ہے؟

    28. اردو منظر سے آپ کو کیا فائدہ پہنچا ؟

    29. اردو منظر پر آپ اب تک فعال رہنے کا راز کیا ہے جبکہ نیٹ کی دُنیا اتنی وسیع ہے، اِسے ترک کرکے کہیں اور کیوں نہیں گئے ؟

    30. کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟

    31. وہ کون ہے جسے آپ اپنی ہربات کے متعلق باخبر رکھتے ہیں ؟

    32. اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟

    33. بچپن کو یاد کر کے خوش ہوتے ہیں یا اَفسردہ ؟

    34. مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو اِس مجلس سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟

    35۔ اردومنظرپرآپ پرجاسوسی کابھی الزام ہے کیایہ درست ہے کہ آپ ایک خفیہ آکاؤنٹ ایڈمن کے نام سے استعمال کرتے ہیں؟ ھاھاھاھاھا

    36. ایک پیغام جو آپ اردو منظر/ ارکینِ اُردو منظر کے نام کرنا چاہیں؟ [/size]

  2. #2
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    754
    شکریہ
    148
    74 پیغامات میں 100 اظہار تشکر

    RE: علی عمران بھائی کاانٹرویو

    اسلام علیکم


    ھاھاھاھاھاھاھا جاسوسی والا سوال بھی اپ نے کمال پوچھا ہیلپ بھائی
    ھاھاھاھاھا چلو ہون دسو علی بھائی:tongue38:

  3. #3
    منتظم اعلی
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    456
    شکریہ
    1
    11 پیغامات میں 12 اظہار تشکر

    RE: علی عمران بھائی کاانٹرویو

    مجھے بھی ایک دن عنائت کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔

  4. #4
    منتظم اعلی
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    337
    شکریہ
    0
    6 پیغامات میں 7 اظہار تشکر

    Re: علی عمران بھائی کاانٹرویو

    1. آپ کا مکمل اِسمِ گرامی ؟

    میرا اصل نام کاغذات میں تو خاصہ لمبا ہے یعنی “سید علی عمران نقوی البخاری“ مگر عمومی طور پر یا مشہور نام علی عمران ہی ہے اور میرے کاغذات والے نام کو تو کوئی جانتا بھی نہیں۔

    2. آپ کی تاریخِ پیدائش ؟

    22 فروری

    3. کیا آپ پاکستان میں اقامت پذیر ہیں ؟ نہیں تو پھر کس ملک اور شہر میں؟

    جی جناب اس وقت تو پاکستان میں ہی مقیم ہوں اور خدا کا شکر ہے کہ پاکستان میں ہوں ورنہ “کس ملک اور کس شہر“ کا بتانا میرے لئے ممکن نہ ہوتا۔۔۔۔۔۔۔

    4. آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟

    ایم-ایس-سی اور اس کے علاوہ سول ڈرافٹنگ میں 3 سالہ ڈپلومہ ہولڈر بھی ہوں۔ مزید چھوٹے چھوٹے کورسز اتنے ہیں کہ گنوانے لگ جاؤں تو انٹرویو کا صفحہ پڑھنے کے لئے سب کو گھوڑا کرائے پر لینا پڑے گا۔

    5. آپ کا پیشہ کیا ہے ؟ اگر طالب علم ہے تو کس شعبے میں اور کہاں زیرِ تعلیم ہیں ؟

    میرے خیال میں انسان کے لئے پیشہ کچھ اہمیت نہیں رکھتا اہمیت فقط اس بات کی ہے کہ ہم انسانیت کو کیا دے رہے ہیں۔ پیشہ فقط پیسے کمانا سکھاتا ہے اور پیسہ انسان کا ہمیشہ سے دشمن رہا ہے۔ اور میری عادت ہے کہ میں دشمن کو بس اتنا ہی چھیڑتا ہوں جتنے کی مجھے ضرورت ہو ورنہ میں اس سے کچھ تعارض نہیں کرتا ہاں البتہ وہ میرے پیچھے پڑ جائے تو الگ بات ہے۔ اسی طرح کا ہی میرا پیشہ ہے کہ میں اسے دشمن جانتا ہوں کہ جب مجھے اس سے پیسے کمانے کا لالچ دکھائی دے تو مگر جب اسے انسانیت کی خدمت کی نظر سے دیکھتا ہوں تو میں اسے پیشے کے منصب سے گرا دیتا ہوں اور اسے خدمت کا نام دیتا ہوں۔ اور میں صرف اپنی قوم اور اپنے ملک کے لئے کام کرتا ہوں۔ کیا کرتا ہوں اس کی کچھ اہمیت نہیں۔

    6. مالی اعتبار سے آپ کتنے مستحکم ہیں ؟ مضبوط درجہ، درمیانہ درجہ ، کمزور درجہ

    گھریلو لحاظ سے الحمد للہ اچھے خاصے مستحکم ہیں مگر میں غریب سا بندہ ہوں۔

    7. والدین بقید حیات ہیں ؟

    الحمد للہ

    8. بہن بھائیوں میں آپ کا کونسا نمبر ہے ؟

    میں چار بھائیوں میں سے سب سے بڑا ہوں۔

    9. آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟

    مجھ میں ہر سانچے میں ڈھل جانے کی صلاحیت موجود ہے اس لئے جیسا ماحول ہو ویسا ہی مزاج بن جاتا ہے۔ ویسے مجموعی طور پر میں انفرادیت پسند ہی ہوں۔

    10. گرامی قدر کے مزاج میں نری سنجیدگی ہی سنجیدگی ہے یا مزاح بھی پایا جاتا ہے یا پھر دونوں وقت کی ضرورت کے لحاظ سے ؟

    میرے مزاج میں ہر وقت شوخی کا عنصر نمایاں رہتا ہے۔ بُرے سے بُرے حالات میں بھی مزاق کرنا میری عادت ہے سنجیدہ گفتگو میں بھی اس کی آمیزش ہو جاتی ہے۔ میرے افسران کو ہمیشہ میری اس عادت سے شکوہ رہتا ہے مگر مجھے کسی کی کوئی پرواہ نہیں

    11. کتنی زبانوں سے آپ کو آشنائی ہے اور کتنی پر عبور حاصل ہے ؟اور ان میں سے پسندیدہ کونسی ہے ؟

    20 سے زیادہ زبانیں جانتا ہوں اور ضرورت کے مطابق سبھی پر عبور حاصل ہے ہاں البتہ اردو سے محبت ہے اور پنجابی میری مادری زبان ہے۔ اس لئے میں اکثر اپنے دوست احباب کو پنجابی میں ایس ایم ایس کرتا ہوں اور گفتگو میں اردو کو ترجیح دیتا ہوں لیکن جب سامنے سے کوئی پنجابی بولنے لگے تو پھر میں بھی شروع ہو جاتا ہوں۔

    12. اپنے پسندیدہ کھیلوں کے نام اور پسندیدگی کی وجہ ذکر کریں۔

    میں نے تقریباً ہر کھیل کھیلا ہے۔ سکول کے زمانے میں تو سکول کا کوئی کھیل ایسا نہیں ہوتا تھا جس میں میرا حصہ نہ ہو۔ کیونکہ تمام ٹیچر مجھ سے محبت کرتے تھے اس جب کسی ٹیم میں میری جگہ نہ بنتی تو پھر دھاندلی سے بنا لیتا تھا یعنی “ناں کھیڈاں گے ناں کھیڈن دیواں گے“ کر کے۔ یہاں تک کے کبڈی تک میں مجھ جیسے سنگل پسلی انسان کو حصہ مل جاتا تھا یہ الگ بات کہ کبڈی ایک طرف نکل جاتی تھی اور میں دوسری طرف۔ پسندیدہ کھیل میں ہاکی، فٹبال اور کرکٹ رہا۔ اور انہیں پسند کرنے کی وجہ جسمانی ورزش تھی۔ گِلی ڈنڈا بھی میں نے بہت کھیلا اور جب دوسرے کی باری آتی تھی تو میں بھاگ جاتا تھا کہ مجھے بھوک لگ گئی ہے کھانا کھانے جا رہا ہوں۔

    13. اپنے من پسند کھانوں سے ہمیں بھی متعارف کروائیے ؟

    روٹی کے ساتھ بھنڈی گھی میں بھنی ہوئی یا بھرا ہوا کریلا میرے پسندیدہ کھانے ہیں۔ اس کے علاوہ سبھی کھانے شوق سے کھا لیتا ہوں کبھی نخرے نہیں کئے۔ بلکہ کبھی کبھار تو کام کے دوران 2 دن کی باسی روٹی بھی کھانی پڑ جاتی ہے اس لئے جو مل جائے خدا کا شکر ادا کر کے کھا لیتا ہوں۔

    14. آپ کے روزمرہ کے مشاغل کیا ہیں ؟

    صبح آزان کی آواز کے ساتھ آنکھ کھُلتی ہے نماز سے فراغت کے بعد واک کے لئے نکل جاتا ہوں اور کافی لمبی واک کے بعد اگر راستے میں کوئی شکار (یعنی جس کا میں سر کھا سکوں) نہ ملے تو 7 بجے تک واپس آ جاتا ہوں پھر ایک آدھ گھنٹہ ورزش کر کے ناشتہ وغیرہ کرتا ہوں اس کے بعد اپنی اس دن کے لئے بنائی گئی کام کی لسٹ دیکھتا ہوں اور کام میں مصروف ہو جاتا ہوں اس دوران اگر وقت ملے تو دوپہر کا کھانا کھا لیتا ہوں ورنہ رات کو 8 بجے کے بعد شام کا کھانا کھا کر کچھ دوست و احباب سے ایس ایم ایس یا فون پر گفتگو کرتا ہوں پھر روزنامچہ لکھ کر اگلے دن کے لئے کام کی لسٹ بناتا ہوں۔ اور یہ سارے کام رات 1 سے 2 بجے تک چلتے رہتے ہیں جب ان سے فارغ ہوتا ہو تو سو جاتا ہوں۔ کبھی کبھار تو ساری رات نیند نہیں آتی مگر میری باقی کی روٹین میں کسی خصوصی حالات کے علاوہ کبھی فرق نہیں پڑتا۔

    15. یہ تو طے ہے کہ دُنیا میں ہر اِنسان کو غصہ آتا ہے مگر کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ جب آنجناب کو غصہ آتا ہے تو کیا گل کھلاتے ہیں ؟

    مجھے بہت کم غصہ آتا ہے میں ہر غلطی معاف کر سکتا ہوں مگر جب کوئی ملک و قوم سے غداری کرتا ہے تو یہ مجھ سے برداشت نہیں ہوتا یا کوئی باہر سے پاکستان کے خلاف زہر اگلتا ہے تو دل کرتا ہے کہ ابھی اس کا گلا دبا دوں تاکہ یہ مزید بولنے کے قابل ہی نہ رہے۔ ایسی حالت میں میری آنکھیں سُرخ ہو جاتی ہیں اور میرے اردگرد کے لوگ سمجھ جاتے ہیں کہ جس پر غصہ آیا وہ اگر سامنے آ گیا تو وہ اگلے جہان کا رخت سفر باندھ لے۔ اس کے علاوہ میں ہر ایک سے انتہائی محبت کرتا ہوں اپنے لوگوں سے اپنے ملک سے۔۔۔۔۔ کیونکہ یہ سب ہی تو میرا اثاثہ ہیں۔۔۔۔۔ رشتوں کی غلطیاں مجھے غصہ نہیں دلاتیں بلکہ ایک وقتی غبار ہوتا ہے جس کا اظہار میں فوراً کر دیتا ہوں اور پُر سکون ہو جاتا ہوں۔ پھر کچھ ہی دیر بعد میرا اس سے وہی پرانا تعلق ہوتا ہے جیسا اس غبار کے آنے سے پہلے تھا اور دل میں کسی قسم کی کوئی رنجش باقی نہیں رہتی۔

    16. دوسروں کی خوشی آپ کے لیے کیا معنی رکھتی ہے؟ اور کیا آپ لوگوں کو خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ؟

    دوسروں کی خوشی میرے لئے ہمیشہ مقدم رہی ہے میں دوسروں کی خوشی کے لئے بعض اوقات اپنی خوشی بھی قربان کر دیتا ہوں۔ جہاں تک دوسروں کو خوش رکھنے کا تعلق ہے تو میرے دوست احباب اچھی طرح جانتے ہیں کہ میں انہیں خوش رکھنے کی کتنی کوشش کرتا ہوں اس لئے یہ بتانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا۔

    17. ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟

    مجھے جو کام بھی ملے خوشی سے ہی کرتا ہوں۔ کھانا پکانا ہو، کپڑے دھونے ہوں، دیگر کام کرنے ہوں یا اپنے کام کے سلسلے میں کوئی کام ملے دل لگا کر اور خوشی سے کرتا ہوں بلکہ ہر کام میں کچھ نہ کچھ دلچسپی پیدا کرنے کے لئے بونگیاں شونگیاں بھی مار ہی لیتا ہوں تاکہ بوریت نہ ہو اور کام بھی ہو جائے۔ ویسے جب مجھے بھوک لگی ہو تو اپنے لئے مزیدار سا کھانا بنا کر قلبی مسرت محسوس کرتا ہوں

    18. زندگی میں تمام رشتے اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے مگر ان میں سے کون سی ہستی آپ کے دِل پر ناز کرتی ہے؟

    ابھی ناز کرنے والی آئی کہاں ہے ہم نے تو بہت کوشش کی مگر کوئی دل پر ناز کرنا ہی نہیں چاہتی اس لئے دل مسوس کر بیٹھ جاتے ہیں۔ باقی اماں بی کا حکم تو چلتا ہی ہے دل و جان پر۔

    19. ایسی کون سی باتیں ہیں جو آپ کو اچھی نہیں* لگتیں؟

    لوگوں کا اپنے جاننے والوں کے علاوہ دوسروں کو اگنور کرنا مجھے بہت بُرا لگتا ہے کیونکہ اس سے معاشرے میں دوری بڑھتی ہے اور ایک دوسرے کو نہ جاننے کی وجہ سے معاشرتی خرابیاں پروان چڑھتی ہیں جو بڑھتے بڑھتے ناسور بن جاتی ہیں اگر سب لوگ ایک دوسرے سے رسماً ہی سہی مگر کچھ سلام دعا رکھیں تو ان کے خیالات کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا رہتا ہے اور مسائل میں ان کے دل کا غبار نکلتا رہتا ہے اور وہ کسی جرم میں ملوث نہیں ہوتا یا ایسے افراد کے بارے میں پتہ چلتا رہتا ہے کہ جو جرائم پیشہ ہوں تو ان سے معاشرے کو بچانے میں مدد ملتی ہے۔ اس طرح ایک معاشرہ بہت سی خرابیوں اور جرائم سے پاک رہتا ہے۔ اس کے علاوہ معاشرے میں ہونے والے ظلم اور نا انصافی کو دیکھ کر آنکھیں بند کر لینا یا ظالم کا ساتھ دینا بھی مجھے بہت بُرا لگتا ہے۔

    20. آپ کو اپنی کون سی عادت انتہائی ناگوار لگتی ہے؟

    میری ایک عادت ہے کہ جو اب پُختہ ہو گئی ہے اور شاید بہت سارے لوگ اس سے واقف نہیں میں اکثر جب اکیلا ہوتا ہوں اور کچھ کرنے کو نہ ہو تو آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں پتہ نہیں کیوں مگر میرا دل کرتا ہے کہ خوب روؤں۔۔۔۔۔ مجھے یہ اپنی خرابی محسوس ہوتی ہے۔۔۔ مگر جب اس سلسلے میں ایک بزرگ سے بات کی تو وہ بولے بیٹا یہ خرابی نہیں یہ تمہارے لئے اللہ کی عطا ہے کہ وہ تمہیں ایسے وقت میں رلاتا ہے کہ جب تمہیں کوئی نہیں دیکھ رہا ہوتا سوائے اس کے، اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ تمہیں لوگوں کے سامنے رونا نہیں پڑتا۔ اب میں خود مشکل میں ہوں کہ یہ خرابی ہے یا نعمت۔۔۔۔۔

    21. حُسن، دولت ، شہرت اور عزت میں سےکسی ایک کا انتخاب کریں؟

    سب لوگ سمجھیں گے کہ میں نے نقل کی مگر کیا کروں یہ ایسا سوال ہے کہ جس کا جواب سب نے ایک ہی دینا ہے تو اب مجبوری ہے اگر تھوڑی سی گنجائش ہوتی تو میں سب سے الگ جواب دیتا۔ میں بھی عزت کا ہی انتخاب کروں گا۔

    22. کیا آپ کو روزمرہ دوست بنانے اچھے لگتے ہیں یا جو پہلے سے ہیں ان کے ساتھ دوستی نبھانا؟

    میں روز مرہ نئے تعلقات بنانے کی ضرور کوشش کرتا ہوں تاکہ اپنے کام کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ معلومات رکھ سکوں مگر پرانے دوستوں تو میرا سرمایہ ہیں اور ان کے ساتھ تو میری زندگی کے خوبصورت لمحات جُڑے ہوئے ہیں اس لئے وہ ہمیشہ آنکھوں کے سامنے اور دل کے پاس رہتے ہیں۔

    23. آپ پریشان ہوں تو کیا کرتے ہیں ؟

    بونگیاں مارنی شروع کر دیتا ہوں تاکہ دماغی طور پر پُر سکون ہو سکوں۔ پھر پریشانی خود ہی بھاگ جاتی ہے مجھے کچھ کرنا ہی نہیں پڑتا۔

    24. فارغ وقت میں آپ کیا کرنا پسند فرماتے ہیں؟

    کوشش کرتا ہوں کہ فارغ نہ رہوں کچھ نہ کچھ کرتا رہوں فارغ وقت میں دوستوں سے بات کرنا یا ایس ایم ایس کرنا یا کوئی کتاب پڑنا اچھا لگتا ہے۔

    26- آپ کے پسندیدہ رکن کون ہے؟

    ہر رُکن کہ جو فورم کے مسلسل آگے بڑھتے رہنے میں اپنا حصہ ڈالتا ہے وہ مجھے پسند ہے کیونکہ بطور منتظم میرے لئے کام کرنے والا ہر رُکن ایک جیسا ہی ہے امتیاز کرنے والا منتظم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔

    27. اردومنظر میں وہ کون سے رُکن ہیں جن کی تحریر آپ پر اثر رکھتی ہے؟

    ہر وہ تحریر جو دل سے لکھی گئی ہو اور اپنے اندر کوئی سبق پوشیدہ رکھتی ہو وہ میرے دل کو لگتی ہے چاہے کسی بھی رُکن کی کیوں نہ ہو۔


    28. اردو منظر سے آپ کو کیا فائدہ پہنچا ؟

    اتنا فائدہ کیا کم ہے کہ آج میں یہاں پر اتنے بھاری لقب سے ملقب ہوں۔ اردو منظر نے کچھ پرانے ساتھیوں سے میرا رشتہ مزید مضبوط کیا اور کچھ نئے دوستوں سے متعارف کروایا نہ تو اس سے زیادہ فائدہ کوئی اور ہو سکتا ہے اور نہ اس سے زیادہ فائدے کی مجھے ضرورت ہے۔

    29. اردو منظر پر آپ اب تک فعال رہنے کا راز کیا ہے جبکہ نیٹ کی دُنیا اتنی وسیع ہے، اِسے ترک کرکے کہیں اور کیوں نہیں گئے ؟

    میں نے بہت سے فورمز جوائن کئے اور سبھی میں مجھے بہت محبت اور احترام ملا۔ سبھی فعال اراکین کے ساتھ خوب ہنسی مزاق رہا مگر یہ سب فراغت کے مشغلے تھے اس لئے وہاں آنا جانا لگا رہتا تھا۔ مگر جب سے اردو منظر کا پلیٹ فارم بنایا جتنا فارغ وقت ملتا ہے وہ اسی پر صرف کر دیتا ہوں اس لئے دیگر فورمز پر جانے کا وقت ہی نہیں ملتا اور لکھنے کے لئے جو وقت بچتا تھا وہ فورم کے مختلف مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل میں لگا دیتا ہوں۔ کیونکہ پودا لگایا ہے تو اس کی پرورش بھی کرنا پڑے گی تاکہ یہ چھاؤں اور پھل دیتا رہے۔

    30. کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟

    میں ہمیشہ اس کے چہرے کا مطالعہ کرتا ہوں کیونکہ بعض اوقات انسان کہہ کچھ اور رہا ہوتا ہے اور دل میں کچھ اور ہوتا ہے جو چہرہ صاف بتا دیتا ہے۔ اگر کسی کی شخصیت میں مجھے تضاد نہ ملے تو میں آنکھیں بند کر کے اس پر اعتماد کرتا ہوں۔ (یاد رہے کہ نفسیات بھی میرا پسندیدہ موضوع ہے اور میں اس میں خاصہ تجربہ بھی رکھتا ہوں)

    31. وہ کون ہے جسے آپ اپنی ہربات کے متعلق باخبر رکھتے ہیں ؟

    اگر تو یہ صرف میری ذاتی باتوں سے متعلق ہے تو میں اپنے بھائیوں سے یا گھر والوں سے سب سے اس سلسلے میں بات کرتا ہوں۔ میری ذاتی باتوں سے متعلق سبھی گھر والے باخبر رہتے ہیں۔

    32. اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟

    حالات جتنے بھی پُر فتن ہوں مگر میں ہمیشہ پُر امید رہتا ہوں کیونکہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ ضرور ہونی ہے ان شاء اللہ اور یہ انہی پُر فتن حالات کے بعد ہی ممکن ہے۔ اور میں اسی کے انتظار میں ہر قسم کے پُر فتن حالات میں بھی پُرسکون رہتا ہوں۔ کیونکہ جب انسان کو پتہ ہو کہ جو مرضی ہو جائے جیت آپ کی ہی ہونی ہے تو پھر انسان صرف اتنا ہی زور لگاتا ہے جتنا مخالف کو روکنے کے لئے درکار ہو کیونکہ جب مخالف زور لگا لگا کر تھک جائے گا تو خود ہی گر جائے گا۔ یہی حال میرا ہے میں سمجھتا ہوں کہ جب دنیا اپنی کوشش کر کر کے تھک جائے گی تو پھر خدائی تدبیر کام آئے گی اور ہو گا وہی جو اللہ چاہے گا۔ میری عام زندگی میں بھی میں اسی اصول پر کام کرتا ہوں کہ مخالف کو پورا موقع دو اور اسے دیکھو کہ اس کے زور لگانے کی آخری حد کیا ہے پھر اس کی آخری حد کی قوت کی پیمائش کر کے ایک ہی مرتبہ اس سے زیادہ قوت کی ضرب لگا کر اسے ڈھیر کر دو۔ ورنہ اس کے ساتھ ہی قوت آزماتے رہو گے تو خود بھی تھک جاؤ گے۔ ہاں لیکن اتنا یاد رہے کہ اس کی قوت آزمانی ہے اس سے زیر نہیں ہونا ایسا نہ ہو کہ اپنی آخری قوت لگانے سے پہلے ہی آپ زیر ہو جائیں۔

    33. بچپن کو یاد کر کے خوش ہوتے ہیں یا اَفسردہ ؟

    بچپن کو یاد کر کے میں خوش بھی ہوتا ہوں اور افسردہ بھی۔ کبھی کبھار بچپن کی کوئی شرارت ذہن میں آتی ہے تو لبوں پر مسکراہٹ تیرنے لگتی ہے مگر جب یہ سوچتا ہوں کہ وہ دن کتنے اچھے اور لاپرواہ تھے تو افسردہ ہو جاتا ہوں کہ اب وہ دن کہاں۔

    34. مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو اِس مجلس سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟

    سچ پوچھیں تو میں مستقبل کو اللہ کے حوالے کر کے صرف حال کے بارے میں سوچتا ہوں۔ اگر مستقبل کے حوالے سے سوچوں تو بس اتنا کہ اللہ مجھے اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا دور دکھا دے اور اس دور کو واپس لانے والوں میں مجھے بھی شامل فرما دے۔

    35۔ اردومنظرپرآپ پرجاسوسی کابھی الزام ہے کیایہ درست ہے کہ آپ ایک خفیہ آکاؤنٹ ایڈمن کے نام سے استعماکرتے ہیں؟ ھاھاھاھاھا

    یہ ایک دلچسپ اور چالاکی والا سوال ہے میں ایڈمن کا اکاؤنٹ ضرور استعمال کرتا ہوں مگر یہ اکاؤنٹ میں اکیلا ہی استعمال نہیں کرتا۔ اس لئے جاسوسی کا الزام لگانا درست نہیں یا تو پھر سب کو بے نقاب کرو یا مجھے بھی پردے میں رہنے دو۔

    36. ایک پیغام جو آپ اردو منظر/ ارکینِ اُردو منظر کے نام کرنا چاہیں؟ *

    افففف میرے اللہ اوپر میں نے جو اتنے پیغام دئیے اس کے بعد پھر پیغام دینا پڑے گا۔

    میرا پیغام اردو منظر کے لئے یہی ہے کہ تمام افراد جس قدر ممکن ہو سکے محنت کے ساتھ اردو کے فروغ کے لئے ہمارا ساتھ دیں اور ہمارے مقصد میں بھی ہمارا ساتھ دیں۔ ہمارا مقصد لوگوں میں پاکستانیت پیدا کرنا ہے اپنے گھر سے پیار کرنے کا درس دینا ہے۔ انسانیت سے محبت کرنا اور مل جل کر رہنا یہ بھی ہمارے درس میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ اپنی شخصیت کو بیدار کریں اور بے شخصیت بن کر زندگی مت گزاریں۔ شخصیت کی بیدار کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ آپ شہرت کے متمنی ہوں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ہر ظلم و جبر اور نا انصافی کے خلاف معاشرے کو بیدار کریں۔ اس کی مثال کربلا ہمارے سامنے ہے کہ جہاں بے شمار مسلمان موجود تھے قاریانِ قرآن موجود تھے صحابہ کرام (رضوان اللہ علیھم اجمعین) موجود تھے مگر سب نے اپنی شخصیت کو کھو دیا تھا۔ یزید کا ظلم جاری تھا، جبر جاری تھا، نا انصافی جاری تھی۔ مگر سب لوگ صرف اپنی فکر میں تھے کہ ہمارا گھر محفوظ ہے لہٰذا ہمیں اس سے ٹکرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ لیکن ایسے میں ایک بیدار شخصیت ہستی اٹھی اور اس نے قیامت تک کے لوگوں کے لئے ایک مثال پیدا کر دی کہ شخصیت کی بیداری کس قدر ضروری ہے۔ بے شخصیت انسان ظلم سہہ کر بھی خاموش رہتا ہے مگر با شخصیت انسان خود تو ظلم برداشت کرتا ہے مگر آنے والوں کو اس سے بچانے کے لئے اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکتا ہے۔ اس لئے اپنی شخصیت کو بیدار کریں۔


    اب مزید کوئی لیکچر دینے کی ہمت نہیں رہی جلدی سے وہ سارا کھانا لے آئیں جو میرے لئے پکایا گیا تھا اور جس کا لالاچ دے کر مجھ سے انٹرویو لیا گیا۔

  5. #5
    رکنِ خاص بےلگام کا اوتار
    تاريخ شموليت
    May 2012
    پيغامات
    11,245
    شکریہ
    2
    14 پیغامات میں 23 اظہار تشکر

    RE: علی عمران بھائی کاانٹرویو

    بہت خوب
    ویسے یہاں کون کون ہے کس کس نام سے ہے

  6. #6
    رکنِ خاص بےلگام کا اوتار
    تاريخ شموليت
    May 2012
    پيغامات
    11,245
    شکریہ
    2
    14 پیغامات میں 23 اظہار تشکر

    RE: علی عمران بھائی کاانٹرویو

    اصل نام سے مجھے تو کچھ لینا دینا نہیں جناب
    مجھے وہ ہی نام سچا لگتا ہے جسے سب جانتے ہو وہ نام
    اچھا نہیں لگتا ہے جسے کوئی نہ جانتا ہو

  7. #7
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    754
    شکریہ
    148
    74 پیغامات میں 100 اظہار تشکر

    RE: علی عمران بھائی کاانٹرویو

    سیما جی اتنے کھانے کی تو علی عمران بھائی
    نسوار لیتے ہیں کھانا مانگا انہوں نے نسوار نہیں
    کھانا مطلب ایک ٹیبل تو بھری ہو کھانے سے
    ایک پلیٹ سے جوان کا کیا بننا ہے:tongue38:

  8. #8
    رکنِ خاص بےلگام کا اوتار
    تاريخ شموليت
    May 2012
    پيغامات
    11,245
    شکریہ
    2
    14 پیغامات میں 23 اظہار تشکر

    RE: علی عمران بھائی کاانٹرویو

    کیا کہنا آپ کا

  9. #9
    رکنِ خاص نگار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2011
    پيغامات
    5,360
    شکریہ
    663
    357 پیغامات میں 424 اظہار تشکر

    RE: علی عمران بھائی کاانٹرویو

    آپکے بارے میں جان کر اچھا لگا ۔ میں اکثر سوچتا تھا کہ فورم میں جو یہ علی عمران نام لکھا ہے تو یہ صاحب نا تو کبھی لکھتے ہیں اور نا کبھی آتے ہیں ۔
    بس لکھا ہے کہ ترجمہ علی عمران لیکن آپ تو ایڈمن بلکہ دو من کے نام سے لکھتے ہیں ۔
    شکریہ انٹرویو کا آپکو 107 نمبر مل ہی گئے کیونکہ آپ نے انٹرویو میں بہت ہی جلدی کی ۔ باقی نے بھی انٹرویو دیا تھا لیکن طویل انتظار سے خون چوس کر اور منتیں کر کر کے۔ ھاھاھاھھاھاھاھاھاھا
    شکریہ

  10. #10
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,874
    شکریہ
    949
    881 پیغامات میں 1,108 اظہار تشکر

    RE: علی عمران بھائی کاانٹرویو

    ایڈمن صاحب انٹرویو کے لیے شکریہ
    بہت تفصیلی ، سیاسی اور لمبا سا انٹرویو ہے ، اسی لیے تو انٹرویو کے دوران آپکو بار بار بھوک لگتی ۔۔۔ہاہا

صفحہ 1 از 2 12 آخریآخری

متشابہہ موضوعات

  1. عادل نذیربھائی کاانٹرویو
    By این اے ناصر in forum انٹرویوز احباب اردو منظر
    جوابات: 27
    آخری پيغام: 11-28-2012, 02:26 AM
  2. عبادت بھائ کا انٹرویو
    By سیما in forum انٹرویوز احباب اردو منظر
    جوابات: 13
    آخری پيغام: 07-01-2012, 11:52 AM
  3. الکرم بھائی کاانٹرویو
    By این اے ناصر in forum انٹرویوز احباب اردو منظر
    جوابات: 30
    آخری پيغام: 06-03-2012, 03:33 AM
  4. ناصربھائی کاانٹرویو
    By محمد یونس عزیز in forum انٹرویوز احباب اردو منظر
    جوابات: 10
    آخری پيغام: 05-27-2012, 07:46 AM
  5. انجم رشید بھائی کا انٹرویو
    By سیما in forum انٹرویوز احباب اردو منظر
    جوابات: 22
    آخری پيغام: 05-26-2012, 07:03 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University