نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ

  1. #1
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,140
    شکریہ
    2,103
    1,217 پیغامات میں 1,589 اظہار تشکر

    دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ

    [align=center]

    [/align]

  2. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,140
    شکریہ
    2,103
    1,217 پیغامات میں 1,589 اظہار تشکر

    RE: دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ

    لاہور (خبر ایجنسیاں)ناٹوسپلائی کی بحالی کے خلاف دفاع پاکستان کونسل کالانگ مارچ گجرات پہنچ گیا‘آج اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا۔ دفاع پاکستان کونسل کے قائدین نے کہا ہے کہ ناٹو سپلائی کی بحالی ملک کی سالمیت اور خود مختاری کے خلاف سازش ہے‘ قوم حکمرانوں سے نجات کے لیے اٹھ کھڑی ہو‘ ناٹو سپلائی بحالی کو روکنے کے لیے سپلائی روٹس پر غیر معینہ مدت تک احتجاجی دھرنے بھی دیں گے۔وہ اتوار کو امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید، مولانا سمیع الحق، سید منور حسن،جنرل (ر)حمید گل، شیخ رشید احمد، مولانا فضل الرحمن خلیل ،ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں،حافظ عبدالرحمن مکی،لیاقت بلوچ، علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، حافظ عبدالغفار روپڑی ،مولانا امیر حمزہ ،طاہر محمود اشرفی ، قاری محمد یعقوب شیخ ، مولانا عبدالرئوف فاروقی،حافظ خالد ولید و دیگر نے ناصر باغ سے روانگی کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ دفاع پاکستان کونسل کے تاریخی لانگ مارچ نے ثابت کر دیا ہے کہ غیور پاکستانی قوم ناٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔لانگ مارچ کے لاکھوں شرکا آج اسلام آبا پہنچیں گے۔ دفاع پاکستان کونسل قومی حمیت اور غیرت کو لے کر کھڑی ہوئی ہے اور قوم میں شعور بیدار کر رہی ہے کہ پاکستان امریکا کی کالونی یا ریاست نہیں برصغیر کا ایک آزاد اسلامی ملک ہے ۔دفاع پاکستان کونسل کے چیئر مین مولانا سمیع الحق نے کہا کہ دفاع پاکستان ہر شہری کا فریضہ ہے ۔ہم اس وقت انتہائی اہم موڑ پر کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت پرویز مشرف کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔انہوںنے کہاکہ سپلائی بحالی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو کوئٹہ سے چمن، کراچی سے حیدرآباد، ملتان سے ڈیرہ غازی خان، سرگودھا سے میانوالی، پشاور سے درہ خیبر، راولپنڈی سے چکوال تلہ گنگ اور فیصل آباد سے سرگودھا، خوشاب اوراسلام آباد تک لانگ مارچ کیے جائیں گے اور دھرنے دیے جائیں گے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا کہ پارلیمنٹ کی قرار دادوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ حکمران نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ سے باہر نکل آئیں۔ امریکا و بھارت پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلا ف سازشیں کر رہے ہیں ۔ خود کش حملے اور افغانستان کے راستہ پاکستان پر حملے وطن عزیز کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی سازشوں کا حصہ ہیں ۔حمید گل نے کہا کہ افغانوں نے پہلے کبھی پاکستان میں گھس کر حملے نہیں کیے تھے‘ معافی کی باتیں کرکے قوم کو غلط راستے پر ڈال دیاگیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا بھارت کو افغانستان میں مضبوط کردار سونپنا چاہتا ہے ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ناٹو سپلائی روکنے کی طرح قوم کے جذبات کی طرح مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے خلا ف بھی نکلنا ہوگا۔ اس موقع پرمولانا فضل الرحمن خلیل، ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں، لیاقت بلوچ، حافظ عبدالرحمن مکی، مولانا امیر حمزہ،طاہر محمود اشرفی ، قاری محمد یعقوب شیخ ،حافظ سیف اللہ منصور، مولانا سیف اللہ خالد، مولانا عبدالرئوف فاروقی،عبداللہ گل،حافظ خالد ولید ، ڈاکٹر محمد وسیم اختر، ڈاکٹر محمد کمال اور علی عمران شاہین و دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہاکہ ناٹو سپلائی بحالی کے معاہدات پر دستخط افغان مسلمانوں کے قتل عام کا پروانہ ہے۔ پاکستانی ایک غیر ت مند قوم ہیں‘ لانگ مارچ میں بھرپور انداز میں شرکت کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ امریکی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں۔

  3. #3
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jun 2012
    پيغامات
    5,446
    شکریہ
    138
    96 پیغامات میں 104 اظہار تشکر

    RE: دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ

    بہت اچھی شئیرنگ جناب

متشابہہ موضوعات

  1. جوابات: 0
    آخری پيغام: 01-14-2013, 11:40 PM
  2. جوابات: 1
    آخری پيغام: 08-30-2012, 11:46 AM
  3. جوابات: 2
    آخری پيغام: 04-14-2012, 12:37 PM
  4. جوابات: 3
    آخری پيغام: 12-31-2010, 10:57 AM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University