صفحہ 33 از 33 اوليناولين ... 23313233
نتائج کی نمائش 321 تا: 330 از: 330

موضوع: زیرک ؛ میری پسندیدہ شاعری

  1. #321
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    483
    شکریہ
    9
    64 پیغامات میں 88 اظہار تشکر

    جواب: زیرک ؛ میری پسندیدہ شاعری

    کچھ پیار محبت کے صدموں، کچھ زہر بھرے پیمانوں سے
    جو ہوش گنوائے پِھرتے ہیں، کچھ کم تو نہیں دیوانوں سے
    اِس حالت پر افسوس نہیں، یہ راہِ دل کا حاصل ہے
    وہ عالم دل کو راس تھا کب، نفرت ہی رہی ایوانوں سے
    وہ داغ کہ ان کی چاہت میں، اس دامنِ دل پر آئے ہیں
    شَل رکھا اپنا دستِ طلب اور خوف رہے ارمانوں سے
    عادت سے ہماری شیخ تو ہے، سب رِند کہاں ناواقف ہیں
    ہم دُور رہے ہیں مسجد سے، کب دُور رہے مے خانوں سے
    ہر شمع کی یہ فطرت ٹھہری، محفل میں بلا کر جاں لینا
    مرنے کا نہیں افسوس خلشؔ، نِسبت تو رہی پروانوں سے


    شفیق خلش​ؔ

    ہم کو یہ کمال حاصل ہے، ہم لیموں نچوڑ لیتے ہیں

  2. #322
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    483
    شکریہ
    9
    64 پیغامات میں 88 اظہار تشکر

    جواب: زیرک ؛ میری پسندیدہ شاعری

    کِس کِس ادا سے اُن سے نہ تھی بات کی جناب ​
    بنتی اگر جو بات، تو کیا بات تھی جناب​
    ہو کر جُدا نہ دے ہے تکلّف مِزاج سے​
    اب تک وہ گفتگو میں کریں آپ، جی، جناب​
    بارآور آپ پر نہ ہوں کیوں کوششیں مِری​
    کب تک یہ بے ثمر سی رہے آشتی جناب​
    کب تھا میں اِضطراب و غمِ ہجر آشنا​
    جب تک کہ آپ سے تھی فقط دوستی جناب​
    جانے کہاں گئی ہے، خوشی چھوڑ کر مجھے​
    کل تک تو ہر قدم وہ مِرے ساتھ تھی جناب​
    للچائے کیوں نہ جی ہر اِک اچھی سی چیز پر​
    شامل ہے یہ سرشت میں، ہوں آدمی جناب​
    پُختہ یقین ہے کہ یہ جب تک جہان ہے​
    گونجے گی کوبہ کو یہ مِری نغمگی جناب​
    احساس، رنجِ مرگ پہ غالب ہے یہ خلش​ؔ
    زندہ اگر نہ میں تو مِری شاعری جناب​


    شفیق خلش​ؔ

    ہم کو یہ کمال حاصل ہے، ہم لیموں نچوڑ لیتے ہیں

  3. #323
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    483
    شکریہ
    9
    64 پیغامات میں 88 اظہار تشکر

    جواب: زیرک ؛ میری پسندیدہ شاعری



    ہم اس کو نہ بھول سکے، گو اب ہیں وہ جذبات نہیں
    کوئی دیوانوں سے بات کرے، کوئی پوچھے یہ دل والوں سے
    کیوں جاگتی آنکھوں سوتے ہیں، کیوں سوتے ساری رات نہیں
    جس شخص کی خاطر دکھ جھیلے، اس نے ہی ہمیں بدنام کیا
    نہ اپنے لب پر شکوہ ہے ، اور آنکھوں میں برسات نہیں
    جب باغ کو خون سے سینچا ہے، اور کانٹوں کو اپنایا ہے
    پھولوں میں بھی اپنا حصہ ہے، ہم حق لیں گے، خیرات نہیں
    جب چاہا اس کو ٹھکرایا، جب چاہا اس کو توڑ دیا
    ظالم کچھ تو سوچ ذرا، یہ دل ہے کوئی سوغات نہیں
    ہم نے تو عشق کی بازی میں، جو کچھ تھا سب ہی وار دیا
    ”گر جیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں“


    معاذؔ صدیقی

    ہم کو یہ کمال حاصل ہے، ہم لیموں نچوڑ لیتے ہیں

  4. #324
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    483
    شکریہ
    9
    64 پیغامات میں 88 اظہار تشکر

    جواب: زیرک ؛ میری پسندیدہ شاعری

    میں شعر غزل کے کیسے لکھوں، اور سب کو سناؤں کس کے لیے
    وہ شخص تو شہر ہی چھوڑ گیا، نئی بات بناؤں کس کے لیے
    وہ جب تک اپنے شہر میں تھا، ہم اس سے ہی دکھ کہہ لیتے تھے
    اب راز کی باتیں کس سے کروں، اور دل تڑپاؤں کس کے لیے
    اس شخص کی خاطر اورں کی، ہر بات گوارا کرتے تھے
    ایک بات غلط اب سن کر بھی، نہ برا مناؤں کس کے لیے
    وہ فیض، فراز، ناصر، امجد ، سب اپنے اب غیر ہوئے
    میں ان کی نظمیں کیسے پڑھوں اور غزلیں گاؤں کس کے لیے
    یہ معاذؔ ہوا ہے دیوانہ، جو ہر ایک سے یہ کہتا ہے
    میں دکھ جھیلوں کس کی خاطر، اور خوشیاں مناؤں کس کے لیے


    معاذؔ صدیقی

    ہم کو یہ کمال حاصل ہے، ہم لیموں نچوڑ لیتے ہیں

  5. #325
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    483
    شکریہ
    9
    64 پیغامات میں 88 اظہار تشکر

    جواب: زیرک ؛ میری پسندیدہ شاعری

    ہنگامۂ محفل ہے کوئی دَم، کہ چلا میں
    ساقی مِرے ساغر میں ذرا کم، کہ چلا میں
    کچھ دیر کی مہمان سرائے ہے یہ دنیا
    چلنا ہے تو چل اے مِرے ہمدم! کہ چلا میں
    پھر بات، ملاقات کبھی ہو کہ نہیں ہو
    پھر یار کہاں فرصتِ باہم، کہ چلا میں
    یہ سلسلۂ آمد و شد کیا ہے کہ، یا رب
    اک شور نفس میں ہے دمادم، کہ چلا میں
    جو عمر گزاری ہے بڑی دھج سے گزاری
    اب کوئی خوشی ہے نہ کوئی غم کہ چلا میں
    یہ دل کا ٹپکنا، کہ ٹھہرتا ہی نہیں ہے
    یارو! کوئی نشتر، کوئی مرہم، کہ چلا میں
    اے دوست! فرازؔ ایک دِیا ہے تِرے دَر کا
    کیا جانئے، کہہ دے وہ کسی دَم، کہ چلا میں

    احمد فرازؔ

    ہم کو یہ کمال حاصل ہے، ہم لیموں نچوڑ لیتے ہیں

  6. #326
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    483
    شکریہ
    9
    64 پیغامات میں 88 اظہار تشکر

    جواب: زیرک ؛ میری پسندیدہ شاعری

    نہ رہی وہ بزمِ عشرت،نہ وہ عیشِ جاودانہ
    تیری اک نظر نے لُوٹا میری عمر کا خزانہ
    نہ کہیں کا تُونے چھوڑا مجھے گردشِ زمانہ
    نہیں ڈھونڈنے سے ملتا کہیں اب کوئی ٹھکانہ
    یہی عین بندگی ہے، یہی رمزِ عارفانہ
    تیرے آستاں پہ جانا، تیرے در پہ سر جھکانا
    میرے بدنصیب دل کو نہ ملا کوئی ٹھکانہ
    نہ حریمِ لالہ و گل، نہ قفس نہ آشیانہ
    نہیں مجھ کو اِس کی پرواہ جو برا کہے زمانہ
    میری عین بندگی ہے تیرے در پہ سر جھکانا
    تیرے سنگِ آستاں پہ یہ ملی ہے سر بلندی
    میرا تاجِ سروری ہے تیری خاکِ آستانہ
    یہ وفاؤں کا صلہ ہے، یہ کرم کی انتہا ہے
    مجھے اس نے اپنا سمجھا مجھے اس نے اپنا جانا
    مجھے یاد آ رہا ہے وہ نظر نواز منظر
    وہ میرا لپٹ کے رونا، وہ کسی کا مسکرانا
    نہیں ان کی ذات سے کچھ مجھے اے نصیرؔ نسبت
    میں گلِ خزاں رسیدہ، وہ بہارِ جاودانہ


    سید نصیرالدین نصیرؔ

    ہم کو یہ کمال حاصل ہے، ہم لیموں نچوڑ لیتے ہیں

  7. #327
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    483
    شکریہ
    9
    64 پیغامات میں 88 اظہار تشکر

    جواب: زیرک ؛ میری پسندیدہ شاعری


    بے چین مزاجی میں عجب کچھ بھی نہیں تھا
    سوچا تو بچھڑنے کا سبب کچھ بھی نہیں تھا
    اس بخت میں اب لاکھ زمانہ تجھے چاہے
    ہم نے تو تجھے چاہا، تُو جب کچھ بھی نہیں تھا
    تُو نے میری جاں! جھانک کے دیکھا نہ تھا دل میں
    چہرے پہ جو تھا وہ تو غضب کچھ بھی نہیں تھا
    جو مجھ سے فقیروں کے دلوں میں تھا، وہی تھا
    لوگوں نے جسے پُوجا وہ رب کچھ بھی نہیں تھا
    فرحتؔ جو کوئی بھی تھا کہاں سے تھا بس اس کا
    اک عشق سوا نام و نسب کچھ بھی نہیں تھا


    فرحتؔ عباس شاہ

    ہم کو یہ کمال حاصل ہے، ہم لیموں نچوڑ لیتے ہیں

  8. #328
    ناظم جاذبہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2013
    مقام
    کراچی ، پاکستان
    پيغامات
    603
    شکریہ
    814
    382 پیغامات میں 574 اظہار تشکر

    جواب: زیرک ؛ میری پسندیدہ شاعری

    واہ بہت عمدہ
    جاذبہ


    اردومنظرفورم

  9. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے جاذبہ کا شکریہ ادا کیا:

    زیرک (05-10-2014)

  10. #329
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,868
    شکریہ
    949
    880 پیغامات میں 1,107 اظہار تشکر

    جواب: زیرک ؛ میری پسندیدہ شاعری

    فرحتؔ جو کوئی بھی تھا کہاں سے تھا بس اس کا
    اک عشق سوا نام و نسب کچھ بھی نہیں تھا
    واہ واہ بہت خوب ۔۔۔۔نائس



  11. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے تانیہ کا شکریہ ادا کیا:

    زیرک (05-10-2014)

  12. #330
    مبتدی
    تاريخ شموليت
    Feb 2017
    پيغامات
    1
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    جواب: زیرک ؛ میری پسندیدہ شاعری

    bht umda

صفحہ 33 از 33 اوليناولين ... 23313233

متشابہہ موضوعات

  1. میری اپنی پسند
    By ابوسفیان in forum میری شاعری
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 07-30-2012, 01:34 AM
  2. جوابات: 2
    آخری پيغام: 07-06-2012, 12:57 PM
  3. بےباک کی پسند
    By بےباک in forum میری پسندیدہ شاعری
    جوابات: 25
    آخری پيغام: 04-01-2012, 10:36 PM
  4. میری پسند
    By عبادت in forum میری پسندیدہ شاعری
    جوابات: 4
    آخری پيغام: 03-31-2012, 12:58 PM
  5. میری پسند
    By عبادت in forum میری پسندیدہ شاعری
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 03-31-2012, 12:52 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University