صفحہ 1 از 2 12 آخریآخری
نتائج کی نمائش 1 تا: 10 از: 14

موضوع: عبادت بھائ کا انٹرویو

  1. #1
    ناظم سیما کا اوتار
    تاريخ شموليت
    May 2011
    پيغامات
    2,514
    شکریہ
    409
    125 پیغامات میں 159 اظہار تشکر

    عبادت بھائ کا انٹرویو

    [align=center]
    [/align]
    [size=x-large][align=center]السلام علیکم

    اگر ان میں کسی سوال کا جواب آپ نے نہیں دینا تو آپ پاس لکھ لیا کریں

    1. آپ کا مکمل اِسمِ گرامی ؟

    2. آپ کی تاریخِ پیدائش ؟

    3. کیا آپ پاکستان میں اقامت پذیر ہیں ؟ نہیں تو پھر کس ملک اور شہر میں؟

    4. آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟

    5. آپ کا پیشہ کیا ہے ؟ اگر طالب علم ہے تو کس شعبے میں اور کہاں زیرِ تعلیم ہیں ؟

    6. مالی اعتبار سے آپ کتنے مستحکم ہیں ؟ مضبوط درجہ، درمیانہ درجہ ، کمزور درجہ

    7. والدین بقید حیات ہیں ؟

    8. بہن بھائیوں میں آپ کا کونسا نمبر ہے ؟

    9. آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟

    10. گرامی قدر کے مزاج میں نری سنجیدگی ہی سنجیدگی ہے یا مزاح بھی پایا جاتا ہے یا پھر دونوں وقت کی ضرورت کے لحاظ سے ؟

    11. کتنی زبانوں سے آپ کو آشنائی ہے اور کتنی پر عبور حاصل ہے ؟اور ان میں سے پسندیدہ کونسی ہے ؟

    12. اپنے پسندیدہ کھیلوں کے نام اور پسندیدگی کی وجہ ذکر کریں۔

    13. اپنے من پسند کھانوں سے ہمیں بھی متعارف کروائیے ؟

    14. آپ کے روزمرہ کے مشاغل کیا ہیں ؟

    15. یہ تو طے ہے کہ دُنیا میں ہر اِنسان کو غصہ آتا ہے مگر کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ جب آنجناب کو غصہ آتا ہے تو کیا گل کھلاتے ہیں ؟

    16. دوسروں کی خوشی آپ کے لیے کیا معنی رکھتی ہے؟ اور کیا آپ لوگوں کو خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ؟

    17. ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟

    18. زندگی میں تمام رشتے اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے مگر ان میں سے کون سی ہستی آپ کے دِل پر ناز کرتی ہے؟

    19. ایسی کون سی باتیں ہیں جو آپ کو اچھی نہیں*لگتیں؟

    20. آپ کو اپنی کون سی عادت انتہائی ناگوار لگتی ہے؟

    21. حُسن، دولت ، شہرت اور عزت میں سےکسی ایک کا انتخاب کریں؟

    22. کیا آپ کو روزمرہ دوست بنانے اچھے لگتے ہیں یا جو پہلے سے ہیں ان کے ساتھ دوستی نبھانا؟

    23. آپ پریشان ہوں تو کیا کرتے ہیں ؟

    24. فارغ وقت میں آپ کیا کرنا پسند فرماتے ہیں؟

    25. اردو منظر میں آپ کا پہلا دن کیسا گزرا یا پہلے دن آپ نے مجلس کو کیسا پایا ؟ کسی ایک واقعہ سے ہمیں مطلع کیجئے ۔

    26- آپ کے پسندیدہ رکن جس سے آپ کو دینی فائدہ حاصل ہوا ۔

    27. اردو منظر میں وہ کون سے رُکن ہیں جن کی تحریر آپ پر اثر رکھتی ہے؟

    28. اردو منظر سے آپ کو کیا فائدہ پہنچا ؟

    29. اردو منظر پر آپ اب تک فعال رہنے کا راز کیا ہے جبکہ نیٹ کی دُنیا اتنی وسیع ہے، اِسے ترک کرکے کہیں اور کیوں نہیں گئے ؟

    30. کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟

    31. وہ کون ہے جسے آپ اپنی ہربات کے متعلق باخبر رکھتے ہیں ؟

    32. اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟

    33. بچپن کو یاد کر کے خوش ہوتے ہیں یا اَفسردہ ؟

    34. مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو اِس مجلس سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟

    35. ایک پیغام جو آپ اردو منظر/ ارکینِ اُردو منظر کے نام کرنا چاہیں؟[/align][/size]

  2. #2
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    754
    شکریہ
    148
    74 پیغامات میں 100 اظہار تشکر

    RE: عبادت بھائ کا انٹرویو

    اسلام علیکم
    مس سیما اپ کی تلوار مجھ پر ہی چلنی تھی
    ھاھاھاھھاھاھاھاھاھا
    مجھے اور کچھ نہیں بس جھوٹ بولنے کی اجازت دی جاے
    ھاھاھاھاھاھاھاھھاھاھاھاھا ھا

    اجکل تھوڑا بیزی ہوں اج ہی دیکھا جلدی کوشش کروں گا
    اچھے سے جھوٹ شوٹ بول کر جوابات ارسال کر دوں ھاھاھاھا

    ان کے جواب لکھنے کے لیے حقے کا تمباکو بے جی لے دیں

  3. #3
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    754
    شکریہ
    148
    74 پیغامات میں 100 اظہار تشکر

    RE: عبادت بھائ کا انٹرویو

    [size=x-large]السلام علیکم[/size]
    [size=large]وعلیکم اسلام [/size]
    [size=x-large]1. آپ کا مکمل اِسمِ گرامی ؟[/size]
    [size=large]چوہدری جاوید اقبال[/size]
    [size=x-large]2. آپ کی تاریخِ پیدائش ؟[/size]
    [size=large]14-5-1985[/size]
    [size=x-large]3. کیا آپ پاکستان میں اقامت پذیر ہیں ؟ نہیں تو پھر کس ملک اور شہر میں؟[/size]
    [size=large]سعودی عرب شہر کا نام ہے خمیس مشیط ابھا[/size]
    [size=x-large]4. آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟[/size]
    [size=large]گریجوایشن کے بعد ڈپلومہ ایچ وی اے سی ایرکنڈیشنگ[/size]
    [size=x-large]5. آپ کا پیشہ کیا ہے ؟ اگر طالب علم ہے تو کس شعبے میں اور کہاں زیرِ تعلیم ہیں ؟[/size]
    [size=large]مکینکل ایرکنڈیشنگ[/size]
    [size=x-large]6. مالی اعتبار سے آپ کتنے مستحکم ہیں ؟ مضبوط درجہ، درمیانہ درجہ ، کمزور درجہ[/size]
    [size=large]
    الحمدللہ اللہ کا دیا سب کچھ ہے سواے ایک بیوی کے اللہ کرے گا وہ بھی مل جاے گی باقی میں خود کو درمیانے درجے میں تصور کرتا ہوں[/size]
    [size=x-large]7. والدین بقید حیات ہیں ؟[/size]
    [size=x-large]الحمداللہ جی[/size]
    [size=x-large]8. بہن بھائیوں میں آپ کا کونسا نمبر ہے ؟[/size]
    [size=large]پہلا نمبر ہے یعنی سب سے بڑا ہوں بہن بھائیوں میں[/size]
    [size=x-large]9. آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟[/size]
    [size=large]پاکستان میں تھا تو اجتماعیت پسند تھا یہاں کر انفرادیت پسند ہو گیا ہوں شاید ماحول کی وجہ سے[/size]
    [size=x-large]10. گرامی قدر کے مزاج میں نری سنجیدگی ہی سنجیدگی ہے یا مزاح بھی پایا جاتا ہے یا پھر دونوں وقت کی ضرورت کے لحاظ سے ؟[/size]
    [size=large]ففٹی ففٹی کہہ سکتے ہیں یعنی وقت کی ضرورت کے لحاظ سے[/size]
    [size=large]11. کتنی زبانوں سے آپ کو آشنائی ہے اور کتنی پر عبور حاصل ہے ؟اور ان میں سے پسندیدہ کونسی ہے ؟[/size]
    [size=large]اردو ، پنجابی ، ہندی ، عربی سب کے ساتھ گزار ہی ہے مجھے پنجابی بولنا اچھا لگتا ہے شاید اس وجہ سے کہ یہ میری مادری زبان ہے [/size]
    [size=x-large]
    12. اپنے پسندیدہ کھیلوں کے نام اور پسندیدگی کی وجہ ذکر کریں۔
    [/size]
    [size=large]سب کھیلیں پسند ہیں گروانڈ کے باہر بیٹھ کر یعنی تماشائی بن کر [/size]
    [size=x-large]13. اپنے من پسند کھانوں سے ہمیں بھی متعارف کروائیے ؟[/size]
    [size=large]ابھی تو کھانوں کا ذائقہ بھی بھول چکا ہے لیکن آج بھی دل کرتا ہے پاک جاوں گا تو مکئ کی روٹی ساگ مکھن ڈال کر ساتھ لسی کا بڑا جگ پیوں گا[/size]
    [size=x-large]14. آپ کے روزمرہ کے مشاغل کیا ہیں ؟[/size]
    [size=large]کام کام کام کام بس کام اس سے جونہی وقت ملے بھاگ کر کمپیوٹر آن کر کے سب سے پہلے اردو منظر کو آن کرنا باقی سارے کام بعد میں[/size]
    [size=x-large]15. یہ تو طے ہے کہ دُنیا میں ہر اِنسان کو غصہ آتا ہے مگر کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ جب آنجناب کو غصہ آتا ہے تو کیا گل کھلاتے ہیں ؟[/size]
    [size=large]چھت پر چلے جانا یا باہر جا کر اکیلا رہنا پسند کرتا ہوں جب تک غصہ ٹھنڈا نہ ہو جاے[/size]
    [size=x-large]16. دوسروں کی خوشی آپ کے لیے کیا معنی رکھتی ہے؟ اور کیا آپ لوگوں کو خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ؟[/size]
    [size=large]اپنی خوشی سے بھی بڑھ کر ان کی خوشی کو سمجھتا ہوں اپنی طرف سے تو انتہا درجے تک کوشش کرتا ہوں کسی کو میری وجہ سے کوئی تکلیف نہ پہنچے [/size]
    [size=x-large][17. ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟[/size]
    [size=large]دوسروں کی مشکل حل کر کے ان کی مدد کر کے بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے بہت زیادہ[/size]
    [size=x-large]18. زندگی میں تمام رشتے اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے مگر ان میں سے کون سی ہستی آپ کے دِل پر ناز کرتی ہے؟[/size]
    [size=large]والدہ صاحبہ سب سے زیادہ پیار ان کے ساتھ ہے اور ان کا بھی میرے ساتھ ہی ہے[/size]
    [size=x-large]19. ایسی کون سی باتیں ہیں جو آپ کو اچھی نہیں*لگتیں؟[/size]
    [size=large]کوئی میرے ساتھ جھوٹ بولے اور میری بات میرے بعد کرے یعنی میری غیر موجودگی میں [/size]

    [size=x-large]باقی اگلی قسط میں [/size]

  4. #4
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,199
    شکریہ
    2,184
    1,256 پیغامات میں 1,631 اظہار تشکر

    RE: عبادت بھائ کا انٹرویو

    السلام علیکم
    وعلیکم اسلام
    1. آپ کا مکمل اِسمِ گرامی ؟
    چوہدری جاوید اقبال
    2. آپ کی تاریخِ پیدائش ؟
    14-5-1985

    ہاہاہاہاہا ،،
    بہت خوب چوہدری جاوید اقبال صاحب ، آج تک اپنا نام اور تاریخ پیدائش سب کچھ چھپاتے رہے ، اب تو سب کچھ ظاہر ہو گیا ہے ،
    آپ کا انٹرویو پڑھ کر بہت اچھا لگا ،
    باقی انٹرویو کے منتظر ہیں ، جلد ہی اسے مکمل کریں ،
    شادی کے چاول جلدی کھلا دیں ، اب میں کب تک انتظار کروں گا ،
    آپ کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی آپ کو ہر کامیابی سے نوازے ، آمین

  5. #5
    رکنِ خاص نگار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2011
    پيغامات
    5,360
    شکریہ
    663
    357 پیغامات میں 424 اظہار تشکر

    RE: عبادت بھائ کا انٹرویو

    بہت اچھا لگا آدھا جان کر ۔ ویسے اتنا بھی کافی ہے ۔ ویسے تماشائی ہی اصل کھلاڑی ہوتا ہے کیونکہ وہ کھیل کو ہر اینگل سے دیکھتا ہے ۔ ھاھاھاھاھاھاھا
    بیوی کی تلاش سعودی عرب میں نا کیجئے گا کیونکہ وہاں صرف خادمہ ہی مل سکتی ہے وہ بھی انڈونیشین یا فلپینی ۔ ھاھاھاھاھاھاھاھاھا
    اور ہاں سعودی عرب میں واقعی انسان انفرادی زہن کا بن جاتا ہے ۔
    مجھے تو یہ اتنا قسط ہی اچھا لگا کیونکہ آپ نے بہت اچھی باتیں لکھیں ۔ باقی کا بھی انتظار ہے شائد کچھ نیا پڑھنے کو ملے تو جلدی کریں

  6. #6
    رکنِ خاص بےلگام کا اوتار
    تاريخ شموليت
    May 2012
    پيغامات
    11,245
    شکریہ
    2
    14 پیغامات میں 23 اظہار تشکر

    RE: عبادت بھائ کا انٹرویو


  7. #7
    منتظم اعلی
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    456
    شکریہ
    1
    11 پیغامات میں 12 اظہار تشکر

    RE: عبادت بھائ کا انٹرویو

    واہ جی واہ کمال ہو گیا عبادت کے بارے میں مجھے تو پہلی بار اتنا جاننے کا موقع ملا ورنہ تو سرسری سا ہی جانتا تھا شاید اس کی وجہ یہ تھی کہ عبادت کا سر تو تھا مگر “سری“ ابھی تک نہیں تھی اور جب تک سری نہ ہو بندہ اپنے بارے میں بتانے سے شرماتا ہی رہتا ہے کہ پتہ نہیں کس بات سے سری راضی ہونے کی بجائے داغ بھگائی دے جائے۔۔۔۔۔۔:tongue38:

    خیر جتنا کچھ بھی جانتا تھا اندازہ تھا اور شکر ہے کہ کافی حد تک میرا اندازہ سچا ثابت ہوا یعنی اس سب کا 70 فیصد میں جانتا تھا بنا عبادت بھائی سے پوچھے۔۔۔۔۔

    عبادت بھائی اب اپنی کوئی تصویر بھی اتار کر رکھ چھوڑیں ہو سکتا ہے ہمارا ارادہ شادی بیورو والی ویب سائٹ بنانے کا بن جائے تو اس میں سب سے پہلے آپ کا پروفائل ہی رکھیں گے۔

    ہمارے یہاں پیدل چلنے والوں کی کثرت ہے کیونکہ ان کو ابھی تک کوئی ایسا ساتھی ہی نہیں ملا جس کے لئے رکشہ کرائے پر لیں۔۔۔۔:tongue38:

  8. #8
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,874
    شکریہ
    949
    881 پیغامات میں 1,108 اظہار تشکر

    RE: عبادت بھائ کا انٹرویو

    عبادت بھائی ادھورے تعارف کے لیے پورا شکریہ
    باقی اگلی قسط کا انتظار ہے تا کہ شکریہ ڈبل کیا جا سکے ڈبل شاہ سے

  9. #9
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jan 2011
    پيغامات
    195
    شکریہ
    0
    1 پیغام میں 1 اظہار تشکر

    RE: عبادت بھائ کا انٹرویو

    اسلام علیکم
    چوہدری جاوید اقبال صاحب آپ کے بارے جان کر بہت خوشی ہوئی

    تعارف کا شکریہ

  10. #10
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    754
    شکریہ
    148
    74 پیغامات میں 100 اظہار تشکر

    RE: عبادت بھائ کا انٹرویو

    اسلام علیکم
    میں پھر حاضر ہوں اپ سب کا انتظار ختم ہوا
    [size=x-large]
    20. آپ کو اپنی کون سی عادت انتہائی ناگوار لگتی ہے؟
    [/size]
    [size=large]اپنا خیال نہ رکھنا کیوں مجھے زیادہ اسی وجہ سے بولا جاتا ہے اپ اپنا دھیان کیوں نہیں رکھتے مجھے بھی یہ لگتا ہے اور بہت غصہ بھی اتا ہے کہ کیوں نہیں رکھتا[/size]

    [size=x-large]21. حُسن، دولت ، شہرت اور عزت میں سےکسی ایک کا انتخاب کریں؟[/size]
    [size=large]سب کی طر ح میرا جواب بھی ایک ہی ہے عزت اس سے بڑھ کر اور کچھ نہیں چاہیے ان میں سے
    ویسے اگر بندہ سوہنا ہو تو دولت آ ہی جاتی ہے رینگتی رینگتی اور جب دولت آتی ہے تو پھر جناب شہرت خود ہی ہو جاتی ہے چاہے بندہ شیخ ہی کیوں نہ ہو :tongue38:[/size]
    [size=x-large]22. کیا آپ کو روزمرہ دوست بنانے اچھے لگتے ہیں یا جو پہلے سے ہیں ان کے ساتھ دوستی نبھانا؟[/size]
    [size=large]دونوں کہہ سکتے ہیں دوستی نبھانے میں تو الحمداللہ میں کبھی پیچھے رہا نہیں روزمرہ زندگی میں تو میرے دوست ایسے ہی بن جاتے ہیں
    [/size]
    [size=x-large]23. آپ پریشان ہوں تو کیا کرتے ہیں ؟[/size]
    [size=large]چپ ہو جاتا ہوں اور سڑا ہوا منہ بنا کر گھومتا ہوں کیوں کے پھر مجھے سے ایک جگہ سکون سے بیٹھا نہیں جاتا جب تک پریشانی حل نہ ہو جاے[/size]

    [size=x-large]24. فارغ وقت میں آپ کیا کرنا پسند فرماتے ہیں؟[/size]
    [size=large]یہاں سچ بولنا ہی پڑے گا سونا ھاھاھاھاھاھاھھا اس کے بعد فیر اپنا اردو منظر [/size]

    [size=x-large]25. اردو منظر میں آپ کا پہلا دن کیسا گزرا یا پہلے دن آپ نے مجلس کو کیسا پایا ؟ کسی ایک واقعہ سے ہمیں مطلع کیجئے ۔[/size]
    [size=large]پہلا دن پہلا دن مجھے یاد ہے مجھ سے تو لکھا ہی نہیں جاتا تھا اس وجہ سے نہیں کہ مجھ سے لکھنا نہیں اتا تھا تب ابھی یہ تعمیراتی مراحل میں تھا :tongue38:
    [/size]
    [size=x-large]26- آپ کے پسندیدہ رکن جس سے آپ کو دینی فائدہ حاصل ہوا ۔[/size]
    [size=large]پسند تو سبھی ہیں مگر دینی کے لحاظ سے سرحدی بھائی صراط مستقیم بھائی گلاب خان اپنا جگر دا ٹوٹا یہ ہیں [/size]

    [size=x-large]27. اردو منظر میں وہ کون سے رُکن ہیں جن کی تحریر آپ پر اثر رکھتی ہے؟[/size]
    [size=large]سب کی تحریر یں اچھی ہوتی ہیں اپنے اپنے لھاظ سے سبھی اثر رکھتی ہیں [/size]
    [size=x-large]28. اردو منظر سے آپ کو کیا فائدہ پہنچا ؟[/size]
    [size=large]مجھے تو بہت فائدہ ہوا میری اماں کہتی تھی جب میں انے لگا تھا سعودیہ بیٹا آوارا دوستوں سے بچنا سو میں ان سے بچ گیا :tongue38:[/size]

    [size=x-large]29. اردو منظر پر آپ اب تک فعال رہنے کا راز کیا ہے جبکہ نیٹ کی دُنیا اتنی وسیع ہے، اِسے ترک کرکے کہیں اور کیوں نہیں گئے ؟[/size]
    [size=large]بڑے کہتے ہیں اپنی چیز جیسی بھی ہو پیاری لگتی ہے مگر ہمارا اردو منظر تو ہے ہی پیارا اور اس کو بنانے والے وہ تو سبھی ماشاءاللہ کیا کہنے ان کے وہ سب بھی پیارے ہیں خاص کر کے ،،،، آپ سمجھ تو گے ہوں گے :tongue38:[/size]
    [size=x-large]30. کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟[/size]
    [size=large]اس کا بات کرنے کا انداز اور اس کے چہرے کا تاثر تاکے اس کو پہچان سکوں وہ کیا ہے اور کیا کہنا چاہ رہا ہے[/size]

    [size=x-large]31. وہ کون ہے جسے آپ اپنی ہربات کے متعلق باخبر رکھتے ہیں ؟[/size]
    [size=large]وہ کون ہے پہلے تھا جو میری ہر بات کی خبر رکھتا تھا ابھی کوئی نہیں ابھی تو میں خود ہی باخبر رہتا ہوں[/size]
    [size=x-large]
    32. اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟
    [/size]
    [size=large]یہ سب دیکھ کر تو دل ڈوب سا جاتا ہے سوچتا ہوں پتہ نہیں وہ کونسا وقت آے گا جب سب مل کر اس کو درست کرنے کی کوشش کریں گے
    کیوں کے یہ ایک ایک کر کے ہونے والا نہیں ایک اور ایک جب تک گیارہ نہیں ہوں گے یہ دور نہین بدلنے والا گیارہ بنانے کے لیے ہم سب کو ایک ہونا ہو گا دعا گو ہوں ہم سب ایک ہو جایں[/size]
    [size=x-large]
    33. بچپن کو یاد کر کے خوش ہوتے ہیں یا اَفسردہ ؟
    [/size]
    [size=large]بہت افسردہ دل کرتا ہے پھر ان دنوں کے مزے لوں پر اب ان کے مزے لے تو نہیں سکتا البتہ لیتے ہوے دیکھوں گا :tongue38:
    آگے آپ سمجھ جاو کن کو آہو[/size]

    [size=x-large]34. مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو اِس مجلس سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟[/size]
    [size=large]میں جس شعبے سے منسلک ہوں اس میں اور اگے جانا چاہتا ہوں اور کسی ہمنوا کی بھی ضرورت ہے اگر مل جاے تو کیا ہی بات ہے [/size]
    [size=x-large]
    35. ایک پیغام جو آپ اردو منظر/ ارکینِ اُردو منظر کے نام کرنا چاہیں؟
    [/size]
    [size=large]بس اتنا ہی کہنا چاہوں گا کہ جتنا ہو سکے اس کو آگے سے اگے لے کر جایں اور ارکین سے یہ ہے کہ آپ اس کے لیے دعا کیا کریں یہ ہمیشہ آباد رہے [/size]

    [size=x-large]لو جی ہن سانوں اجازتاں کوئی گل رہ گی ہوے تے او وی پوچھ سک دے او اسی حاضر آں [/size]

صفحہ 1 از 2 12 آخریآخری

متشابہہ موضوعات

  1. عادل نذیربھائی کاانٹرویو
    By این اے ناصر in forum انٹرویوز احباب اردو منظر
    جوابات: 27
    آخری پيغام: 11-28-2012, 02:26 AM
  2. اوشو بھائی کاانٹرویو
    By این اے ناصر in forum انٹرویوز احباب اردو منظر
    جوابات: 9
    آخری پيغام: 07-01-2012, 11:55 AM
  3. الکرم بھائی کاانٹرویو
    By این اے ناصر in forum انٹرویوز احباب اردو منظر
    جوابات: 30
    آخری پيغام: 06-03-2012, 03:33 AM
  4. ناصربھائی کاانٹرویو
    By محمد یونس عزیز in forum انٹرویوز احباب اردو منظر
    جوابات: 10
    آخری پيغام: 05-27-2012, 07:46 AM
  5. انجم رشید بھائی کا انٹرویو
    By سیما in forum انٹرویوز احباب اردو منظر
    جوابات: 22
    آخری پيغام: 05-26-2012, 07:03 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University