نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: مشرف بہ اسلام

  1. #1
    معاون
    تاريخ شموليت
    Jan 2012
    پيغامات
    52
    شکریہ
    0
    1 پیغام میں 1 اظہار تشکر

    مشرف بہ اسلام

    دبئی میں 800 افراد کا قبول اسلام ،امریکی ویورپی باشند ے بھی شامل
    1۔۔۔۔ متحدہ عرب امارات میں اسلامی انفارمیشن سنٹر پر اس سال اب تک تقریباً 800 افراد مشرف بہ اسلام ہوچکے ہیں جومختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں ۔ دارالبر سوسائٹی کے تحت چلائے جانے والے مرکز کے ایک سیئنیر عہدیدار نے بتایا کہ ان میں 177 افراد نے ماہ اپریل میں دین حق کو قبول کیا ۔نئے اسلام قبول کرنے والوں میں ایشیائی ، افریقی ، یورپی اور عرب سبھی شامل ہیں ۔ ڈائریکٹر آئی آئی سی خالد سلطان العلماء نے بتایا کہ مشرف بہ اسلام ہونے والے نئے افراد درحقیقت اسلامی کی حقانیت پر مشتمل تعلیمات ، رحم دلی ، ہمدردی اور صبر وتحمل جیسی خوبیوں کی وجہ سے دین حق کی طرف متوجہ ہوئے ۔ان کے لئے مرکز کی طرف سے باضابطہ قبول اسلام کے سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال اس مرکز پر زائد از 1350 افراد نے اسلام قبول کیا ۔ انہوں نے بتایاکی مرکز ان نومسلموں کے ذریعہ غیرمسلموں کی کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات چیت کا موقع فراہم کیاجاتا ہے ۔ اور غیر مسلم خود اپنی زبان میں نومسلمین سے تبدیلی مذہب کی داستانیں سنتے اور متاثر ہوتے ہیں ۔یہ طریقہ کار اسلام کے حقیقی پیام کے پہنچانے کا ایک کامیاب طریقہ ثابت ہورہا ہے ۔ شیخ خالد نے کہا کہ نومسلم افراد کا تعلق 16ممالک سے ہے ۔ ان میں 80فیصد کا تعلق فلپائن سے ہے ۔ کئی نومسلم ہندوستانی اور چینی باشندے ہیں ۔دیگر ممالک میں برطانیہ ، امریکہ ، جرمنی ،فرانس ،اٹلی ، رومانیہ ، روس اور ہالینڈ شامل ہیں ۔ مرکز کی جانب سے 10ہزار سے زائد کتابیں، کتابچے ،ورقیے کیسٹس اور سی ڈیز غیرمسلموں میں تقسیم کیے گئے جو تعارف اسلام اور اس کے اصولوں سے متعلق ہیں ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔
    کیمرون کے 40افراد کا شاہ عبداللہ سنٹر پر قبول اسلام
    2۔۔۔ شاہ عبداللہ بن عبدا لعزیز سنٹر پر شہر بامنڈاکے قریب موضع بابنکی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 40 مرد وخواتین نے اسلام قبول کرلیا ہے ۔ قبول اسلام کی تقریب میں سعودی سفیر برائے کیمرون محمود بن حسین قطان اور سفارتخانہ کے قونصلر سیکشن کے سربراہ عبدالرحمن بن قلیل الخدیدی نے شرکت کی ۔اس موقع پر سعودی پریس ایجنسی کو جاری کردہ ایک بیان میں سعودی سفیر نے خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود کی اسلام اور مسلمانوں کے لئے خدمات اور اپنے ذاتی اخراجات سے اسلامی سنٹر کے قیام پر ان کی تعریف اور اظہار تشکر کیا ۔
    ھوالذی ارسل رسولہ بالھدی ودین الحق لیظہرہ علی الدین کلہ ولو کرہ الکافرون ۔

  2. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,161
    شکریہ
    2,126
    1,234 پیغامات میں 1,606 اظہار تشکر

    RE: مشرف بہ اسلام

    جزاک اللہ جناب ، اچھی اطلاعات آپ نے شئیر کی ہیں
    اس پر آپ کا بے حد شکریہ
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University